وزیراعظم نے اس تقریب کا انعقاد کرنے کے لئے ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی ۔

 حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہاکہ اس میٹ میں  تمام دولت پیداکرنے والوں کا استقبال کرکے انھیں خوشی ہوئی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ اس سے قبل ریاستیں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے مختلف قسم کی رعایتیں پیش کرتی تھیں اور سرمایہ کاراس انتظارمیں رہتے تھے کہ کونسی ریاست انھیں زیادہ رعایت یا چھوٹ دیتی ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ گذشتہ پانچ برسوں میں ریاستوں کو یہ احساس ہواکہ   صنعت کاروں کو اس طرح رعایتوں یا چھوٹ کی پیش کش کی اس مسابقت سے ریاست یاصنعت کاروں میں سے کسی کو بھی کوئی فائد ہ نہیں ہوتا۔

انھوں نے کہاکہ ریاستوں میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کے واسطے ایسا  موافق ماحول ہوناضروری ہے ، جہاں انسپکٹرراج نہ ہو اورجہاں ہرمرحلےپر پرمٹ کی ضرورت پڑتی ہو۔

انھوں نے کہاکہ اب ریاستیں سرمایہ کاروں کو ایسا موافق ماحول فراہم کرانے کے لئے مسابقت کررہی ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ گذشتہ چند برسوں میں  اس سمت میں متعدد اصلاحات  کی گئیں مثلاًکاروبارکرنے میں آسانی پرانے اوربیکار قوانین کو ختم کیاجانا ۔انھوں نے کہاکہ ریاستوں کے درمیان صحت مند مسابقت سے عالمی پلیٹ فارم پر ہماری صنعتوں کی مسابقت کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس سے ریاستوں ، مقامی آبادی اور مجموعی طورپرملک کو فائدہ ہوگا اور ہندوستان بہت تیز رفتارسے ترقی کرے گا۔

انھوں نے کہاکہ صنعت صاف ستھرے اورشفاف نظام اور حکومتوں کو بھی پسند کرتی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ غیرمطلوبہ قوانین اورحکومت کی دخل اندازی  صنعت کی ترقی کوروکنے میں معاون ہوتی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ اس طرح کی تبدیلیوں کی وجہ سے ہندوستان آج کاروبارکے لئے ایک موافق مقام بن گیاہے ۔

انھوں نے کہاکہ آج ‘‘معاشرہ ، نیو انڈیا کی حوصلہ افزائی کرنے والی حکومت ،ایک حوصلہ رکھنے والی صنعت اور شراکت داری کے مقصد کے ساتھ علم ’’کے چارپہیوں پر نئے خیال اورنئے نظریئے کے ساتھ ہندوستان میں ترقی کی گاڑی آگے بڑھ رہی ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ سال 2014سے 2019کے درمیان ہندوستان نے کاروبارکرنے میں آسانی کی ۔ درجہ بندی نے 79مقامات کی بہتری حاصل کی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ‘‘ ہرسال ہم ہرایک معیارمیں بہتری لارہے ہیں ۔ ان درجہ بندیوں میں بہتری کا مطلب یہ ہے کہ ہماری حکومت صنعت کے لئے بالکل نچلی سطح کی ضرورتوں کو پوری طرح سمجھنے کے بعد فیصلے کررہی ہے ’’۔

انھوں نے کہاکہ ‘‘ یہ  صرف درجہ بندی میں بہتری ہی نہیں ہے بلکہ ہندوستان میں کاروبارکرنے کے سلسلے میں بہت بڑا انقلاب ہے ۔ آج کے عالمی حالات میں ہندوستان میں مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ ہم نے اپنی معیشت کی بنیادوں کو کمزورنہیں ہونے دیاہے ’’۔

انھوں نے کہاکہ آج  صنعت کوزبردست دیوالیہ پن اور ادائے  قرض کی معذوری کوڈ کے ذریعہ مناسب طریقے سے باہرجانے کا راستہ فراہم کرایاگیاہے ۔

انھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے متوسط طبقے کے فائدہ کے لئے ایک بہت بڑا فیصلہ کیاہے ۔ جس میں حکومت نے ملک بھرمیں رکے ہوئے ہاؤسنگ پروجیکٹوں کوپھرسے شروع کرانے کا فیصلہ کیاہے تاکہ 4.58لاکھ خاندانوں کو اپنے وہ مکانات مل سکیں جن میں انھوں نے پیسہ لگایاہے ۔

انھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے نئی گھریلوکمپنیوں کے لئے 15فیصد تک کارپوریٹ ٹیکس میں بھی کمی ہے ۔

انھوں نے صنعت اور عالمی نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ ہندوستان کو سرمایہ کاری کے لئے ایک بہت زیادہ موافق مقام کے طورپردیکھیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے 100لاکھ کروڑروپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے فیصلے سے ہماچل پردیش ریاست کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

انھوں نے سرمایہ کار موافق ماحول تیارکرنے کے لئے کئی اہم اقدامات کرنے پر ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت کی تعریف کی ۔

اس سلسلے میں انھوں نے ریاستی حکومت کے ذریعہ کئے گئے کئی اقدامات کا ذکرکیا مثلاًسنگل ونڈوکلیئرنس سسٹم  شعبے کے لئے مخصوص پالیساں زمین کے الاٹ منٹ کا شفاف نظام وغیرہ جنھوں نے اس کو سرمایہ کاروں کے لئے ایک پسندیدہ مقام بنایا ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہماچل پردیش میں کانفرنس ٹورزم کے لئے زبردست امکانات موجود ہیں ۔

وزیراعظم نے ہماچل پردیش میں سرمایہ کاری کے امکانات اور مواقع دکھانے والی ایک نمائش کو بھی دیکھا۔

وزیراعظم نے اس سلسلے میں ایک کافی ٹیبل بک کابھی اجراء کیا۔

متحدہ عرب امارات گلوبل انویسٹرس میٹ کے لئے ایک پارٹنرملک ہے ۔ اس تقریب میں 200بین الاقوامی مندوبین سمیت 1700سے زیادہ کاروباری نمائندوں نے شرکت کی ۔

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage