’’نمسکار !
میں صدر محترم ، ان کے اہل خانہ اوران کے وفد کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتا ہوں ۔یہ بات انتہائی باعث مسرت ہے کہ بیونس آئرز میں ملاقات کے دو ماہ بعد مجھے ہندوستان میں آپ کا خیر مقدم کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے۔ اس موقع پر میں ایک بار پھر صدر محترم جناب میکری اور ان کی ٹیم کو 2018 میں جی -20سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ اس سربراہ اجلاس کی کامیابی کے لئے محترم صدر جناب میکری کی قیادت انتہائی اہمیت کی حامل تھی۔ بیونس آئرز میں جی -20 سربراہ اجلاس کے دوران صدر محترم جناب میکری نے یہ خوش آئند اعلان کیا تھا کہ 2022 میں ہندوستان کے 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران ہندوستان جی-20سربراہ اجلاس کی میز بانی کرے گا۔ میں اس کے لئے ان کا شکر گزار ہوں ۔
دوستو!
صدر محترم جناب میکری کے ساتھ میری پانچویں ملاقات ہندوستان اور ارجنٹینا کے باہمی تعلقا ت کی اضافہ پذیر اہمیت کے مظہر ہیں ۔ ہم نے یہ بات ثات کردی ہے کہ ہندوستان اور ارجنٹینا کے درمیان 15000 کلومیٹر کا فاصلہ محض اعداد کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ صدر محترم جناب میکری کا یہ دورہ ہند ایک خصوصی سال میں ہورہا ہے ۔یہ ہند –ارجنٹینا سفارتی تعلقات کے قیام کا 70 واں سال ہے ۔ لیکن ہمارے عوام کے باہمی مراسم اس سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔ گرودیو رویندر ناتھ ٹیگورنے 1924 میں ارجنٹینا کا سفر کیا تھا۔ ان کی تخلیقات میں اس سفر کے لافاتی اثرات واضح طورسےدکھائی دیتے ہیں ۔ اپنی مشترکہ اقدار اور فروغ امن ، استحکام ،معاشی نمو اورخوشحالی کے تئیں ہماری باہمی دلچسپی کے پیش نظر ہمارے دونوں ملکوں نے اپنے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو حکمتی شراکت داری کا مرتبہ دیا ہے ۔میں اور صدر محترم جناب میکری اس بات پر متفق ہیں کہ دہشت گردی عالمی امن کے لئے انتہائی سنگین خطرے کی اہمیت رکھتی ہے ۔ پلوامہ کاسفاک دہشت گرد حملہ اس بات کا مظہر ہے کہ اب گفتگو کا وقت گزر چکا ۔ اب پوری دنیا کو مل کر دہشت گردی اور اس کے حامیوں اور معاونین کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ دہشت گردوں اوران کے انسان دشمن مدد گاروں کے خلاف کارروائی میں پس وپیش بھی دہشت گردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ یہ بات اپنے آپ میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ ہمیں دہشت گردی کے تدارک اورسدباب پر ’’ہیمبرگ لیڈر اسٹیٹمنٹ ‘‘ کے 11 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کرنا چاہئے ۔ اس سلسلے میں یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ ہمارے دونوں ممالک کی جانب سے آج مذاکرات کے بعد دہشت گردی کے خلا ایک خصوصی اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔خَلائی امور اور نیو کلیائی توانائی کے پُر امن استعمال کے میدان میں ہمارے باہمی تعاون میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے ۔آج دفاعی تعاون پر دستخط کی جانے والی مفاہمتی عرضداشت ہمارے دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون کو نئی سمتیں عطاکرے گی۔ہندوستان اور ارجنٹینا مختلف طریقوں سے ایک دوسرے سے تکملے کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہمارے باہمی مفاد میں اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے ۔ارجنٹینا زراعت کے پاور ہاؤس کی حیثیت رکھتا ہے۔ہندوستان ارجنٹینا کو غذائی سلامتی کے میدان میں اہم حصہ دار کی حیثیت سے دیکھتاہے ۔ آج دونوں ملکوں کے درمیان ایگرو انڈسٹریل کوآپریشن پر طے پانے والا منصوبہ عمل اس سمت میں ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔ آئی سی ٹی کے میدان اور بالخصوص جے اے ایم یعنی جن دھن –آدھار - موبائل ٹرینٹی اور ڈجیٹل ادائیگی کے نظام میں ہندوستان کی کامیابی کے پیش نظر ہم اس میدان میں ارجنٹینا کے ساتھ شراکت داری کے لئے تیار ہیں ۔ ہم نے ہندوستان میں یہ نشانہ طے کیا ہے کہ 2030 تک ہماری کم از کم 30 فیصد گاڑیاں بجلی کی بیٹریوں سے چلائی جائیں گی۔ ارجنٹینا ل لتھئم ٹرائنگل کی حیثیت رکھتا ہے اوراسے دنیا کے تقریباََ 54 فیصد لتھئم ذخائر سے قربت حاصل ہے ۔ ہمار ے جرأت مند فیصلے کبیل ( کے اے بی آئی ایل ) نے کانکنی کے میدان میں تعاون کے لئے ارجنٹینا کے ساتھ گفتگو شروع کردی ہے۔
دوستو!
گزشتہ دس برسو ں کے دوران ہماری باہم تجارت دوگنی ہوکر تین ارب امریکی ڈالر کی مالیت تک پہنچ چکی ہے اور اب زراعت ، معدنیات ،دھاتوں ،تیل اور گیس ،فارماسیوٹیکل ،کیمیکلز ،موٹر گاڑیوں اور خدمات جیسے متعدد شعبوں میں متعددشعبوں میں باہمی تعاون کے زبردست امکانات موجود ہیں ۔ آج ہم نے اپنے کاروباری شراکتداری میں فروغ کے طریقوں کا تعین کیا ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ ارجنٹینا کی متعدد اہم کمپنیوں کے نمائندے صدر محترم جناب میکری کے ہمراہ ہندوستا ن آئے ہیں ۔ مجھے یقین کے کہ دلی اور ممبئی میں کاروباری قائدین کے ساتھ ان کے مذاکرات انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔ہندوستان پہلا ملک ہے ،جس نے 2004 میں مرکوسر ( ایم ای آر سی او ایس یو آر ) کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ ارجنٹینا کے موجودہ دور صدارت میں آج ہم نے ہند- مرکوسر تجارت میں توسیع کے متعدد اقدامات پر گفتگو کی ہے ۔
دوستو
ارجنٹینا میں ہندوستان کے فنون ،ثقافت اور روحانیت کے کروڑوں شائقین اور مداح موجود ہیں۔ ارجنٹینا کا ٹینگو رقص اور فٹ بال کا کھیل ہندوستان میں بہت مقبول ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے سے قریب لانے کے لئے ہندوستان اور ارجنٹینا کے درمیان سیاحت اور عوامی ،نشریاتی ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور ثقافتی پروگراموں کے باہمی تبادلے کے لئے متعدد معاہدے کئے گئے ہیں ۔
دوستو!
بین الاقوامی فورمو ںمیں ہندوستان اور ارجنٹینا کے درمیان زبردست تعاون موجود ہے ۔ ہم عالمی امن وسلامتی اورمعاشی اور اپنے عوام کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے اصلاح شدہ ہمہ جہتیت کے تصور پر کام کرنے کو منظور کرتے ہیں ۔ ارجنٹینا نے میزائل ٹکنالوجی کنٹرول ریجیم ، واسینار ارینجمنٹ ،آسٹریلیا گروپ اور نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی ہندوستان کی دعوے داری کی زبردست حمایت کی ہے ۔ علاوہ ازیں ساؤتھ ساؤتھ کوآپریشن ( جنوب -جنوب تعاون )ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔مجھے اس موقع پر یہ کہتے ہوئے ازحد مسرت ہورہی ہے کہ ہندوستان 2019 میں، بیونس آئرز میں ساؤتھ ساؤتھ کوآپریشن پر اقوام متحدہ کی دوسری اعلیٰ سطحی کانفرنس میں سرگرمی کے ساتھ شرکت کرے گا۔ تبدیلی ماحولیات کے خطرے سے مقابلے میں ہمارے نظریات مشترک ہیں ۔ میں انٹر نیشنل سولر الائنس یعنی بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے ) کے نئے رکن کی حیثیت سے ارجنٹینا کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔
عزت مآب صدر محترم !
میں ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرنے کے لئے ایک بار پھر اظہار تشکر اور ممنونیت کرتا ہوں ۔ مجھے امید ہے کہ یہ سفر آپ اور آپ کے اہل خانہ کے انتہائی پر لطف ثابت ہوگا۔
شکریہ !
राष्ट्रपति माक्री के साथ मेरी आज पांचवी मुलाकात दोनों देशों के बीच द्विपक्षीय engagement की तेज़ रफ़तार और बढ़ते महत्व को दर्शाती है। हमने यह साबित कर दिया है कि दोनों देशों के बीच 15,000 किलोमीटर की दूरी एक संख्या मात्र है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 18, 2019
राष्ट्रपति माक्री की यह यात्रा विशेष वर्ष में हो रही है; दोनों देशों के बीच कूटनीतिक संबंधों की स्थापना का यह 70वां वर्ष है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 18, 2019
दोनों देशों ने अपने साझा मूल्यों और हितों को देखते हुए और शांति, स्थिरता, आर्थिक प्रगति और समृद्धि को बढ़ावा देने के लिए, अपने संबंधों को स्ट्रेटेजिक पार्टनरशिप बनाने का निर्णय लिया है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 18, 2019
मैं और राष्ट्रपति माक्री, इस बात पर सहमत हैं कि आतंकवाद वैश्विक शांति और स्थिरता के लिए बहूत गंभीर खतरा है। पुलवामा में हुआ क्रूर आतंकवादी हमला, यह दिखाता है कि अब बातों का समय निकल चुका है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 18, 2019
अब सारी दुनिया को आतंकवाद और उसके समर्थकों के विरुद्ध एकजुट होकर ठोस कदम उठाने की आवश्यकता है। आतंकवादियों और उसके मानवता विरोधी समर्थकों के खिलाफ कार्यवाही से हिचकना भी आतंकवाद को बढ़ावा देना है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 18, 2019
अंतरिक्ष और परमाणु ऊर्जा के शांतिपूर्ण उपयोग के क्षेत्र में हमारा सहयोग लगातार बढ़ रहा है। Defence Cooperation के संबंध में आज जिस समझौता ज्ञापन पर हस्ताक्षर हुए है, वह रक्षा क्षेत्र में हमारे सहयोग को एक नया स्वरुप देगा: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 18, 2019
भारत और अर्जेंटीना कई मायनों में एक दूसरे के पूरक हैं। हमारा यह प्रयास है कि आपसी हित के लिए इनका पूरा लाभ उठाया जाए: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 18, 2019
आज हमने अपने commercial engagement को बढ़ाने के लिए विशिष्ट तरीकों की पहचान की है। मुझे ख़ुशी है कि राष्ट्रपति माक्री के साथ अर्जेंटीना की अनेक महत्वपूर्ण कंपनियों के प्रतिनिधि आए हैं: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 18, 2019