نئی دہلی،22جنوری/ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج وارانسی کے دین دیال ہستھ کلا سنکول میں پرواسی  بھارتیہ دیوس کے 15ویں ایڈیشن کا اجلاس کاافتتاح کیا۔

پرواسی بھارتیہ دیوس(پی بی ڈی)2019، کے مہمان خصوصی ماریشیس کے وزیراعظم پروند جگ ناتھ، اترپردیش کے گورنر جناب رام نائک، امور خارجہ کی وزیر محترمہ سشما سوراج کے ساتھ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر، اترا کھنڈ کے وزیراعلی ترویندر سنگھ راوت، بیرون ملک ہندوستانی امور کے وزیرمملکت جنرل(سبکدوش) وی کے سنگھ اور متعدد معزز شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کہا کہ یہ ہند نثراد برادری کا اپنے آباؤ اجداد کی سرزمین کے تئیں محبت اور  لگاؤ ہے جو  انہیں ہندوستان لایا ہے۔انہوں نے غیرمقیم ہندوستانی برادری( این آر آئی) سے ہندوستان کی تعمیر میں ہاتھ بٹانے کی اپیل کی۔

وزیراعظم نے واسودھیوا کٹمبکم کی روایت کو برقرار رکھنے میں ہند نثراد برادری  کے کردار کی تعریف کی۔ انہو ں نے کہا کہ این آر آئی صرف ہندوستان کے برانڈ ایمسڈر نہیں ہیں بلکہ یہ اس  کی طاقت، صلاحیتوں اور خصوصیات کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے ہند نثراد برادری سے نئے بھارت کی تعمیر میں خصوصا تحقیق اور اختراع کے میدان میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس کی تیزرفتار ترقی ہندوستان کو پوری دنیا میں بلندیوں پر دیکھاجارہا ہے اور اس حالت میں آگیا ہے کہ عالمی برادری کی قیادت کرسکیں۔انٹر  نیشنل سولر ایلائنس( بین الاقوامی شمسی اتحاد) ایسی ایک مثال ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ مقامی حل اور عالمی استعمال ،ہمارا منتر ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی شمسی اتحاد کو ایک دنیا، ایک سورج، ایک گرڈ کی سمت ایک قدم قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان عالمی معیشت کاپاور ہاؤس بننے کی راہ پر گامزن ہے۔اس کے پاس سب سے بڑا اسٹارٹ اپ اقتصادی نظام اور دنیا کا سب سے بڑی حفظان صحت کی اسکیم اس کے پاس ہے۔ہم نے میک ان انڈیا میں بڑی جست کے ساتھ آگے بڑھیں ہے۔ کثیر مقدار میں زرعی پیداوار ہماری اہم حصولیابی رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ حکومت میں قوت اداری  اور مناسب پالیسی کی فقدان کی وجہ سے ان کے لئے مختص بڑا فنڈ استفادہ کنندگان کو دستیاب نہیں ہوا۔ پھر بھی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم نے نظام میں موجود خامیوں کو دور کردیا ہے۔عوام کے پیسوں کو لوٹ رک گئی ہے اور کھو جانے والی 85 فیصد رقم کو مہیا کرایا گیا ہے اور انہیں براہ راست استفادہ کنندگان کے بینک کھاتوں میں منتقل کیاگیا ہے۔وزیراعظم نے کہا گزشتہ  چار برسوں کے دوران 580000 کروڑ روپے عوام کے بینک کھاتوں میں براہ راست منتقل کئے گئے ہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ استفادہ کنندگان کے ناموں کی فہرست سے کس طرح 7 کروڑ فرضی ناموں کو قلم زد کیاگیا ہے جو کہ برطانیہ ، فرانس اور اٹلی کی آبادی کے تقریباً مساوی تھے۔

وزیراعظم نے اپنی حکومت کے ذریعہ کی گئی تبدیلیوں میں سے  چند پر روشنی ڈالی۔ جو نئے ہندوستان میں  نئے اعتماد کو ظاہر کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئے ہندوستان کے لئے ہمارے فیصلے میں ہند نثراد برادری کی مساوی اہمیت ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ان کی حفاظت  ہماری تشویش ہے اور اس سلسلے میں بتایا کہ متصادم زون میں 2لاکھ سے زائد  ہندوستانیوں کو بحفاظت باہر نکالنے کے چیلنج کا کس طرح سامنا کیا تھا۔

 

غیرمقیم ہندوستانیوں کی فلاح وبہبود کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ پاسپورٹ اور ویزے کے ضابطے کو سہل بنا دیا گیا ہے اور ان کے سفر کے لئے ای۔ ویزا کو کافی آسان بناد یا گیا ہے۔ تمام پرواسی بھارتیہ کو اب پاسپورٹ سیوا کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے اور انہیں چپ کے حامل ای۔ پاسپورٹ جاری کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پرواسی تیرتھ درشن یوجنا شروع کی جارہی ہیں۔  انہوں نے بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں سے پانچ اہل ہندوستانی خاندان کے ہندوستان کے دورے کی دعوت دینے کی اپیل کی ہے۔وزیراعظم نے ان سے گاندھی جی ،نانک دیو جی کی قدروں کو پھیلانے اور ان کی  سالگرہ کی تقریبات کاحصہ بننے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر کااحساس ہوتا ہے کہ بابو کے پسندیدہ بھجن وشنو جن۔۔۔کے مرتب کرنے میں عالمی برادری نے حصہ لیا ہے۔

وزیراعظم نے پرواسی بھارتیہ دیوس اپنی پرتپاک میزبانی سے کامیاب بنانے میں کاشی کے مکینوں کے کردار کی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ اسکول ملک کے امتحانات منعقد ہونے سے قبل وہ29 جنوری 2019 کو صبح 11:00  بجے نمو ایپ پر پریکشا پر چرچا کے ذریعہ وہ طلبا اور ان کے والدین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.