برکس کے مکمل اجلاس میں وزیر اعظم کے کلمات

Published By : Admin | July 26, 2018 | 16:55 IST
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوجوانوں میں صنعتی انقلاب، روزگار اور ہنرمندی کے فروغ پر زور دیا۔
مستقبل میں صنعتی پیداوار، ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں زبردست تبدیلیاں پیدا ہوں گی: وزیر اعظم مودی
اسکولوں اور یونیورسٹیوں کا نصاب اس طرح سے تیار کیا جائے جس سے ہمارے نوجوانوں کو مستقبل کے لئے تیار کیا جا سکے : وزیر اعظم

نئی دہلی،26 ؍جولائی؍

عزت مآب صدر سائرل راما پھوسا،

صدر تیمر،

صدر پوتن،

صدر شی جِن پنگ،

آج دنیا مختلف قسم کی تبدیلوں کے چوراہے پر ہے۔

نئی صنعتی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل انٹرفیس ، جس نئی دنیا کی تعمیر کر رہے ہیں، وہ ایک موقع بھی ہے اور ایک چیلنج بھی۔

نئے طریقۂ کاروں اور مصنوعات سے معاشی ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔

ترقی اور فروغ کے مرکز میں ہمیشہ لوگ اور انسانی قدریں سب سے اہم ہیں۔ اس لئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں چوتھے صنعتی انقلاب کے ان نتائج پر بھی ہمیں سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے، جوہمارے جیسے ممالک کے عوام اور معیشت پر دور رَس اثر ڈالیں گے۔

انڈسٹری 4.0(فورپوائنٹ زیرو)کا ایک قابل قبول نتیجہ ہوگا۔ زیادہ قریبی رابطے۔ پوری دنیا کے لئے راہ کھلی ہوگی، اس کا فائدہ اٹھاسکیں، وہ زیادہ ترقی کر سکیں گے۔ بہت سے محروم طبقات ٹیکنالوجی اور ترقی کے کئی مرحلوں کے پار بڑی چھلانگ لگا پائیں گے۔

لیکن بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کا عام معاشرے پر اور انسانی قدروں پر کیا اثر ہوگا، یہ کہنا مشکل ہے۔

لیکن بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کا عام معاشرے پر اور انسانی قدروں پر کیا اثر ہوگا، یہ کہنا مشکل ہے۔

چوتھے صنعتی انقلاب میں سرمائے سے زیادہ اہمیت قابلیت کی ہوگی۔ ہائی اسکل اور غیر مستقل ورک روزگار کا نیا چہرہ ہوگا۔ صنعتی پروڈکشن، ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ میں بنیادی تبدیلیاں آئیں گی۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمس، آٹومیشن اور ڈاٹا فلوز سے جغرافیائی فاصلوں کی اہمیت کم ہو جائے گی۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمس، ای کامرس اور مارکیٹ پلیسیز، جب ایسی ٹیکنالوجی سے جڑیں گے، ایک نئے قسم کے صنعتی اور بزنس لیڈر سامنے آئیں گے۔

وہ جس طرح سے اور جتنی تیزی سے جتنی ملکیت، وسائل اور خیالات پر قابو پا سکتے ہیں یا قابو کھو سکتے ہیں، وہ انسانی تاریخ میں پہلے کبھی ممکن نہیں تا۔ ہم یہ نہیں جانتے کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا، لیکن یہ واضح ہے کہ جو بھی ہوگا، گہرا اور گمبھیر ہوگا۔

ایسے میں، میں مانتا ہوں کہ برکس فریم ورک میں ہماری چرچہ ہمیں چوتھے صنعتی انقلاب کے لئے تیار کرنے میں مدد دے گی۔

ہمیں اس بات پر چرچہ کرنی چاہئے کہ ہم آنے والے وقت کے لئے اپنے آپ کو کس طرح ا چھی طرح سے تیار کر سکتے ہیں۔

ایک اہم سوال روزگار کی قسم اور مواقع کا ہوگا، جہاں تک ہم دیکھ سکتے ہیں، روایتی مینوفیکچرنگ ہمارے نوجوانوں کےلئے روزگار کا ایک اہم ذریعہ بنی رہے گی۔ دوسری طرف ہمارے ورکرز کے لئے یہ بہت ضروری ہوگا کہ وہ اپنی ہنرمندی میں تبدیلی لا ئیں۔

اس لئے تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی کے لئے ہمیں نظریئے اور پالیسیوں میں تیزی سے تبدیلی لانی ہوگی۔

اسکول اور یونیورسٹی کے نصاب کو اس طرح تیار کرنا ہوگا، جس سے یہ ہمارے نوجوانوں کو مستقبل کے لئے تیار کر سکے۔

ہمیں بہت بیدار رہنا ہوگا کہ ٹیکنالوجی کے زمرے میں آنے والی تیز تبدیلیاں کم سے کم اسی رفتار سے نصابوں میں جگہ پا سکیں۔ ہندوستان میں اس مقصد کے لئے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ مشن کی شروعات کی گئی ہے۔ اس کا مقصد ہمارے نوجوانوں کو متعلقہ ٹیکنیکل اور پیشہ ورانہ ہنرمندی فراہم کرانا ہے۔

ہماری سرکار کا زور یہ یقینی بنانے میں ہے کہ سستی اور معیاری تکنیکی پیشہ ورانہ اور اعلیٰ تعلیم تک خواتین مردوں اور سماج کے تمام طبقات کی یکساں طور پر رسائی ہو۔

عزت مآب ،

نئے مواقع کا مناسب استعمال ایک طرف روزگار مانگنے والوں کو روزگار دینے والا بنا سکتا ہے، وہیں دوسری طرف بےروزگار کے لئے سماجی سکیورٹی کا ایک مضبوط نظام ضروری ہوگا۔

سماجی سکیورٹی کے فائدوں کی پورٹیبلٹی سے ڈیجیٹل دور میں اسکلڈ ورکرز کی موبلٹی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

عزت مآب،

بہتر سروس ڈلیوری پروڈکٹی ویٹی لیول بڑھانے اور لیبر کے مسائل کے بہتر بندوبست کے لئے ٹیکنالوجیکل اختراعات مددکر سکتے ہیں۔

ہندوستان میں ہمارا تجربہ اس معاملے میں بہت مثبت رہا ہے۔ لیبر قوانین پر عمل سماجی سکیورٹی، صحت بیمہ اور بہت سی سرکاری اسکیموں کی استفادہ کنندگان کو براہ راست ادائیگی، ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر ڈلیوری کی ایک مثال ہے۔

آج کے دور میں ٹیکنالوجی سب سے بڑا ڈسرپٹر بن چکی ہے۔ انڈسٹری4.0(فور پوائنٹ زیرو) کے نتائج کا تصور کرنا بھی مشکل ہے۔

اس قسم کے ڈسرپشن سے گلوبلائزیشن اور مائیگریشن کو بہتر کثیر جہتی تال میل اور تعاون کے ذریعے منظم کرنا ہوگا۔

خاص طور پر غیر منظم شعبے میں اسکلڈ، سیمی اسکلڈ اور اَن اسکلڈ سبھی کامگاروں کو سماجی سکیورٹی مہیا کرانا اور بھی اہم ہو جائے گا۔

سائبر سکیورٹی کے چیلنجوں سے اور ان سے نمٹنے کے لئے متحد ہو کر کام کرنے کی اہمیت سے ہم سبھی اچھی طرح واقف ہیں۔ انڈسٹری 4.0(فورپوائنٹ زیرو) ان چیلنجوں اور ضرورتوں میں مزید اضافہ کرے گا۔

بھارت چوتھے صنعتی انقلاب کے موضوع پر برکس ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں مل کر بیسٹ پریکٹیسسز اور پالیسیز ساجھا کرنی چاہئے۔

آجکل اور مستقبل میں ہونے والی ٹیکنالوجی کی تبدیلیوں کی برکس ممالک اور پوری دنیا کے لئے اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں یہ تجویز پیش کرنا چاہوں گا کہ ہمارے وزراء اور موضوع پر اور تفصیل سے غور کریں اور ضرورت کے مطابق ماہرین کی مدد بھی لیں۔

آپ سبھی کا شکریہ۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi