وزیراعظم مود ی نے 31 اکتوبر 2021 کو اٹلی کےروم میں، جی-20 سے الگ فیڈرل ری پبلک آف جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ میٹنگ کی ۔
طویل مدتی باہمی تعاون اور ذاتی دوستی کو یادکرتے ہوئے وزیراعظم نے چانسلر مرکل کی نہ صرف جرمنی بلکہ یوروپی اور عالمی سطح پر ان کی قیادت کی ستائش کی ۔
دونوں لیڈر وں نے بھارت اور جرمنی کے درمیان گہرے دوفریقی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے تجارتی و سرمایہ کارانہ رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا۔ انہوں نے گرین ہائیڈروجن سمیت نئے شعبوںمیں ہند- جرمنی اسٹریٹیجک شراکت داری کے امکانات کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے مستقبل کے لئے ڈاکٹر مرکل کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں بھارت کے دورے کی دعوت دی ۔
PM @narendramodi and Chancellor Merkel met on the sidelines of the Rome @g20org Summit. There were extensive deliberations on India-Germany relations. The strong friendship between the two nations augurs well for the well-being of our planet. pic.twitter.com/7dsEOjRBU7
— PMO India (@PMOIndia) October 31, 2021