وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس پر دو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ دو ٹرینیں ممبئی-سولاپور وندے بھارت اور ممبئی-سائیں نگر شرڈی وندے بھارت ہیں۔ انہوں نے سڑک کے دو پروجیکٹ بھی قوم کے نام وقف کیے – سانتا کروز چیمبر لنک روڈ اور کرار انڈر پاس پروجیکٹ سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے اور ممبئی میں گاڑیوں کی نقل و حرکت کو ہموار کرنے کے لیے۔
چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس کے پلیٹ فارم نمبر 18 پر پہنچ کر، وزیر اعظم نے ممبئی-سائیں نگر شرڈی وندے بھارت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹرین کے عملے اور کوچ کے اندر موجود بچوں سے بھی بات چیت کی۔
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہندوستان میں ریلوے کے لیے، خاص طور پر مہاراشٹر میں جدید رابطے کے لیے بہت بڑا دن ہے، کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی دن دو وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وندے بھارت ٹرینیں معاشی مراکز جیسے کہ ممبئی اور پونہ کو عقیدے کے مراکز سے جوڑیں گی، اس طرح کالج، دفتر، کاروبار، یاترا اور زرعی مقاصد کے لیے سفر کرنے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی وندے بھارت ٹرینوں سے شرڈی، ناسک، ترمبکیشور اور پنچ وٹی جیسے مقدس مقامات کا سفر آسان ہو جائے گا جس سے سیاحت کے ساتھ ساتھ یاترا کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا، ’’پنڈھار پور، سولاپور، اکل کوٹ اور تلجاپور جیسے مذہبی مقامات کو بھی سولاپور وندے بھارت ایکسپریس کے ذریعے مزید قابل رسائی بنایا جائے گا۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ وندے بھارت ٹرین جدید ہندوستان کی عظیم تصویر ہے۔ ’’یہ ہندوستان کی رفتار اور پیمانے کا عکاس ہے۔‘‘ وندے بھارت ٹرینوں کے آغاز کی رفتار پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ اب تک 10 وندے بھارت ٹرینیں ملک کی 17 ریاستوں کے 108 اضلاع کو جوڑنے کے لیے چلنا شروع کر چکی ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج بہت سے ایسے منصوبے شروع کیے گئے جن سے زندگی گزارنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایلیویٹڈ روڈ مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں کو جوڑے گی اور انڈر پاس اہم ہے۔
وزیر اعظم نے 21ویں صدی کے ہندوستان کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کی ضرورت کا اعادہ کیا کیونکہ یہ شہریوں کے لیے زندگی میں بڑے پیمانے پر آسانی پیدا کرے گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جدید ٹرینوں کے آغاز، میٹرو کی توسیع اور نئے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کے پیچھے یہی سوچ کار فرما ہے۔ بجٹ بھی اس سوچ کو تقویت دیتا ہے کیونکہ پہلی بار 10 لاکھ کروڑ خصوصی طور پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ اس میں ریلوے کا حصہ 2.5 لاکھ کروڑ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہاراشٹر کے ریل بجٹ میں بھی بے مثال اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ڈبل انجن والی حکومت کی کوششوں سے مہاراشٹر میں کنیکٹویٹی تیزی سے آگے بڑھے گی۔
’’اس بجٹ میں متوسط طبقے کو مضبوط کیا گیا ہے‘‘، وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور کاروبار کے مالک دونوں کی ضروریات کو پورا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے 2 لاکھ روپے سے زائد آمدنی والے افراد پر ٹیکس عائد کیا جاتا تھا لیکن موجودہ حکومت نے اسے شروع میں 5 لاکھ روپے اور اب اس سال کے بجٹ میں بڑھا کر 7 لاکھ روپے کر دیا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’جو لوگ یو پی اے حکومت میں 20 فیصد ٹیکس ادا کرتے تھے وہ آج صفر ٹیکس ادا کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ نئی ملازمتوں کے حامل افراد کے پاس اب مزید بچت کرنے کا موقع ہے۔
وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ’سب کا وکاس سب کا پریاس‘ کے جذبے کو فروغ دینے والا یہ بجٹ ہر خاندان کو طاقت دے گا اور ہر ایک کو وکست بھارت بنانے کی ترغیب دے گا۔
اس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ، جناب ایکناتھ شندے، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ، جناب دیویندر فڑنویس، ریلوے کے مرکزی وزیر، جناب اشونی ویشنو، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعت کاری کے مرکزی وزیر، جناب نارائن رانے کے ساتھ مرکزی وزرائے مملکت جناب رام داس اٹھاولے اور جناب کپل موریشور پاٹل اور حکومت مہاراشٹر کے وزراء بھی موجود تھے۔
پس منظر
ممبئی-سولاپور وندے بھارت ٹرین اور ممبئی-سائیں نگر شرڈی وندے بھارت ٹرین وہ دو ٹرینیں ہیں جنہیں وزیر اعظم نے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، ممبئی میں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ نیو انڈیا کے لیے بہتر، زیادہ مؤثر اور مسافروں کے لیے دوستانہ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہوگا۔
ممبئی-سولاپور وندے بھارت ٹرین ملک کی 9ویں وندے بھارت ٹرین ہوگی۔ نئی عالمی معیار کی ٹرین ممبئی اور سولاپور کے درمیان رابطے کو بہتر بنائے گی اور سولاپور میں سدھیشور، اکل کوٹ، تلجا پور، سولاپور کے قریب پنڈھار پور اور پونہ کے قریب الانڈی جیسے اہم مذہبی مقامات کے سفر کو بھی آسان بنائے گی۔
ممبئی-سائیں نگر شرڈی وندے بھارت، ملک کی 10ویں وندے بھارت ٹرین مہاراشٹر کے اہم مذہبی مقامات جیسے ناسک، ترمبکیشور، سائیں نگر شرڈی، اور شنی سنگنا پور سے رابطے کو بہتر بنائے گی۔
سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے اور ممبئی میں گاڑیوں کی نقل و حرکت کو ہموار کرنے کے لیے، وزیر اعظم نے سانتا کروز چیمبر لنک روڈ (ایس سی ایل آر) اور کرار انڈر پاس کو قوم کے نام وقف کیا۔ کرلا سے وکولا تک اور ایم ٹی این ایل جنکشن، بی کے سی سے کرلا میں ایل بی ایس فلائی اوور تک نو تعمیر شدہ ایلیویٹڈ کوریڈور شہر میں انتہائی ضروری مشرق-مغربی رابطے کو فروغ دے گا۔ یہ حصے مغربی ایکسپریس ہائی وے کو مشرقی ایکسپریس ہائی وے سے جوڑتے ہیں، اور اس طرح مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں کو مؤثر طریقے سے جوڑتے ہیں۔ کرار انڈر پاس ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے (ڈبلیو ای ایچ) پر ٹریفک کو کم کرنے کے لیے بہت اہم ہے جو ڈبلیو ای ایچ کے ملاڈ اور کرار اطراف کو جوڑتا ہے۔ یہ لوگوں کو آسانی سے سڑک پار کرنے اور گاڑیوں کو ڈبلیو ای ایچ پر بھاری ٹریفک میں پھنسے بغیر چلنے کی اجازت دیتا ہے۔
आज का दिन भारतीय रेल के लिए, विशेष रूप से मुंबई और महाराष्ट्र की आधुनिक कनेक्टिविटी के लिए बहुत बड़ा है। pic.twitter.com/s4h9FnUvcW
— PMO India (@PMOIndia) February 10, 2023
Vande Bharat trains are a reflection of India's speed and scale. pic.twitter.com/hoNc6WDu2l
— PMO India (@PMOIndia) February 10, 2023
आज देश में आधुनिक ट्रेनें चलाई जा रही हैं, मेट्रो का विस्तार हो रहा है, नए-नए एयरपोर्ट्स और पोर्ट्स बनाए जा रहे हैं। pic.twitter.com/58e4HvqwIk
— PMO India (@PMOIndia) February 10, 2023
इस बार के बजट में मध्यम वर्ग को मजबूती दी गई है। pic.twitter.com/Cs2Wbg8JjF
— PMO India (@PMOIndia) February 10, 2023