نئی دہلی،24؍فروری،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پریاگ راج میں سوچھ کمبھ ، سوچھ آبھار پروگرام سے خطاب کیا۔
وہ پریاگ راج کے سنگم میں مقدس ڈبکی لگانے اور صاف ستھرے کنبھ کو یقینی بنانے میں صفائی کا رکنوں کے احترام کرتے ہوئے ان کی چرن وندنا کے بعد ڈائس پر پہنچے تھے۔
انہوں نے ان سب کو، جو پریاگ راج میں کمبھ کے لئے اکٹھا ہونے والے عقیدت مندوں کے لئے بہترین بندوبست کو یقینی بنانے میں شامل تھے، کرم یوگی قرار دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے این ڈی آر ایف ، کشتی رانوں ، مقامی آبادی اور ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے ورکروں کا ذکر کیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چند ہفتوں کے دوران 21 کروڑ سے زیادہ لوگ کمبھ پہنچے ہیں ، انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے ورکروں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب سے زیادہ قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جس وقت کچھ صفائی ورکروں کی چرن وندنا کی ہے وہ لمحہ ان کو ہمیشہ یاد رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سوچھ سیوا سمان کوش ، جس کا آج اعلان کیا گیا ہے ، صفائی ورکروں اور ان کے اہل خانہ کو ضرورت کے وقت مدد کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے اس سال دو اکتوبر تک مہاتماگاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش تک کھلے میں رفع حاجت سے پاک بننے کے جانب گامزن ہے۔
جناب نریندر مودی نے کہا کہ دریائے گنگا کی صفائی ستھرائی اس سال سب سے زیادہ موضوع بحث رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج انہوں نے اس کا بذات خود مشاہدہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نمامی گنگے اور مرکزی حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دریا میں گرنے والے نالوں کو بند کیا جارہا ہے اور گندے پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے ہی انہوں نے سیول پیس پرائز حاصل کیا ہے جس میں ایک کروڑ 30 لاکھ کی رقم شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ رقم نمامی گنگے مشن کے لئے عطیہ کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت سے انہیں جو بھی تحائف اور یادگاری عطیہ ملی ہیں، ان سب کو نیلام کردیا گیا ہے اور ان کی رقم بھی نمامی گنگے کو دے دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے کمبھ میں شامل ناوکوں یعنی ملاحوں کے لئے بھی خصوصی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ کمبھ کے لئے آنے والے عقیدت مندوں کو اکشے وٹ جانے کا موقع ملا ہے۔وزیراعظم نے کمبھ سے متعلق ان کے ویژن کو، جو روحانیت ، عقیدت اور جدت مرکب ہے ، پورا کرنے میں شامل ہر ایک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں اترپردیش پولیس کے ذریعے ادا کئے گئے رول کی بھی ستائش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس سال کمبھ کے لئے کئے گئے بندوبست میں اہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی بھی شامل ہے، جو کمبھ میلے کے ختم ہونے کے بعد بھی شہر کے لئے مفید ثابت ہوگی۔
इस साल 2 अक्टूबर से पहले पूरा देश खुद को खुले में शौच से मुक्त घोषित करने की तरफ आगे बढ़ रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2019
और मैं समझता हूं, प्रयागराज के आप सभी स्वच्छाग्रही, पूरे देश के लिए बहुत बड़ी प्रेरणा बनकर सामने आए हैं: PM
गंगाजी की ये निर्मलता नमामि-गंगे मिशन की दिशा और सरकार के सार्थक प्रयासों का भी उदाहरण है।
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2019
इस अभियान के तहत प्रयागराज गंगा में गिरने वाले 32 नाले बंद कराए गए हैं।
सीवर-ट्रीटमेंट प्लांट के माध्यम से गंगा नदी में प्रदूषित जल को साफ करने के बाद ही प्रवाहित किया गया: PM
नमामि-गंगे के लिए अनेक स्वच्छाग्रही तो योगदान दे ही रहे हैं, आर्थिक रूप से भी मदद कर रहे हैं।
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2019
मैंने भी इसमें छोटा सा योगदान किया है।
सियोल पीस प्राइज़ के तौर पर मुझे जो 1 करोड़ 30 लाख रुपए की राशि मिली थी, उसको मैंने नमामि-गंगे मिशन के लिए समर्पित कर दिया है: PM
बीते साढ़े चार वर्षों में प्रधानमंत्री के नाते मुझे जो उपहार मिले हैं,
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2019
उनकी नीलामी करके भी जो राशि मिली है,
वो भी मां गंगा की सेवा में लगाई जा रही है: PM
पिछली बार मैं जब यहां आया था तो मैंने कहा था कि इस बार का कुंभ
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2019
अध्यात्म,
आस्था और
आधुनिकता की त्रिवेणी बनेगा।
मुझे खुशी है कि आप सभी ने अपनी तपस्या से इस विचार को साकार किया है।
तपस्या के क्षेत्र को तकनीक से जोड़ कर जो अद्भुत संगम बनाया गया उसने भी सभी का ध्यान खींचा है: PM