نئی دہلی،09 نومبر  / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج گرونانک دیو جی کے تعلیمات اور اقدار پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے انٹی گریٹڈ چیک پوسٹ (آئی سی پی) اور کرتار پور کوریڈور کے افتتاح کے موقع پر ڈیرا بابا نانک میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے گرونانک دیو جی کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر یادگار سکہ بھی جاری کیا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈیرا بابا نانک کے مبارک مقام پر کرتار پور کوریڈور قوم کے نام وقف کرتے ہوئے فخر کا احساس ہو رہا ہے۔

اس سے قبل شرومنی گرودوارا پربندھک کمیٹی نے وزیراعظم کو قومی سیوا ایوارڈ سے نوازا ۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس کو شری گرونانک دیو جی کے قدموں میں پیش کررہےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 550ویں گرونانک جینتی کے موقع پر آئی سی پی اور کرتار پور کوریڈور کا افتتاح ایک ایسا آشرواد ہے جس سے پاکستان میں گرودوارا دربار صاحب تک سفر کرنے میں آسانی ہوگی۔

وزیراعظم نے ایس جی پی سی ، پنجاب حکومت اور ان لوگوں کے تئیں اپنی ممنوعیت کا اظہار کیا جنہوں نے سرحد پار زائرین کے آنے جانے میں آسانی فراہم کرانے کے لیے ریکارڈ مقررہ مدت میں کوریڈور تیار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور سرحد کے دوسری جانب کے ان تمام لوگوں کے لیے بھی اپنی ممنوعیت کا اظہار کیا جنھوں نے اس کام کو ممکن بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شری گرونانک دیو جی صرف ہندوستان کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے محرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرونانک دیو جی صرف گرو نہیں ہیں بلکہ ایک فلسفی اور ہماری زندگی کا ایک بنیادی ستون بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرو نانک دیو جی نے ہمیں زندگی کی سچی اقدار کی اہمیت کی تعلیم دی اور اہمیں ایمانداری اور خود اعتمادی پر مبنی ایک معاشی نظام بھی دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گرونانک دیو جی نے معاشرے میں برابری ، بھائی چارے اور اتحاد کی تعلیم دی اور انہوں نے مختلف سماجی برائیوں کو دور کرنے کے لیے جدوجہد بھی کی۔

کرتار پور کو نانک دیو جی کی روحانیت سے لبریز ایک پاکیزہ مقام قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوریڈور ہزاروں عقیدتمندوں اور زائرین کی مدد کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے حکومت ملک کی مالا مال وراثت اور ثقافت کی حفاظت کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرونانک دیو جی کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں اور پوری دنیا میں ہمارے سفارتخانوں کے ذریعے متعدد پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گرو گووند سنگھ کا 350واں یوم پیدائش ملک بھر میں منایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرو گووند سنگھ جی کے اعزاز میں گجرات میں جام نگر میں 750 بستروں والا ایک جدید اسپتال تعمیر کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گرووانی کا یونیسکو کی مدد سے نوجوان نسل کے فائدے کے لیے دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلطان پور لودھی کو ایک وراثتی شہر کے طور پر ڈیولپ کیا جا رہا ہے اور تمام اہم مقامات کو گرونانک جی سے منسلک کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹرین شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شری اکال تخت ، دمدما صاحب، تیز پور صاحب ، کیس گڑھ صاحب، پٹنہ صاحب اور حضور صاحب کے درمیان ٹرین اور ہوائی جہاز کے ذریعے کنکٹیویٹی کو مضبوط کیا جا رہا ہے اور امرتسر اور ناندیڑ کے درمیان ایک خصوصی فلائٹ نے اپنی خدمات شروع کر دی ہیں۔ اسی طرح امرتسر سے لندن کی  ایئر انڈیا فلائٹ پر ایک اومکار کا پیغام چلایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کیا ہے جس سے دنیا بھر میں رہنے والے بہت سے سکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ برسوں سے بیرونی ممالک میں رہنے والے بہت سے لوگوں کو ہندوستان آنے میں جن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔ اب بہت سے خاندان ویزا اور او سی آئی کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔وہ آسانی سے ہندوستان میں اپنے رشتے داروں سے ملاقات کر سکتے ہیں اور زیارت گاہوں کا دورہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کے دو مزید فیصلوں سے سکھوں کو مدد ملی ہے۔ ایک فیصلہ دفعہ 370 کی منسوخی کا ہے۔ اِس سے اب جموں و کشمیر اور لیہہ میں رہنے والے سکھ لوگوں کو مدد ملے گی اور انہیں بھی وہی حقوق ملیں گے جو کہ ملک کے دیگر شہریوں کو حاصل ہیں۔ اسی طرح شہریت میں ترمیم کے بل سے سکھوں کو ملک کا شہری بننے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ گرونانک دیو جی سے لے کر گرو گووند جی تک کئی روحانی گروؤں نے ہندوستان کی یکجہتی اور سلامتی کے لیے اپنی زندگیاں لگا دیں۔ بہت سے سکھوں نے ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی زندگیاں نچھاور کیں۔ اس کا اعتراف کرنے کے لیے مرکز نے کئی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلیاں والا باغ میموریل کی جدید کاری کی جا رہی  ہے۔ اب فوکس سکھ طلبا کی ہنرمندی کو بہتر بنانے اور ان کے خود روزگار پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تقریباً 27 لاکھ سکھ طلبا کو وظائف دیئے جا رہے ہیں۔

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report

Media Coverage

India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in ‘Odisha Parba 2024’ on 24 November
November 24, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in the ‘Odisha Parba 2024’ programme on 24 November at around 5:30 PM at Jawaharlal Nehru Stadium, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Odisha Parba is a flagship event conducted by Odia Samaj, a trust in New Delhi. Through it, they have been engaged in providing valuable support towards preservation and promotion of Odia heritage. Continuing with the tradition, this year Odisha Parba is being organised from 22nd to 24th November. It will showcase the rich heritage of Odisha displaying colourful cultural forms and will exhibit the vibrant social, cultural and political ethos of the State. A National Seminar or Conclave led by prominent experts and distinguished professionals across various domains will also be conducted.