وزیر اعظم جناب نریندر مودی اپنے تین ملکوں کے سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں روانڈا کے شہر کگالی پہنچے۔ اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا روانڈا کے صدر مملکت جناب پال کگامے نے خصوصی خیر سگالی کے طور پر خیرمقدم کیا۔
واضح ہو کہ یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ روانڈا ہے۔ روانڈا میں اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم جناب مودی صدر محترم جناب کگامے سے گفتگو کریں گے اس کے ساتھ ہی جناب مودی روانڈا کے سرکردہ کاروباریوں سے بھی گفتگو کریں گے۔
وزیر اعظم جناب مودی جینوسائڈ میمورئیل جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم روانڈا کے صدر محترم جناب پال کگامے کے ذریعہ شروع کی جانے والی خصوصی قویم سماجی تحفظ اسکیم ’’گرینکا‘‘ (ایک گائے فی کنبہ) کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔
PM @narendramodi landed in Rwanda a short while ago. He was welcomed by President @PaulKagame at the airport.
— PMO India (@PMOIndia) July 23, 2018
A historic visit starts with a special gesture.
— PMO India (@PMOIndia) July 23, 2018
President @PaulKagame personally welcomed PM @narendramodi to Rwanda. pic.twitter.com/eBSfr2pTVm