For the last four and a half years, the Union Government has pursued the objective of good governance: PM Modi
The Bogibeel Bridge would greatly enhance "ease of living" in the Northeast: PM Modi
A strong and progressive Eastern India, is the key to a strong and progressive India: PM Modi

نئیدہلی۔26؍دسمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 25دسمبر کو آسام میں بوگی بیل برج کو قوم کے نام وقف کیا، یہ پُل جو ڈبروگڑھ اور آسام کے دھیماجی اضلاع کے مابین دریائے برہمپتر پر تعمیر ہوا ہے ، ملک کے لئے ازحد اقتصادی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ دریائے برہمپتر کے شمالی ساحل پر واقع کرینگ چوپڑی میں منعقدہ ایک وسیع عوامی جلسے کے دوران وزیراعظم نے اس پُل سے ہوکر گزرنے والی پہلی ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے معروف آسامی گلوکار دیپالی بورٹھاکر کو خراج عقیدت پیش کیا، جن کی حال میں ہی وفات ہوئی ہے۔ انہو ں نے ریاست کی متعدد دیگر معروف اور تاریخی شخصیات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ وہ شخصیات ہیں جنہوں نے ریاست کا نام روشن کیا اور مختلف شعبوں میں ملک کا بھی نام روشن کیا۔ انہوں نے کرسمس کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ، انہوں نے کہا کہ آج سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی پیدائش کی سالگرہ کا دن ہے اور اسے ’’سوشاسن دیوس‘‘ یا ’’اچھی حکمرانی کے دن‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران مرکزی حکومت نے اچھی حکمرانی کے مقصد سے کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی بوگی بیل ریل اور سڑک پل کو ملک کے نام وقف کیاجانا بھی اسی مقصد کی ایک علامت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ یہ پل انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کا ایک کرشمہ ہے اور ازحد کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پل آسام اور اروناچل پردیش کے درمیان کی دوری کو کم کردیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پل کی وجہ سے اس خطے میں زندگی بسر کرنے کا عمل آسان ہوجائیگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ پل اس خطے کے عوام کیلئے پیڑھیوں سے ایک خواب کی حیثیت رکھتا تھا اور اب یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈبرو گڑھ حفظان صحت ، تعلیم اور تجارت کے لحاظ سے اس خطے کا اہم مرکز ہے اور دریائے برہمپتر کے شمال میں سکونت پذیر افراد اب اس شہر تک زیادہ آسانی کے ساتھ رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے اس پل کی تعمیر سے وابستہ تمام تر افراد کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2017 میں انہوں نے آسام میں بھوپین ہزاریکا برج کو بھی قوم کے نام وقف کیا تھا جو ملک کا سب سے لمبا سڑک پل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف جہاں 60-70 برسوں میں دریائے برہمپتر پر صرف تین پُل بنائے گئے تھے وہیں گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران مزید تین پلوں کو مکمل کیاگیا ہے۔ مزید پانچ پل تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے برہمپتر کے شمالی اور جنوبی دونوں کناروں کے مابین افزوں کنیکٹیویٹی اچھی حکمرانی کا ایک عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی یہ رفتار شمال مشرق میں تغیر لائے گی۔

وزیراعظم نے نقل وحمل کے ذریعے تغیر کے سلسلے میں حکومت کے نظریے کی وضاحت کی ، انہوں نے کہا کہ ملک میں بنیادی ڈھانچہ تیز رفتاری کے ساتھ نمو پذیر ہے۔

وزیراعظم نے آسام کی ریاستی حکومت کی ستائش کی اور کہا کہ التوائی پروجیکٹوں کی تکمیل میں اس نے بڑی کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران قومی شاہراہوں کا تقریباً 700 کلو میٹر حصہ تعمیر ہوا ہے ۔ انہوں نے شمال مشرقی خطے میں متعدد دیگر کنیکٹیویٹی سے متعلق پروجیکٹوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اور ترقی پذیر مشرقی بھارت مضبوط اور ترقی پسند بھارت کی کلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے علاوہ متعدد دیگر اقدامات مثلاً اُجّولا اور سوچھ بھارت ابھیان کے سلسلے میں بھی آسام میں تیز رفتا ر ترقی رونما ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمارے ملک کے نوجوان ، جو دوردراز کے علاقوں میں سکونت پذیر ہیں، وہ بھارت کا نام روشن کررہے ہیں۔ آسام کی معروف ایتھلیٹ ہیما داس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب نوجوان خود اعتمادی سے معمور نیوانڈیا کی علامت بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت کے مستقبل کی ضروریات کی تکمیل کیلئے بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر کی کوششیں کررہی ہے۔

 

 

 

 

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.