نئی دہلی، 3جنوری 2019/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے انڈین سائنس کانگریس کے 106ویں اجلاس کے موقع پر افتتاحی خطبہ دیا۔ اس سال کے موضوع ‘ فیوچر انڈیا : سائنس اینڈ ٹکنالوجی’ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندستان کی اصل طاقت اس کے سائنس ، ٹکنالوجی اور جدت طرازی کو عوام کے ساتھ جوڑنا ہوگی۔
انہوں نے اس موقع پر ماضی کے عظیم ہندستانی سائنس دانوں کو یاد کیا جن میں آچاریہ جے سی بوس ، سی وی رمن ، میگھناد ساہا اور ایس این بوس کے نام شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان عظیم سائنس دانوں نے ‘‘کم از کم وسائل’’ اور ‘‘زیادہ سے زیادہ جدوجہد ’’ سے عوام کی خدمت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندستان کے سینکڑوں سائنس دانوں کی حیات و خدمات ،گہری بنیادی بصیرت کو ٹکنالوجی کے فروغ اور قوم کی تعمیر کے ساتھ مربوط کرنے کا ایک واضح ثبوت ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ سائنس کے ہمارے جدید مندروں کا کمال ہے کہ ہندستان اپنے ماضی کو تبدیل کررہا ہے اور اس کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔ وزیراعظم نے ہمارے سابق وزرائے اعظم جناب لال بہادر شاستری جی اور جناب اٹل بہاری واجپئی جی کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاستری جی نے ہمیں ‘‘ جے جوان ، جے کسان’’ کا نعرہ دیا جبکہ اٹل جی نے اس میں ‘‘جے وگیان’’ کا اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک قدم اور بڑھا جائے اور اس میں ‘‘جے انوسندھان’’ کا اضافہ کیا جائے۔
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ سائنس کی تلاش دو مقاصد کے حصول سے پوری ہوسکتی ہے ۔ پہلا شاندار علم کی تخلیق اور دوسرا اس علم کا سماجی -اقتصادی بہتری کے لئے استعمال ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت جب ہم اپنے سائنسی ماحول کو تقویت دینے کے لئے کوشش کریں ، ہمیں جدت طرازی اور اسٹارٹ اپ پر توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے سائنس دانوں کے مابین جدت طرازی کو فروغ دینے کے لئے اٹل انوویشن مشن کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں جتنے ٹکنالوجی بزنس انکیوبیٹر قائم نہیں کئے گئے اس سے زیادہ گزشتہ چار برسوں میں قائم کئے گئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں کو اپنے آپ کو وقف کرنا چاہئے تاکہ ہم سستی صحت خدمات، ہاؤسنگ ، صاف ستھری ہوا ، پانی اور توانائی، زرعی پیداواریت اور خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق مسائل کا حل نکال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنس جہاں آفاقی حیثیت رکھتی ہے ، وہیں ٹکنالوجی کی نوعیت مقامی ہونی چاہئے تاکہ مقامی ضرورتوں کا حل دستیاب کرایا جاسکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بڑے اعدادوشمار کا تجزیہ ، مصنوعی ذہانت ، بلاک چین وغیر ہ کا استعمال زرعی شعبے میں، خاص طور پر کسانوں کی مدد کے لئے ، کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے سائنس دانوں سے درخواست کی کہ وہ لوگوں کی زندگی آسان بنانے کے لئے کام کریں۔ اس تناظر میں انہوں نے کم بارش والے علاقوں میں خشک سالی بندوبست ، آفات کے بارے میں پیشگی انتباہ کے نظام ، سوء تغذیہ کے مسائل کا حل کرنے، بچوں میں انسیفلائٹس (جاپانی بخار) جیسی بیماریوں کو دور کرنے ، صاف ستھری توانائی، پینے کے لئے صاف ستھرا پانی اور سائبر سیکورٹی جیسے مسائل کا ذکر کیا۔ انہوں نے ان شعبوں میں ریسرچ کے ذریعہ پابند وقت طریقے پر ان مسائل کا حل نکالنے کی اپیل کی۔
وزیراعظم نے 2018 میں ہندستان کی اہم سائنسی حصولیابیوں کا ذکر کیا جس میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں۔
*ایوی ایشن گریڈ بائیو فیول کی پیداوار ۔
*دیویہ نین -بصارت سے محروم افراد کے لئے ایک مشین ۔
*بچہ دانی کے کینسر ، ٹی بی اور ڈینگو کی تشخیص کے لئے سستے آلات۔
*سکم – دارجلنگ خطے میں ریئل ٹائم لینڈ سلائیڈ وارننگ سسٹم ۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی مصنوعات کے توسط سے ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے شعبے میں ہماری حصولیابیوں کو مضبوط طریقہ سے کمرشیلائز کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے ایسے ریسرچ کی اپیل کی جو کہ آرٹس اور ہیومنیٹیز ، سوشل سائنس ، سائنس اور ٹکنالوجی کا مرکب ہوں۔
ہماری قومی تجربہ گاہوں ، مرکزی یونیورسٹیوں ، آئی آئی ٹیز ، آئی آئی ایس سی ، ٹی آئی ایف آر اور آئی آئی ایس ای آر س کو ہماری ریسرچ اور فروغ کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریاستی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بھی ایک مضبوط تحقیقی ماحول بنایا جانا چاہئے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے ایک نیشنل مشن آن انٹر ڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹم کو منظوری دی ہے جس پر 3600 کروڑ روپے کی سرمایہ کی جائے گی۔ یہ مشن آر اینڈ ڈی ، ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ ، انسانی وسائل اور ہنر مندی ، جدت طرازی ، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور مضبوط صنعتی اور بین الاقوامی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔
خلائی شعبے میں ہندستان کی حصولیابیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کارٹو سیٹ -2 اور دیگر سیارچوں کی کامیابی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں گگن یان کے ذریعہ تین ہندستانیوں کو خلا میں بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سیکل سیل انیمیا کا موثر حل نکالنے کے لئے ریسرچ کا آغاز ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سائنس ، ٹکنالوجی اور جدت طرازی مشاورتی کونسل سائنس اور ٹکنالوجی سے متعلق مناسب اقدامات کرنے ، متعلقہ
وزارتوں کے درمیان اشتراک کو پروان چڑھانے اور کثیر حصصی پالیسی اقدامات کرنے میں مدد کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وزیراعظم ریسرچ فیلوز اسکیم شروع کی ہے۔ جس کے تحت ملک کے بہترین اداروں سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار روشن دماغوں کو آئی آئی ٹیز اور آئی آئی ایس سی میں پی ایچ ڈی پروگراموں میں براہ راست داخلے دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس اسکیم سے معیاری تحقیق کو تقویت ملے گی اور ملک کے اعلی ٰ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی کی قلت دور ہوسکے گی۔
The life and works of Indian Scientists are a compelling testament of integration of deep fundamental insights with technology development & nation-building.
— PMO India (@PMOIndia) January 3, 2019
It is through our modern temples of science that India is transforming its present & working to secure its future: PM
हमने कृषि विज्ञान में काफी प्रगति की है, हमारे यहां पैदावार, गुणवत्ता बढ़ी है लेकिन न्यू इंडिया की जरुरतों को पूरा के लिए विस्तार की ज़रूरत है।
— PMO India (@PMOIndia) January 3, 2019
Big Data, AI, Blockchain से जुड़ी तमाम टेक्नॉलॉजी का कम कीमत में कारगर इस्तेमाल खेती में कैसे हो इस पर हमारा फोकस होना चाहिए: PM
2018 was a good year for Indian science.
— PMO India (@PMOIndia) January 3, 2019
Among our achievements this year are:
Production of Aviation Grade Biofuel
Divya Nayan - a machine for visually impaired
Inexpensive devices for diagnosis of Cervical Cancer, TB, Dengue
A real-time landslide warning system: PM
We need strong path-ways to commercialisation, that leverage our Research & Development achievements, through industrial products.
— PMO India (@PMOIndia) January 3, 2019
The future is about convergence and connected technologies.
We should catalyse, harness and manage change for the nation’s prosperity: PM
उन्नत भारत बनाने के लिए आज भारत के विज्ञान को महत्वाकांक्षी बनना होगा।
— PMO India (@PMOIndia) January 3, 2019
हमें सिर्फ प्रतिस्पर्धा नहीं करनी, हमें श्रेष्ठता दिखानी होगी।
हमें सिर्फ रीसर्च करने के लिए रीसर्च नहीं करनी है बल्कि अपनी Findings को उस स्तर पर ले जाना है जिससे दुनिया उसके पीछे चले: PM
किसी भी देश की Intellectual Creativity और Identity उसके इतिहास, कला, भाषा और संस्कृति से बनती है।
— PMO India (@PMOIndia) January 3, 2019
ऐसे में हमें विधाओं के बंधन से मुक्त होकर शोध करना होगा।
अब ऐसी रीसर्च की जरुरत है जिसमें Arts और Humanities, सोशल साइंस, साइंस और टेक्नोल़ॉजी के Innovation का Fusion हो: PM
Our strengths in R&D are built on the backbone of our national laboratories, central universities, IIT, IISc, TIFR & IISER.
— PMO India (@PMOIndia) January 3, 2019
However, over 95% of our students go to state universities & colleges.
A strong research ecosystem must be developed in these Universities & Colleges: PM
I call upon the Prime Minister’s Science, Technology and Innovation Council, to discuss these issues in detail and formulate an action plan in consultation with the Ministry of Human Resource Development, to boost research in our colleges and state universities: PM
— PMO India (@PMOIndia) January 3, 2019
Let us work for building a new India through science.
— PMO India (@PMOIndia) January 3, 2019
An India that is ready to meet the challenges & opportunities of present & future.
An India that is bubbling with ideas, knowledge, wisdom & action.
An India that is stronger, confident, prosperous & healthier: PM