Today women are leading from the front in every sphere: Prime Minister Modi
Not only are our daughters flying fighter jets but also achieving great feats by circumnavigating the entire world: PM Modi
Our government is fully devoted to empowerment of women: PM Modi

نئی دہلی،  مارچ / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے   بین الاقوامی  یوم خواتین کے موقع پر   وارانسی اترپردیش میں     دین دیال  ہست کلا  سنکل  میں منعقدہ    خواتین کے روز سے متعلق نیشنل میٹ  -2019 میں  شرکت کی۔  

وزیراعظم نے   اترپردیش   دیہی روزگار مشن   کی  مدد سے   چلنے والے   خود کی مدد آپ کرنے والے گروپوں  کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کے بارے میں نمائش دیکھی۔   انہوں نے   خواتین  استفادہ کنندگان  کو  الیکٹرک چاک  اور شمسی چرخہ  اور ہنی  وارپ  تقسیم کی اور  خواتین کے  اپنی مدد آپ کرنے والےپانچ  گروپوں  کو ستائشی  خطوط تقسیم  کئے۔   دین دیال  انتیودیہ    یوجنا   این آر ایل ایم اترپردیش  کے ذریعہ  مالی مدد حاصل کرنے والے   خواتین کے اپنی مدد آپ  کرنے والے  مختلف گروپوں   نے ‘بھارت کے ویر’

فنڈ میں  اپنے تعاون کے طور پر وزیراعظم کو   21 لاکھ روپے کا ایک چیک دیا۔

بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر   تمام خواتین کی تعظیم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ    نیو انڈیا کی تعمیر میں   خواتین کا ایک اہم رول   ہے ۔   انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ  اس تقریب میں    تقریباً 75 ہزار مقامات سے   65 لاکھ سے بھی زیادہ خواتین   شرکت کررہی  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی   خواتین   کو تفویض اختیارات کی ایک درخشاں مثال ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ    حکومت   خواتین کو تفویض اختیارات کے لئے    پوری طرح پابند عہد ہے۔   انہوں نے  خواتین اور لڑکیوں کے لئے   خصوصی طور پر  صحت  ، تغذیہ  ، صفائی ستھرائی     ، تعلیم   ہنر مندی کی ترقی، اپنا روزگار  ،نئے گیس کنکشن اور خواتین کے   تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے    کے شعبوں میں فلاح و بہبود کے لئے      مرکزی حکومت کے ذریعہ  شروع کی گئی مختلف   اسکیموں  کا ذکر کیا۔  انہوں نے کہا کہ   حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی     خواتین کے لئے  زچگی  کی 6 ماہ کی چھٹی اس سلسلہ میں   دنیا کے بہترین اقدامات میں سے ایک ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ خوتین کو  مرکزی حکومت کی تمام اسکیموں میں  اولیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ    اب تک  دیئے گئے  15 کروڑ مدرا قرضوں میں سے   11 کروڑ خواتین کو دیئے گئے ہیں۔

ہندستان میں  اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں کے ذریعہ  کئے گئے    غیر معمولی کاموں کی ستائش کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ   ان کے کام سے   نہ صر ف ان کے اہل خانہ کی زندگی   بہتر ہوئی ہے   بلکہ اس سے ملک کی بھی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ     حکومت  بہتر  بینک قرضوں اور   امدادی نظام کے معاملےمیں   اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں کو نئی توانائی  فراہم کر ا رہی ہے۔  وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک میں   اپنی مدد آپ کرنے والے  تقریباً    50 لاکھ  گروپ موجود  ہیں، جن میں    تقریباً 6 کروڑ خواتین شامل  ہیں۔   انہوں نے کہا کہ    ا ن کی حکومت  کا ویژن ہے   کہ  ہر ایک خاندان سے کم سے کم ایک خاتون    اپنی  مدد آپ کرنے والے  گروپ  میں شامل ہو۔

 وزیراعظم نے اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں سے کہا کہ وہ   اختراع    اور  اپنے بازار کو بہتر طریقے سے  سمجھنے پر توجہ مرکوز کریں ۔  انہوں نے کہا کہ یہ گروپ    حکومت کو اپنی مصنوعات  فروخت کرنے کے لئے   جی ای ایم پورٹل   استعمال کرے۔  وزیراعظم نے کہا کہ    اپنی مدد آپ  کرنے والے گروپوں کو    ان نئے شعبوں  کام کرنا چاہئے جہاں    ان کے لئے امکانات ہیں۔  

وزیراعظم نے خواتین سے کہا کہ وہ    حال ہی میں شروع کی گئی پردھان منتری    شرم مان دھن  یوجنا  پوری طرح استعمال کریں کیونکہ    یہ   بڑھاپے کے دوران مالی تحفظ فراہم کراتی ہے۔ انہوں نے  پی ایم کسان سمان ندھی    اور   آیوشمان بھارت یوجنا  کے فائدوں کا  بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم  نے  وارانسی   میں اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں کے ارکان  سے بات چیت  بھی کی۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.