دنیا کو صاف ستھرا بنانے کے لئے چار پی لازمی ہیں ۔ سیاسی قیادت، عوامی سرمایہ بہم رسانی، شراکت داری اور عوامی شرکت : وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ #سووَچھ بھارت، گاندھی جی نے آزادی کے لئے جدوجہد کرتے وقت ایک مرتبہ کہا تھا کہ آزادی اور صفائی ستھرائی میں سے وہ صفائی ستھرائی کو افزوں ترجیح دیتے ہیں۔
# سووَچھ بھارت مشن کے لئے میں محترم باپو سے ترغیب حاصل کرتا ہوں اور تحریک کا آغاز کرتے وقت میں نے ان کے رہنما خطوط پر عمل کیا ہے: وزیر اعظم مودی
آج، مجھے اس بات کا فخر ہے کہ 125 کروڑ عوام پر مشتمل ہمارا ملک گاندھی جی کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور اس نے سووَچھ بھارت مشن کو کامیابی کی روداد بنا دیا ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم مودی نے ایم جی آئی ایس سی # گاندھی 150 میں کہا ہے کہ متعدد ممالک یکجا ہو رہے ہیں کیونکہ صفائی ستھرائی کی مہم اب تک کی ایک غیر معروف مہم رہی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں مہاتما گاندھی انٹرنیشنل سینی ٹیشن کنونشن (ایم جی آئی ایس سی) سے خطاب کیا۔ واضح ہو کہ آج نئی دہلی میں ایم جی آئی ایس سی کی چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے وزرائے صفائی اور واٹر، سینی ٹیشین اینڈ ہائی جین (ڈبلیو اے ایس ایچ) کے دیگر سرکردہ لیڈر اور اکابرین شرکت کر  رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جناب انٹونیو گواٹریز کے ساتھ ایک ڈجیٹل نمائش بھی ملاحظہ کی۔ وزرائے صفائی اور دیگر سرکردہ اکابرین نے ڈائس سے مہاتما گاندھی پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا اور مہاتما گاندھی کے پسندیدہ بھجن’’ویشنو جینتے‘‘ کی سی ڈی کا بھی اجراء کیا ۔ اس موقع پر سووَچھ بھارت ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔

 

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ بابائے قوم آنجہانی مہاتما گاندھی صفائی ستھرائی پر بہت زور دیتے تھے۔ انہوں نے 1945  میں شائع ہونے والے مہاتما گاندھی کے ’تعمیری پروگرام‘ کی یاد دلائی جس میں دیہی صفائی ستھرائی کو ایک اہم موضوع کی حیثیت سے شامل کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک آلودہ فضا کو اگر صاف نہ کیا جائے تو اس سے صورتِ حال اس نوبت تک پہنچ جاتی ہے جہاں لوگوں کو درپیش دشوار گزار حالات کو قبول کرنا پڑتا ہے۔ اس کے برعکس اگر کوئی اپنی اور اپنے آس پاس کی صفائی خود کرے تو اسے توانائی حاصل ہوتی ہے اور اسے حالات سے سمجھوتہ نہیں کرنا پڑتا۔

جناب نریندر مودی نے اپنی تقریر میں آگے کہا کہ آنجہانی مہاتما گاندھی کی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں ہی سووَچھ بھارت مشن شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی عوام نے مہاتما گاندھی سے حوصلہ افزائی حاصل کرکے سووَچھ بھارت مشن کو دنیا کی سب سے بڑی عوامی تحریک بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں دیہی صفائی ستھرائی محض 38 فیصد ہوا کرتی تھی جو اب 94 فیصد ہو  گئی ہے۔ اب پانچ لاکھ سے زائد مواضعات کو کھلے میں رفع حاجت کی لعنت سے نجات حاصل ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم نے سووَچھ بھارت مشن کے ذریعہ عوام کی طرز زندگی میں ہونے والی بہتر تبدیلیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پائیدار ترقی کے نشانے کے حصول کی سمت میں تیزی سے سفر طے کر رہا ہے۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage