Country is not formed by governments alone. What is also important is fulfilling our duties as citizens: PM
Our conduct as citizens will determine the future of India, it will decide the direction of new India: PM

نئی  دہلی  17 فروری 2020 ۔وزاعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش میں   وارانسی کادورہ کیا ۔ انہوں  نے وارانسی اتر پردیش میں   جنگم واڑی  مٹھ   میں  جگت گرو وشوارادھیہ گروکل کی صدسالہ تقریبات  کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔

          اس موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ’شری سدھانت شکھا منی گرنتھ  ‘ کے 19  زبانوں میں ترجمے والے ایڈیشن کا اجرا بھی  کیا۔ انہوں  نے ’شری سدھانت شکھا منی گرنتھ  ‘ موبائل ایپ کا آغاز بھی  کیا ۔اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ  اتفاق ہے کہ صدسالہ تقریبات  کا انعقاد  نئی دہائی کے آغاز میں کیا جارہا ہے  اور یہ دہائی  21ویں صدی میں  دنیا میں ہندوستان کے  رول کو ایک بار پھر مستحکم کرے گی۔

          انہوں نے کہا کہ ’شری سدھانت شکھا منی گرنتھ  ‘ کا موبائل ایپ کے ذریعہ ڈجیٹائزیشن  نوجوان نسل کو اس کی جانب مزیدراغب کرے گا اور ان کی زندگی  کو متاثر کرے گا۔ انہو ں  نے  اس موبائل ایپ کے ذریعہ گرنتھ سے متعلق موضوعات پر ایک سالانہ  کوئز کمپٹیشن  کے انعقاد  کی بھی تجویز پیش  کی ۔انہوں  نے کہا کہ 19 زبانوں میں  گرنتھ کے ترجمے سے وسیع  پیمانے پر عوام اس سے استفادہ کرسکیں  گے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ ایک شہری کے طور پر ہمارے روئیے سے ہندوستان کے مستقبل کا تعین ہوگا،اسی سے ایک نئے ہندوستان کی سمت کا بھی تعین ہوگا۔ ‘‘  انہوں  نے کہا کہ سنتوں  کے دکھائے راستے پر چل کر  ہمیں  اپنی زندگی کی خواہشات کو پورا کرنا ہے اور ملک کی تعمیر  میں  پورا تعاون جاری رکھنا ہے ۔

          انہوں  نے صفائی ستھرائی کے بارے میں  بیداری پھیلانے میں    اور سووچھتا  مشن کو  ملک کے کونے کونے میں  پہنچانے کے لئے عوام کے تعاون کی تعریف کی ۔ انہوں  نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ  میڈ ان انڈیا   مصنوعات  استعمال کریں  ۔ انہوں  نے  سبھی سے کہا کہ وہ  جل جیون مشن  میں شریک ہوں  اور اسے کامیاب بنائیں  ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ دریائے گنگا کی صفائی ستھرائی میں  اہم  اور واضح بہتری آئی ہے اور یہ کامیابی صرف  عوام کی شرکت  کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکی ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ نمامی گنگے  پروگرام کے تحت   7000 کروڑروپے  مالیت کے  پروجیکٹ  مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ  21 ہزار کروڑروپے  مالیت کے پروجیکٹو ں  پر کام چل رہا ہے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں  رام مندر کی تعمیر کے لئے  ’ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ٹرسٹ  کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹرسٹ  ایودھیا میں  شری رام مندر  کی تعمیر  کے کام کی دیکھ بھال کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت  نے  ٹرسٹ کو  67  ایکڑ زمین   منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'

Media Coverage

'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station
February 16, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station. Shri Modi also wished a speedy recovery for the injured.

In a X post, the Prime Minister said;

“Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. I pray that the injured have a speedy recovery. The authorities are assisting all those who have been affected by this stampede.”