Quoteامام حسینؑ ہمیشہ ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوئے اور انہوں نے امن و انصاف کی حفاظت کے لئے شہادت حاصل کی : وزیر اعظم مودی
Quoteسب کو ساتھ لے کر چلنے کے طریقہ کار نے ہندوستان کو دوسرے ممالک سے منفرد بنا دیا ہے : وزیر اعظم مودی
Quoteہمیں اپنے ماضی پر فخر ہے، ہمیں اپنے حال پر بھروسہ ہے اور ہم اپنے روشن مستقبل کے لئے پر اعتماد ہیں : وزیر اعظم مودی
Quoteوزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کی نمو اور پیش رفت میں داؤدی بوہرا برادری نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
Quoteشہریوں کے لئے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف کوششیں کی جا رہی ہیں : وزیر اعظم مودی

نئی دلّی ، 14 ستمبر؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اندور میں امام حسین ( ایس اے ) کی شہادت کی یادگار عشرہ مبارکہ کے موقع پر داؤدی بوہرہ برادری کے ایک اجتماع سے خطاب کیا ۔

|

وزیر اعظم نے امام حسین کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ہمیشہ نا انصافی کے خلاف سینہ سپر رہے اور امن و انصاف کی سر بلندی کے لئے جام شہادت نوش کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین کی تعلیمات آج بھی افادیت کی حامل ہیں ۔وزیر اعظم نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کے ذریعہ کئے گئے کام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے تئیں محبت اور وابستگی ان کی تعلیمات کا ہال مارک ہیں ۔

|

وزیر اعظم نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کرچلنے کی تہذیب بھارت کو دوسرے ملکوں سے منفرد حیثیت عطا کرتی ہے ۔ ہمیں اپنے ماضی پر فخر ہے ، ہمیں اپنے حال پر اعتماد ہے اور ہم اپنے روشن مستقبل کے تئیںیقین رکھتے ہیں ۔
وزیر اعظم نے داؤدی بوہرہ برادری کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ داؤدی بوہرہ سماج نے بھارت کی ترقی اور فروغ کے عمل میں ایک کلیدی رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ برادری تمام دنیا میں بھارت کی ثقافتی قوت کو پھیلانے کے عظیم کام کو جاری رکھے گی ۔
وزیر اعظم نے داؤدی بوہرہ برادری کے ذریعہ کئے گئے مختلف سماجی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے خاص طور پر غریب اور ضرورت لوگوں کے معیارحیات کو بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔اس پس منظر میں انہوں نے حکومت کے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی مختلف پہل قدمیوںآیوش مان بھارت ، سوئچھ ، بھارت ابھیان اور پردھان منتری آواس یوجنا کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل قدمیاں عام لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لا رہی ہیں ۔

|

وزیر اعظم نے اندور کے لوگوں کو سوؤچھ سبھارت کو مشن کے طور پر اپنانے کے لئے مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ کل سوچھتا ہی سیوا ہے نامی اسکیم لانچ کی جائے گی اور اور اس عظیم سوچھتا مشن میں لوگ تیزی سے شرکت کریں گے ۔

 
|

کاروباری امور میں بوہرہ برادری کی ایمانداری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ایمان دارکارو باریوں اور کارکنان کی جی ایس ٹی ، اور دیوالیہ پن اور دیوالیہ قرار دیئے جانے کے ضابطے کے توسط سے مدد کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی معیشت نمو پذیر ہے اور نیو انڈیا افق پر روشن ہے ۔

|

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈاکٹرسید مفضل سیف الدین نے اس سے قبل مثالی کاموں کے لئے وزیر اعظم کی ستائش کی اور ملک کے لئے ان کے ذریعہ انجام دیئے جانے والے امور میں ان کی کامرانی کی تمناکی ۔

  • husain Ismail minat October 17, 2024

    his holiness syedna mufaddal saifuddin moula t.us
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's first microbiological nanosat, developed by students, to find ways to keep astronauts healthy

Media Coverage

India's first microbiological nanosat, developed by students, to find ways to keep astronauts healthy
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 20 فروری 2025
February 20, 2025

Citizens Appreciate PM Modi's Effort to Foster Innovation and Economic Opportunity Nationwide