عز ت مآب صدر گوٹابایا راج پکشے،
سری لنکا اور ہندوستان کے اعلیٰ عہدیداران،
دوستو،
آیوبوون
ونڑکّم
نمسکار
صدر گوٹابایا راج پکشے اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے مجھے بیحد مسرت ہورہی ہے۔ انتخاب میں فیصلہ کن جیت کے لئے میں محترم صدر کو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ انتخاب کاعمل صحیح طریقے سے اختتام پذیر ہوا اس کے لئے میں سری لنکا کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ سری لنکا میں جمہوریت کی مضبوطی اور بالغ النظری بہت فخر اور خوشی کا موضوع ہے۔ یہ ہمارے لئے عزت کی بات ہے کہ صدر راجپکشے نے اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لئے ہندوستان کو چنا اور عہدہ سنبھالنے کے دو ہفتے کے اندر ہندوستان میں ہمیں ان کی عزت افزائی کا موقع فراہم کیا۔ یہ ہندوستان اور سری لنکا کے دوستانہ تعلقات کی مضبوطی اور فعالیت (ڈائنامزم) کی علامت ہے۔ یہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ دونوں ملک ان تعلقات کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ دونوں ممالک کی ترقی اور ہمارے اس پورے اشتراکی میدان میں امن ، خوشحالی اور حفاظت کیلئے ہم صدر راج پکشے کے ساتھ گہرے طور پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
عزت مآب صدر،
آپ کو حاصل رائے عامہ ایک متحد، مضبوط اور خوشحال سری لنکاکیلئے ، سری لنکا کے لوگوں کی امیدوں کو ظاہر کرتی ہے۔ اس سلسلے میں ہندوستان کی نیک خواہشات اور تعاون ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ ہے۔ ایک مستحکم ، محفوظ اور خوشحالی سری لنکا نہ صرف ہندوستان کے حق میں ہے بلکہ مکمل خطہ بحر ہند کے حق میں بھی ہے۔
دوستو،
ہندوستان ،سری لنکا کا سب سے قریبی سمندری پڑوسی اور ایک بھروسے مند دوست ہے۔ دونوں ملکوں کے نزدیکی تعلقات کی مضبوط بنیاد ہمارے تاریخی، ایتھنک، لسانی، ثقافتی اور تہذیبی رابطے ہیں۔
میری سرکار کی ‘‘نیبرہُڈ فرسٹ ’’ (پہلے پڑوسی) کی پالیسی اور ساگر ڈاکٹرائن کے مطابق ہم سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہمارے دونوں ممالک کے تحفظ اور ترقی غیرمنقسم ہے۔ اس لئے یہ فطری بات ہے کہ ہم ایک دوسرے کی سلامتی اور احساسات کے تئیں بیدار رہیں۔
آج محترم صدر اور میرے درمیان باہمی تعلقات اور آپسی مفاد کے بین الاقوامی معاملوں پر بہت اچھا اور مفید تبادلہ خیال ہوا۔ ہم نے فیصلہ لیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیر رخی ساجھیداری اور تعاون کو ہم ملکر اور مضبوطی فراہم کریں گے۔ میں نے محترم صدر کو سری لنکا کے ساتھ ترقی ، ساجھیداری کیلئے ہندوستان کی عہدبستگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہمیشہ کی طرح ، یہ تعاون سری لنکا کے لوگوں کی ترجیحات کے مطابق ہوگا۔ 400 ملین ڈالر کی ایک نئی لائن آف کریڈٹ سے سری لنکا میں بنیادی ڈھانچے اور فروغ کو مضبوطی ملے گی۔ مجھے یقین ہے کہ سری لنکا کی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ساتھ ہی یہ لائن آف کریڈٹ دونوں ممالک کے درمیان آپسی فائدے کے پروجیکٹ کو آپریشن کو بھی رفتار دیگی۔ ہمیں خوشی ہے کہ انڈین ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تحت سری لنکا کے شمالی اور مشرقی صوبوں میں اندرونی مہاجر وں یا بے گھر لوگوں کیلئے 46000 گھر بن چکے ہیں۔ اپ- کنٹری ریجن میں ہندوستانی نژاد تملوں کے لئے 14000 گھرو ں کی تعمیر میں اچھی ترقی ہورہی ہے۔ مجھے اس بات کیلئے خوشی ہے کہ سری لنکا میں شمسی پروجیکٹوں کیلئے پہلے اعلان کیے گئے 100 ملین ڈالر کریڈٹ لائن کو جلد ہی استعمال میں لانے پر رضامندی ہوئی ہے۔ ہندوستان کے ذریعے سری لنکا میں تعلیم اور بنیادی ڈھانچے میں عطیےکی بنیاد پر جاری 20 کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹس اور دیگر پیپلز سینٹرک پروجیکٹس پر بھی صدر محترم اور میرے درمیان اچھی بات چیت ہوئی ہے۔
دوستو،
ہندوستان نے ہمیشہ ہی ہر طرح سے دہشت گردی کی مخالفت کی ہے۔ اور سرحد پار دہشت گردی سمیت دیگر طرح کی دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی کمیونٹی سے کارروائی کی امید بھی کی ہے۔ اس سال ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں دہشت گردوں نے تمام انسانی نسل کی گوناگونیت اور ساتھ میں زندگی گزارنے کی قیمتی وراثت پر بے رحمی سے حملے کئے۔ دہشت گرد اور انتہاپسند طاقتوں کے خلاف سری لنکا کی لڑائی میں ہندوستان کی اٹل حمایت ظاہر کرنے کیلئے میں انتخابات کے فوراً بعد سری لنکا گیا۔ باہمی سلامتی کیلئے اور دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کو اور مضبوط کرنے پر میں نے صدر راج پکشے کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اہم ہندوستانی مقامات میں سری لنکا کی پولیس افسران کاؤنٹرٹیریرسٹ ٹریننگ کا فائدہ پہلے سے ہی اٹھا رہے ہیں۔ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سری لنکا کو 50 ملین ڈالر کی ایک خصوصی لائن آف کریڈٹ کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے۔
دوستو،
ماہی گیروں کی گزر بسر کو متاثر کرنے والے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ہمارے درمیان اتفاق رائے ہے کہ ہم اس معاملے میں تخلیقی اور انسانی نظریے جاری رکھیں گے۔
دوستو،
ہم نے سری لنکا میں ری کنسیلیشن پر بھی خیالات کھل کر تبادلے کیے۔ صدر راج پکشے نے ایتھنک ہارمنی پر ان کے جامع سیاسی نظریے کے بارے میں مجھے بتایا ۔ مجھے یقین ہے کہ سری لنکا کی حکومت تملوں کے مساوات ، انصاف ، امن اور عزت کی امیدوں کو پورا کرنے کیلئے ری کنسیلیشن کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔ اس میں 13 ترامیم کو لاگو کرنا بھی شامل ہے۔ شمال اور مشرق سمیت پورے سری لنکا میں فروغ کیلئے ہندوستان ایک قابل اعتبار بھاگیدار بنے گا۔
دوستو،
میں ایک بار پھر سے صدر محترم راج پکشے کا بھارت میں خیرمقدم کرتا ہوں ۔ ان کے دورے سے ہمارے آپسی تعلقات کو اور بھی مضبوطی ملے گی اور ہمارا تعاون دونوں ممالک میں ترقی اور علاقے میں خوشحالی، امن اور استحکام کو بڑھاوا دیگا۔
بوہوما ستوتی۔
نندری۔
شکریہ۔
चुनाव में निर्णायक जीत के लिए मैं राष्ट्रपति गोठाभय राजपक्ष को हार्दिक बधाई देता हूं। चुनाव प्रक्रिया सुचारु रूप से संपन्न हुई, इसके लिए मैं श्रीलंका की जनता को बधाई देता हूँ। श्रीलंका में लोकतंत्र की मजबूती और परिपक्वता बहुत गर्व और खुशी का विषय है: PM @narendramodi pic.twitter.com/SpaTrgVOLU
— PMO India (@PMOIndia) November 29, 2019
यह हमारे लिए सम्मान की बात है कि राष्ट्रपति राजपक्ष ने अपनी पहली विदेश यात्रा के लिए भारत को चुना और पद संभालने के दो हफ्ते के भीतर भारत में हमें उनका सम्मान करने का मौका दिया: PM @narendramodi pic.twitter.com/6LsaUWxZ5f
— PMO India (@PMOIndia) November 29, 2019
आपको प्राप्त जनादेश एक संगठित, मजबूत और समृद्ध श्रीलंका के लिए श्रीलंका के लोगों की आकांक्षाओं को अभिव्यक्त करता है। इस संबंध में भारत की शुभेच्छा और सहयोग हमेशा श्रीलंका के साथ है: PM @narendramodi pic.twitter.com/FcxArH7NUJ
— PMO India (@PMOIndia) November 29, 2019
आपसी सुरक्षा के लिए और आतंकवाद के विरुद्ध आपसी सहयोग को और मजबूत करने पर मैंने राष्ट्रपति राजपक्ष के साथ विस्तार से चर्चा की है। प्रमुख भारतीय संस्थानों में श्रीलंका के पुलिस अधिकारी counter terrorist training प्राप्त कर रहे हैं: PM @narendramodi pic.twitter.com/PdoaC9LR8F
— PMO India (@PMOIndia) November 29, 2019
मछुवारों की आजीविका को प्रभावित करने वाले मुद्दों पर भी चर्चा की। हमारे बीच सहमति है कि हम इस मामले में रचनात्मक और मानवीय दृष्टिकोण जारी रखेंगे: PM @narendramodi pic.twitter.com/v1SlH3yjn7
— PMO India (@PMOIndia) November 29, 2019
मुझे विश्वास है कि श्रीलंका सरकार तमिलों की समानता, न्याय, शांति और सम्मान की आकांक्षाओं को पूरा करने के लिए, reconciliation की प्रक्रिया को आगे बढ़ाएगी: PM @narendramodi pic.twitter.com/186Whcav0H
— PMO India (@PMOIndia) November 29, 2019