معلومات اور تعلیم محض کتابوں تک محدود نہیں ہیں: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ جدت طرازی کے بغیر متوازن ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی۔
ہمیں اپنے طلبا کو محض کالجوں اور یونیورسٹیوں کے کلاس رومز میں ہی تعلیم نہیں دینی چاہئے، بلکہ طلبا اور ان سے وابستہ ملک کی توقعات کے درمیان مطابقت پیدا کرنی چاہئے: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے کہا ہے۔ رائیز (آر آئی ایس ای)یعنی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے اور نظام کے احیاء سے متعلق ایک پروگرام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
ہمیں یہ احساس ہونا چاہئے کہ آج کی دنیا میں کوئی ملک، سوسائٹی یا کوئی فرد الگ تھلگ رہ کر برقرارنہیں رہ سکتا۔ یہ بہت ہے اہم ہے کہ ہم ’گلوبل سٹیزن اور گلوبل ولیج‘کو ترقی دیں: وزیر اعظم

نئی دہلی۔29ستمبر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں تعلیم کے احیاء سے متعلق تعلیمی قیادت کے ایک کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی احیاء یا از سرنو بحالی کی بات سوچتا ہے تو پہلی تصویر جو اس کے ذہن میں آتی ہے، وہ سوامی وویکانند کی ہوتی ہے جنہوں نے دنیا کے سامنے ہندوستانی فکر کی طاقت کو پیش کیا ۔

و

وزیراعظم نے تعلیمی عناصر کے طور پر خود اعتمادی ، کردار سازی اور انسانی اقدار پر سوامی وویکانند کے ذریعہ زور دیے جانے کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج اختراع تعلیم کا ایک اور اہم عنصر بن گیا ہے۔

 قدیم گرنتھوں، ویدوں کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم بغیر علم کے اپنے سماج ، اپنے ملک یہاں تک کہ اپنی زندگی کا بھی تصور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تکشیلا، نالندہ اور وِکرم شیلا جیسی ہماری قدیم یونیورسٹیوں نے علم کے علاوہ اختراع کو بھی اہمیت دی تھی۔ وزیراعظم نے تعلیم سے متعلق بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر، دین دیال اپادھیائے اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے خیالات کو بھی یاد کیا۔

 

و

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ آج کوئی ملک یا شخص تنہائی میں نہیں رہ سکتا ۔ انہوں نے ’گلوبل شہری‘ یا ’عالمی گاؤں‘ کے طرز پر غور و فکر کرنے کی اہمیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو چیلنجز آج ہمارے سامنے ہیں، ان کا حل تلاش کرنے کے لیے ہمارے یونیورسٹیوں یا ہمارے کالجوں سے مستفید ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کو اختراع اور فروغ کے لیے باہم مربوط کرنا چاہیے۔ انہوں نے طلبا سے اپنے کلاس کی تعلیم کو ملک کی خواہشات کے ساتھ جوڑنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اٹل ٹنکرنگ لیباریٹریز کا بھی ذکر کیا جنہیں اختراع کے لیے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔انہوں نےتعلیمی ڈھانچے میں فروغ کے لیے رائز - تعلیم کے نظام اور بنیادی ڈھانچے کی از سر نو تجدید کے پروگرام کا ذکر کیا۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نے سماج کے لیے اچھے اساتذہ تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکالر اور طلباء ڈیجیٹل خواندگی کا تشہیر کرنے اور سرکاری پروگراموں کے لیے مزید شعور بیدار کرنے کی ذمہ داری لے سکتے ہیں جن سے زندگی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں نے ’برانڈ انڈیا‘ کو ایک عالمی شناخت دی ہے۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا اور اسکِل انڈیا جیسے منصوبوں کا ذکر کیا جن کا مقصد نوجوان صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December

Media Coverage

Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government