وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب انٹونیو کوسٹا کو یوروپی کونسل کا اگلا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛
’’میرے دوست @antoniolscosta کو یوروپی کونسل کا اگلا صدر منتخب کیے جانے پر مبارکباد۔ میں بھارت – یوروپ کلیدی شراکت داری کو عظیم تر بلندیوں سے ہمکنار کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو لے کر پرجوش ہوں۔‘‘
Congratulations to my friend @antoniolscosta on being elected as the next President of the European Council. I look forward to working closely with you to advance the India-EU 🇮🇳🇪🇺Strategic Partnership to greater heights.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 28, 2024