Discussions were held with President Bolsonaro on areas including bio-energy, cattle genomics, health and traditional medicine, cyber security: PM
India and Brazil are working to strengthen defence industrial cooperation: PM Modi

عالی جناب برازیل کے صدرجناب جے ایر بولسونارو

دونوں ملکوں کےاعلی وزیر اور حکام گن رورو

دوستو،

نمسکار

بووا تاردے (صبح بخیر)

بیم-وندو اے اندیا

میرے دوست صدر بولسونارو اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کا میں ہندوستان میں تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔ گذشتہ آٹھ ماہ میں  یہ ہماری تیسری ملاقات ہے۔ یہ ہمارے درمیان  بڑھتی دوستی اور دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط رشتوں کو ظاہر کرتی ہے۔

عالی جناب،

یہ ہمارے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ ہمارے 71ویں یوم جمہوریہ پر آپ ہمارے خاص مہمان  ہیں۔ کل راج پت پر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں آپ ہندوستان کی  تنوع کا رنگ برنگے اور پرجوش روپ دیکھیں گے۔ برازیل خود بھی جوش سے  بھرپور  تہواروں کا ملک ہے۔ ایک دوست کے ساتھ اس خاص تہوار پر ہم اپنی خوشی بانٹیں گے۔ ہندوستان کی دعوت قبول کرنے کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ تیسرا موقع ہے جب برازیل کے صدر نے یہ عزت ہمیں بخشی ہے۔ اور ہندوستان اور برازیل کے درمیان مضبوط دوستی کی علامت ہے۔

دوستو،

ہندوستان اور برازیل کی اسٹرٹیجک شراکت داری ہماری یکساں فکر اور اقدار پر مبنی ہے۔ اس لیے جغرافیائی دوری کے باوجود ہم دنیا کے متعدد پلیٹ فارم پر ساتھ ہیں اور ترقی میں ایک دوسرے کے اہم پارٹنر بھی ہیں۔ اس لیے آج صدر بولسونارو اور میں  نےاپنے دوطرفہ تعاون کو سبھی شعبوں میں مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ہماری اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ سال 2023 میں  دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی پلیٹینم جبلی ہوگی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ تب تک یہ ایکشن پلان ہماری اسٹرٹیجک شراکت داری عوامی رابطہ کاری اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

مجھے خوشی ہے کہ ہم نے آج کئی اہم سمجھوتے کئے ہیں۔ سرمایہ کاری ہو یا جرائم سے متعلق معاملوں میں قانونی امداد یہ سمجھوتے ہمارے تعاون کو نئی بنیاد فراہم کریں گے۔ مختلف شعبوں جیسے بایو- انرجی، کیٹل جینومکس، ہیلتھ اینڈ ٹریڈیشنل میڈیسن، سائبر سکیورٹی، سائنس و ٹیکنالوجی، تیل اور گیس نیز ثقافت میں ہمارا تعاون اور تیزی سے فروغ پائے گا۔ گایوں کی صحت اور عمدہ نسل کی گایوں کے سلسلے میں تعاون ہمارے تعلقات کے لیے ایک منفرد اور بہتر پہلو ہے۔ کبھی  ہندوستان سے گیر اور کنکریجی گائیں برازیل گئی تھیں اور آج برازیل اور ہندوستان  اس خاص مویشی دھن کو  فروغ دینے اور اس سے انسانیت کو مستفید کرنے کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔ اس تعاون کی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی اہمیت کو کسی بھی ہندوستانی کے لیے الفاظ میں بیان کرپانا مشکل ہے۔

دوستو،

روایتی شعبوں کے علاوہ کئی نئے شعبے بھی ہمارے تعلقات میں جڑ رہے ہیں۔ ہم دفاعی صنعت کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے نئے طریقہ کار پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ دفاعی تعاون میں وسیع شراکت داری چاہتے ہیں۔ امکانات کو دیکھتے ہوئے ہمیں خوشی ہے کہ آئندہ ماہ لکھنؤ میں دفاعی نمائش 2020 میں برازیل کا ایک بڑا وفد شرکت کرے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ بایو-انرجی، آیوروید اور ایڈوانس کمپیوٹنگ پر ریسرچ میں تعاون کو فروغ دینے پر ہمارے تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے بیچ اتفاق ہوا ہے۔

عالی جناب،

ہندوستان میں  یکسر اقتصادی تبدیلی میں برازیل ایک اہم شراکت دار ہے۔ خوراک اور توانائی کے شعبوں میں اپنی ضروریات کے لیے  ہم برازیل کو ایک قابل اعتماد وسیلہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ہماری دوطرفہ تجارت حالاں کہ بڑھ رہی ہے۔ دونوں بڑی معیشت کے درمیان کمپلی منٹری (تکمیلی) کو دیکھتے ہوئے ہم اسے  بہت زیادہ بڑھا سکتے ہیں۔ آپ کے ساتھ برازیل کے بااثر تجارتی وفد کا ہندوستان میں خیر مقدم کرکے ہمیں خوشی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی کاروباریوں اور تاجروں کے ساتھ ان کی ملاقات کے خوش آئندہ نتائج سامنے آئیں گے۔

دوستو،
دونوں ملکوں کی جانب سے  سرمایہ کاری کو خوش گوار بنانے کے لیے ضروری قانونی فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ آج کی ایک دوسرے سے مربوط دنیا  میں ہندوستان اور برازیل کے درمیان سماجی تحفظ معاہدہ  پیشہ وروں کے آسان آمد ورفت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

دوستو،

دو بڑے عوامی جمہوریت اور ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے اہم عالمی اور کثیر جہتی امور پر ہندوستان اور برازیل کے خیالات میں گہری یکسانیت ہے۔ خواہ دہشت گردی کے سنگین مسئلے ہوں یا ماحولیات کا سوال۔ دنیا کے سامنے موجودہ مشکل چیلنجوں پر ہمارا نظریہ بہت ملتا جلتا ہے۔ برازیل اور ہندوستان کے مفاد یکساں ہیں۔ خاص طور سے برکس اور ابسا میں ہماری شراکت داری، ہندوستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم پہلو ہے۔ آج ہم نے طے کیا ہے کہ دونوں ملک کثیر جہتی امور پر اپنے تعاون کو اور مضبوط کریں گے۔ اور ہم سلامتی کونسل، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں ضروری اصلاحات کے لیے مل کر کوشش کرتے رہیں گے۔

ساتھیو،

میں ایک بار پھر صدر بولسونارو اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیر مقدم کرتا ہوں۔ ان کا یہ دورہ ہند-برازیل تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

موئیتو اوبریگادو

شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.