وزیر اعظم مودی نے آزاد ہند حکومت کی تشکیل کی 75 ویں سالگرہ کی یادگار کے طور پر لال قلعے پر قومی پرچم لہرایا۔
آزاد ہند حکومت سبھاش چندر بوس کے ذریعہ تفویض کردہ ایک مضبوط اور غیر منقسم بھارت کے نظریے کی نمائندگی کرتی ہے: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ سبھاش چندر بوس از حد دور اندیش تھے جنہوں نے طاقت ور نوآبادیاتی برطانوی حکومت کےخلاف جدوجہد کرنے کے لئے ہندوستانیوں کو متحد کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نیتا جی ان سب کے لئے ایک ترغیب کار کی حیثیت رکھتے تھے جو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ممالک میں اپنا فیصلہ آپ لینے اور آزادی کے لئے نبرد آزما تھے۔

نئی دہلی،21/ اکتوبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کے ذریعہ قائم کی گئی آزاد ہند حکومت کے قیام کی 75ویں سالگرہ منانے کے لیے لال قلعے میں قومی پرچم لہرایا۔

وزیر اعظم نے آزاد ہند حکومت کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے قابل فخر موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آزاد ہند حکومت سبھاش چندر بوس کے ایک مستحکم غیر منقسم ہندوستان کے نظریہ کی نمائندگی کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد ہند حکومت قوم کی تعمیر میں سرگرم تھی یہاں تک کہ اس نے اپنا بینک، کرنسی اور ڈاک ٹکٹ بھی شروع کردیا تھا۔

نیتاجی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سبھاش چندر بوس ایک وژنری تھے، جنھوں نے طاقتور نو آبادیاتی برطانوی حکومت کے خلاف لڑنے کے لیے ہندوستانیوں کو متحد کیا۔ انھوں نے کہا کہ نوعمری میں ہی بوس میں حب الوطنی کی جھلک ملنے لگی تھی۔ یہ بات ان خطوط سے واضح ہوتی ہے جو انھوں نے اپنی والدہ کو لکھے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نیتاجی محض ہندوستانیوں کے لیے ہی تحریک کا ذریعہ نہیں تھے بلکہ دنیا بھر کے ممالک میں خودمختاری اور آزادی کے لیے جنگ کرنے والے تمام لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ تھے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح جنوبی افریقہ کے لیڈر نیلسن منڈیلا کو نیتاجی سے تحریک ملی تھی۔

قوم کو یہ یاد دلاتے ہوئے کہ سبھاش چند ر بوس کے نظریے کے مطابق نیو انڈیا کی تعمیر سے قبل ابھی ایک طویل سفر کیا جانا ہے، وزیر اعظم نے ہندوستانی شہریوں سے کہا کہ وہ نیتاجی سے تحریک حاصل کریں اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے متعدد قربانیوں کے بعد آزادی حاصل کی ہے اور اب یہ شہریوں کا فرض ہے کہ وہ اس آزادی کو برقرار رکھیں۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سبھاش چندر بوس نے رانی جھانسی ریجیمنٹ قائم کرکے مسلح افواج میں خواتین کے لیے مساوی مواقع کی بنیاد رکھ دی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ان کی وراثت کو صحیح معنوں میں آگے لے جارہی ہے اور مسلح افواج میں مستقل کمیشن کے لیے خواتین کو بھی مساوی مواقع فراہم کرائے جائیں گے۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi