ئی دہلی، 20 اگست 2018،   وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یہاں  حال ہی میں رحلت پذیر سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کی یاد میں منعقدہ ایک دعائیہ میٹنگ سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی کتنی طویل ہوگی، یہ ہمارے ہاتھوں میں نہیں ہے تاہم ہم یہ ضرور طے کرسکتے ہیں کہ ہماری زندگی کیسے گزرے گی۔  انہوں نے کہا کہ اٹل جی نے اپنی پوری زندگی میں  یہ دکھایا کہ زندگی کیسی ہونی چاہیے اور اس کا مقصد کیا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اٹل جی ہر لمحہ عام انسان کے لئے زندہ رہے۔ جوانی سے لیکر جب تک ان کے جسم نے ساتھ دیا، وہ ملک ملک کے لئے جئے۔ انہوں نے کہا کہ اٹل جی، اپنے اہل وطن کے لئے، اپنے اصولوں کے لئے اور عام انسانوں کی امنگوں اور آرزوؤ کے لئے زندہ رہے۔

 وزیراعظم نے زور دیکر کہا کہ واجپئی جی نے اپنی بیشتر سیاسی زندگی اس دور میں  گزاری جب  غالب سیاسی آڈیولوجی کا کوئی متبادل دستیاب نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ الگ تھلگ رہنے کے باوجود وہ ہمیشہ اپنے آئیڈیل سے بندھے رہے۔بہت عرصے تک  حزب مخالف میں رہے تاہم ان کے آئیڈیلز اپنی جگہ مسلم رہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ واجپئی جی نے پارلیمانی روایات کا احترام کیا اور جب موقع آیا تو انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے نظریات کو عملی شکل دی۔

ہر لمحہ آپ محسوس کرسکتے ہیں کہ ان کے اندر ایک اٹل موجود تھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی 1998 کو انہوں نے نیوکلیائی تجربہ کرکے دنیا کو چونکا دیا تھا۔ انہوں نے ان تجربات کی کامیابی کا سہرہ ہمارے سائنس دانوں کے سر باندھا ۔ اگرچہ عالمی پیمانے پر اس کا برعکس ردعمل سامنے آیا تاہم اٹل جی نے کسی دباؤ کے آگے جھکنے سے انکار کردیا  اوردنیا کو دکھا دیا کہ بھارت ’اٹل‘ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ واجپئی جی کی قیادت میں تین نئی ریاستیں بغیر کسی تلخی کے وجود میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ واجپئی جی نے ہمیں  یہ بھی سیکھ دی ہے کہ فیصلہ لینے کے عمل میں کس طرح سب کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ جب اٹل جی نے پہلی مرتبہ مرکز میں حکومت بنائی تھی تو اس وقت انہیں کوئی حمایت دینے کے لئے تیار نہیں تھا اور یہ حکومت 13 دن میں ختم ہوگئی تھی تاہم اٹل جی نے امید کا دامن نہیں چھوڑا اور عوام کی خدمت کے لئے وقف رہے۔ جب متحدہ سیاست کی بات آئی تو انہوں نے یہ ثابت کرکے دکھایا۔

وزیراعظم  نے کہا کہ واجپئی جی نے کشمیر کے سلسلے میں عالمی نظریات و خیالات کو بدل دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے موضوع کو نمایاں کرکے پیش کیا اور اسے عالمی پیمانے پر  مرکز توجہ بنادیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اٹل جی ہمیشہ ہمارے لئے تحریک و ترغیب کا باعث بنے رہیں گے۔وہ ایک دہائی تک عوامی زندگی اور سیاست سے دور رہے تب بھی  ان کے گزرنے پر جذبات کا وہی وفور تھا۔ ان کی عظمت کا اظہار اس طرح ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بھارتی کُشتی کے ماہر بجرنگ پونیا جو شاید کبھی اٹل جی سے نہ ملے ہوں، انہوں نے ایشیائی کھیلوں میں حاصل کیا ہوا اپنا طلائی تمغہ، کل  اٹل جی کو وقف کردیا۔ دیکھئے ایک انسان کتنی بلندیوں پر جاسکتا ہے اور کتنی بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کرسکتا ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'

Media Coverage

'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station
February 16, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station. Shri Modi also wished a speedy recovery for the injured.

In a X post, the Prime Minister said;

“Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. I pray that the injured have a speedy recovery. The authorities are assisting all those who have been affected by this stampede.”