وزیر اعظم مودی نے # آیوشمان بھارت یوجنا کا آغاز کیا، اس یوجنا سے ملک کے دس کروڑ کنبوں کو پانچ لاکھ روپئے تک کا صحت بیمہ دستیاب کرایا جائے گا۔
#آیوشمان بھارت حفظانِ صحت اسکیم سے بلاامتیاز مذہب، ذات پات اور طبقہ سبھی کو فائدہ پہنچے گا : وزیر اعظم مودی
# آیوشمان بھارت سرکاری سرمایے سے چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ہے : وزیر اعظم مودی
# آیوشمان بھارت کے استفادہ کنندگان موٹے طور پر یوروپی یونین کی آبادی یا امریکہ ، کناڈا اور میکسکو کو ملاکر ان تینوں ملکوں کی کل آبادی کے برابر ہیں
# آیوشمان بھارت کے پہلے مرحلے کا آغاز بابا صاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش پر کیا گیا تھا اور اب وزیر اعظم جن آروگیہ یوجنا، پنڈت دین دیال اپادھیائے کے یوم پیدائش سے دو روز قبل شروع کی جا رہی ہے: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ غریب لوگوں کو # آیوشمان یوجنا کے ذریعہ کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض کے علاج کی معیاری اور بہترین ادویہ فراہم کرائی جائیں گی۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ #آیوشمان بھارت کے تحت دی جانے والی پانچ لاکھ کی رقم مرض کی تشخیص، ادویہ اور قبل از اسپتال کے تمام تر اخراجات کے لئے کافی ہوگی؛ علاوہ ازیں اس سے موجودہ مرض کے علاج پر آنے والے خرچ کی رقم بھی ادا ہو سکے گی۔
ملک کے 13,000 سے زائد اسپتالوں نے #آیوشمان بھارت یوجنا اپنا لی ہے: وزیر اعظم مودی
آج ملک بھر میں 2,300 مراکز تندروستی کام کر رہے ہیں، ہمارا نشانہ 1.5 لاکھ مراکز تندروستی قائم کرنے کا ہے : وزیر اعظم مودی
سرکار شعبہ صحت میں بہتری کے لئے مثبت اور نیک نیت کوششیں کر رہی ہیں۔ ہماری توجہ’’کفایتی حفظانِ صحت‘‘ اور ’’تدارکی حفظانِ صحت‘‘ پر مرکوز ہے : وزیر اعظم مودی
پی ایم جے اے وائی میں شامل تمام کوششوں، ڈاکٹروں، نرسوں اور صحت خدمات فراہم کاروں کی سچی لگن، نیز آشا، اے این ایم وغیرہ کی کوششوں کی ذریعہ آیوشمان بھارت ایک کامیاب اسکیم ثابت ہوگی : وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رانچی، جھارکھنڈ میں صحت یقین دہانی اسکیم: آیوشمان بھارت۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کا آغاز کیا۔

وزیر اعظم نے پی ایم جے اے وائی کے آغاز کے لئے ڈائس پر پہنچنے سے قبل ایک زبردست عوامی مجمعے کے درمیان اس اسکیم سے متعلق منعقدہ ایک نمائش کا جائزہ لیا

اسی تقریب میں وزیر اعظم نے چائے باسا اور کوڈرما میں میڈیکل کالجوں کے قیام کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی لوح کی رونمائی بھی کی۔ انہوں نے صحت اور چاق و چوبند رہنے کے 10مراکز کا بھی افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یہ آغاز، اس مقصد کے ساتھ کیا گیا ہے کہ غریب ترین اور ہر طرح کی سہولت سے محروم معاشرے کے طبقات کو بہتر حفظان صحت سہولت اور معالجے کی سہولت فراہم کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم جو سالانہ بنیادوں پر فی کنبہ پانچ لاکھ روپئے کا صحتی تحفظ فراہم کرتی ہے، پچاس کروڑ افراد کو مستفید کرے گی اور دنیا کی سب سے بڑی حفظان صحت اسکیم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے استفادہ کنندگان کی تعداد موٹے طور پر، یوروپی یونین کی آبادی یا امریکہ، کینیڈا اور میکسکو کی مجموعی آبادی کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت کا پہلا حصہ ۔ صحت اور چاق و چوبند رہنے کے مراکز ، کا آغاز بابا صاحب امبیڈکر کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا اور دوسرا حصہ ۔ صحت یقین دہانی اسکیم کا آغاز دین دیال کی پیدائش کی سالگرہ سے دو دن قبل کیا جا رہا ہے۔

پی ایم جے اے وائی کس قدر جامع ہے، اس کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یہ اسکیم سنگین قسم کے امراض مثلاً کینسر اور امراض قلب سمیت 1300 امراض پر احاطہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نجی ہسپتال بھی اس اسکیم کا جزو ہوں گے۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ پانچ لاکھ روپئے کی رقم، جانچ، ادویہ، ماقبل شامل ہسپتال ہونے کے تمام تر اخراجات وغیرہ پر احاطہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلے سے موجود امراض پر بھی احاطہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس اسکیم کے متعلق 14555 نمبر ڈائل کرکے یا کامن سروس مراکز کے توسط سے مزید تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستیں پی ایم جے اے وائی کا حصہ ہیں، عوام اس اسکیم سے جس ریاست میں بھی جائیں وہاں استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے 13,000 سے زائد ہسپتالوں نے اب تک اس اسکیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔

 وزیر اعظم نے آج افتتاح کردہ صحت اور چاق و چوبند رہنے کے دس مراکز کے متعلق بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایسے مراکز کی تعداد 2300 تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار برسوں کی مدت کے اندر اس طرح کے 1.5 لاکھ مراکز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 

 وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں صحت کے شعبے میں اصلاح لانے کی غرض سے ایک مجموعی طریقہ کار پر عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توجہ ’’قابل استطاعت حفظان صحت‘‘ اور ’’تدارکی حفظان صحت‘‘ دونوں پر مرکوز کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہا رکیا کہ پی ایم جے اے وائی سے وابستہ تمام عناصر کی کوششوں کے توسط سے نیز ڈاکٹروں، نرسوں، حفظانِ صحت فراہم کاروں، آشا، اے این ایم اداروں وغیرہ کی لگن اور وابستگی سے یہ اسکیم کامیاب ثابت ہو گی۔

 تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”