نئیدہلی  یکمنومبر۔وزیراعظم نریندرمودی نے آج راشٹریہ ایکتا دوس کے موقع پر کیوڑیا میں واقع اسٹیچو آف یونٹی میں 430 سے زائدسول  سروسز پروبیشنر ز  ،  افسران اور دیگر کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔

          اس سے قبل وزیر اعظم کے ساتھ الگ الگ ملاقات میں پروبیشنروں نے  مختلف موضوعاتی شعبوں   مثلاََ زراعت اور دیہی خود مختاری ،  حفظان صحت اصلاحات اور پالیسی سازی  ، پائیدار دیہی بندوبست تکنیک ، جامع  شہر کاری اور تعلیم  کے مستقبل پر پریز ینٹیشن  دئے ۔

          اپنے خطاب میں  وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں  متعدد سول سروسز  کا یہ مشترکہ فاؤنڈیشن کورس ہندوستان میں سو ل سروسز   میں  ایک نئے باب  کا آغاز ہے۔ اب تک آپ  مسوری ، حیدرآباد  اور دیگر جگہوں  جیسے مختلف  مراکز میں  ٹریننگ لیتے تھے  اور جیسا کہ میں  نے  کہا ہے کہ اس سے پہلے آپ کی ٹریننگ کے ابتدائی مرحلے  میں آپ کو بند کمروں میں بٹھا دیا جاتا تھا جس طرح سے نوکرشاہی کام کرتی ہے۔

          کوشش  کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  سول سروسز کا اصل انضمام آپ سے کے ساتھ  ایک مناسب  طریقے سے ہورہا ہے۔ یہ آرمبھ  اپنے آپ میں  ایک اصلاح ہے ۔ یہ اصلاح  صرف ٹریننگ کو ضم کرنے تک محدود نہیں  ہے بلکہ  یہ نقطہ نظراور طریق کار کی توسیع بھی ہے اور ایک وسیع  ایکسپوزر بھی دینا ہے ۔ یہی سول سروسز کا انضمام ہے ۔ یہ آرمبھ  آپ کے ساتھ ہورہا ہے ۔

          وزیراعظم نے کہا  کہ  اس کے ایک  حصے کے طور پر افسرٹرینیز  کو  سماجی  اور اقتصادی  عالمی رہنماؤں اور ماہرین سے  بات چیت کرنے کے

 لئے بنایا گیا تھا ۔وزیراعظم  نریندر مودی نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کا ویژن تھا  کہ  قومی تعمیر میں سو ل سروسز کو ایک اہم  ذریعہ  بنایا جائے ۔

          انہوں  نے کہا :’’قومی تعمیر اورترقی میں  تمام سول سروسز کو   ایک اہم  میڈیم بنانا سردارولبھ بھائی  پٹیل کا ویژن تھا۔اس ویژن  کو سمجھنے کے لئے سردار پٹیل کو  کئی چیلنجوں کا سامنا  کرنا  پڑا تھا ۔

          تب یہ عام احساس تھا کہ وہ افسران  جنہوں  نے  تحریک آزادی کو دبانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اب  انہیں   قوم  کی ترقی کے لئے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن سردار پٹیل اپنے ویژن  کے ساتھ اس نظام پریقین رکھتے تھے  کہ ان میں  ملک کو آگے لے جانے کی صلاحیت موجود ہے ۔‘‘ ’’اسی بیوروکریسی نے    شاہی ریاستوں کو  ملک میں ضم کر نے میں مدد پہنچائی ۔ وزیراعظم نے  پروبیشنروں   سے اس بات کا بھی تذکرہ  کیا کہ  سردار پٹیل نے کتنی بار  اس بات  کی طرف متوجہ  کیا  کہ  عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے   ایک مضبوط ارادے اور عز م کی ضرورت

ہے۔  انہوں  نے سردار پٹیل کی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ   تقربیاََ  100 سال پہلے انہوں  نے محدود وسائل کے ساتھ  10 سال کے اندر احمد آباد کی میونسپلٹی  میں   اصلاحات کو نافذ  کرکے  اپنی صلاحیت کا ثبوت دے دیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ  اس ویژن کے ساتھ ہی سردار پٹیل نے آزاد ہندوستان میں سول  سروسز کا  نقشہ کھینچا ۔

          وزیراعظم نریندرمودی نے پرویبشنرز کو  غیر جانبداری   اور بے لوثی  کے حقیقی جذبے سے  ہرممکن کوشش کرنے کی تلقین کی ۔                                                                                                                                                     وزیراعظم نے کہا کہ’’ غیر جانبداری اور بے لوثی کے ساتھ کی جانے والی ہرکوشش   نیو انڈیا کی ایک مضبوط بنیاد ہے ۔ ‘‘

          وزیر اعظم نے کہا کہ  ’’ نیوانڈیا  کے ویژن اور خوابوںکی تکمیل کے لئے   ہماری بیوروکریسی کو 21 ویں صدی کی سوچ  اور نقطہ  نظر کا حامل ہونا چاہئے ۔ ہمیں  ایک ایسی  بیوروکریسی کی ضرورت ہے جو تخلیقی اورتعمیری  ،  تخیلاتی  اور اختراعی  ،فعال اورشائستہ   ،  پیشہ ورانہ اور ترقی پسند  ، توانائی بخش اور قابل عمل  ،  موثر  اور  شفاف   اور ٹکنالوجی کی اہل ہو ۔ ‘‘

          وزیر اعظم نے کہا کہ بیشتر سینئیر بیوروکریٹ نے بہت کچھ کیا ۔ حالانکہ سڑکوں ،  گاڑیوں  ،ٹیلی فون ،ریلویز ،اسپتالوں ،اسکولوںاور کالجوں  وغیرہ جیسے وسائل کی  کمی تھی ، آج یہ صورتحال نہیں ہے ۔ ہندوستان بہت زیادہ ترقی  کی طرف گامزن ہے ۔  ہمارے پاس نوجوانوں کی بے پناہ طاقت ، بہت  بڑی جدید ٹکنالوجی    ہے اور کھانے  پینے کی کوئی کمی نہیں ہے ۔  اب آپ کے پاس  بڑے مواقع اور ذمہ داریاں  ہیں ۔ آپ کو ہندوستان کی استعداد بڑھانا ہوگی  اور اس کے استحکام کو  مضبوط کرنا ہوگا ۔ وزیر اعظم نے  کہا کہ پروبیشنر ز خود کو ملک وقوم کی خدمت کے لئے وقف کردیں۔

          ’’ آپ   کیرئیر یا محض  ملازمت کے لئے ا س راستے پر نہیں آئے ہیں  ۔ آپ خدمت کے لئے یہاں آئے ہیں۔ سیوا پرامودھرم  کے منتر کے ساتھ۔‘‘

          ’’آپ کا ہر ایک   عمل  ،  ایک دستخط  لاکھوں  زندگیوںکو متاثر کرے گا ۔  آپ کے فیصلے مقامی اورعلاقائی ہوں گے لیکن ان کا تناظر قومی ہونا چاہئے ۔  آپ کو ہمیشہ  یہ سوچنا چاہئے کہ آپ کے فیصلے سے قوم پر کیا اثر پڑے گا۔ ‘‘

          ’’ آپ  کا فیصلہ ہمیشہ دو  بنیادی اصولوں  پر مبنی ہونا چاہئے ۔ ایک مہاتما گاندھی کا ہے  ،جس میں  انہوں  نے کہا تھا کہ کیا آپ کا فیصلہ معاشرے کے سب سے کم درجے میں  آخری شخص کے لئے کوئی اہمیت کا حامل ہوگا اور دوسرا اس پر کہ آیا ہمارا فیصلہ  ملک کے اتحاد ، استحکام اور اس کی طاقت میں اہم کردار اد ا کرے گا۔

          وزیراعظم نے 100سے زائد توقعاتی اضلاع کی صورتحال کو بیان کیا جو تمام محاذوں پر نظر انداز کردئے گئے ہیں کہ کس طرح سے ان کے نتیجے میں مایوسی کا ماحول ہے۔  وزیراعظم نے کہا کہ ’’  100سے زائداضلاع  ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں اور اب وہ توقعاتی اضلاع بن گئے ہیں۔ تمام مرحلوں میں  انہیں  نظرانداز کیا گیا اور اس کے نتیجے میں ملک میں مایوسی کا ماحول ہے ۔ اب ان کی ترقی مزیدمشکل ہوگئی ہے ۔ اب  ہم ایچ  ڈی آئی کے ہر ایک  پہلو پر کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔  ہم ٹکنالوجی کی مددسے تمام پالیسیاں  نافذ کررہے ہیں ۔ اب آپ کو اس سلسلے میں کڑی محنت کرنی ہوگی۔  ہمیں   ان توقعاتی اضلاع کو  ترقی دینی چاہئے ۔ 

انہوں  نے پروبیشنروں سے  کہا کہ  وہ ایک وقت میں  کسی مسئلے پر کام کریں اور اس کا مکمل حل تلاش کریں ۔ جس سے لوگوں   کے اعتماد اور  ان کی شراکتداری میں اضافہ ہو۔

’’ اپنے جوش اور جذبے کے تحت ہم کئی محاذوں پر کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس طرح ہم اپنے وسائل کو کمزور کرتے ہیں ۔  اس کے بجائے آپ ایک مسئلے پرکام کریں ۔اس کا حل تلاش کریں ۔ ایک ضلع ایک مسئلہ اور مکمل حل ۔ ایک مسئلہ کم کریں۔ آپ کا اعتماد بہتر ہوگا اور لوگوں کا اعتماد بھی بڑھے گا ۔اس سے پروگراموں  میں ان کی شرکت میں اضافہ ہوگا ۔‘‘

انہوں  نے نوجوان  پروبیشنروں سے درخواست کی کہ وہ صاف ستھرے ارادے سے کام کریں  اور عوام تک رسائی حاصل  کریں ۔

’’  آپ کو  سخت  طاقت  کے بجائے نرم طاقت کا مظاہر  ہ کرنا چاہئے ۔ آپ کی عوام تک آسانی  سے رسائی ہونا چاہئے ۔آپ کو  صاف ستھرے ارادے  سے کام کرنا چاہئے ۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کے پاس  تمام مسائل  کا حل نہ ہو ، لیکن آپ کم سے کم سننے کے لئے تو تیار رہیں۔ اس  ملک میں  عام آدمی کئی بار اس وقت مطمئن ہوجاتا ہے جب  اس کے مسئلے  کو صحیح  ڈھنگ سے سنا جاتا ہے۔ وہ اپنے مسائل کو پہنچانے کے لئے عزت اور وقار اور ایک مناسب پلیٹ فارم چاہتا ہے۔‘‘

وزیراعظم نے ان سے کہا کہ وہ  مناسب تاثراتی    میکانزم تیار کریں    تاکہ وہ  صحیح فیصلے کرسکیں   ۔’’کسی بھی نظام میں، کسی بھی بیورکریسی میں   موثرہونے کے لئے آپ کے پاس مناسب  تاثرانی میکانز م ہونا چاہئے ۔ آپ کو اپنے مخالفین سے بھی تاثرات لینے  چاہئیں  اور اس سے  آپ کے نقطہ نظر کی گہرائی میں اضافہ ہوگا  اوراصلاحات کرنے میں  مدد ملے گی۔ ‘‘

وزیراعظم  نے  سروس پروبیشنروں     کو  تکنیکی حل کے ساتھ  کام کرنے اور ملک کو 5 کھرب ڈالر کی معیشت  کے حصول میں   مدد کرنے کی تاکید کی ۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے ساتھ الگ الگ ملاقات میں پروبیشنروں نے  مختلف موضوعاتی شعبوں   مثلاََ زراعت اور دیہی خود مختاری ،  حفظان صحت اصلاحات اور پالیسی سازی  ، پائیدار دیہی بندوبست تکنیک ، جامع  شہر کاری اور تعلیم  کے مستقبل پر پریز ینٹیشن  دئے۔

पूरा भाषण पढ़ने के लिए यहां क्लिक कीजिए

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.