Bhutan holds a special place in the hearts of 130 crore Indians: PM
It is an honour for India to partner Bhutan in its development journey: PM Modi
Glad that we have launched RuPay cards in Bhutan today: PM Modi

نئی دہلی،18 اگست /

بھوٹان کے عزت مآب وزیراعظم

اور میرے دوست ڈاکٹر  شیرنگ ،

معزز مہمانوں،

خواتین و حضرات،

نمسکار!

ہندوستان کے اہم اور خاص دوست بھوٹان میں ا ٓپ سب کے درمیان موجود ہونے پر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ میرے وفد  اور میرا گرم جوشی سے  بھرپور استقبال کے لیے، وزیراعظم جی، میں آپ کا اور بھوٹان کی شاہی حکومت کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

عزت مآب،

ہندوستان – بھوٹان کی انوکھی دوستی سے متعلق آپ کے لبرل خیالات کے لیے بھی آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 130 کروڑ ہندوستانیوں کے دلوں میں بھوٹان ایک خاص مقام رکھتا ہے میرے گزشہ دور حکومت  کے دوران، وزیراعظم کے طور پر میرے پہلے دورے کے لیے بھوٹان کا انتخاب فطری بات تھی۔ اس بار بھی، اپنے دوسرے  دور حکومت کے آغاز میں ہی بھوٹان آکر میں بہت خوش ہوں۔ ہندوستان اور بھوٹان کے تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ اور اس لئے انھیں دونوں ملکوں کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

عزت مآب،

یہ میری خوش قسمتی ہے کہ ہندوستانی  عوام کے فیصلہ کن  رائے عامہ  نے ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے بھوٹان  کے بادشاہ، اور آپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع مجھے ایک بار پھر دیا ہے۔ مجھے آج بھوٹان کے عزت مآب  بادشاہ  کے ساتھ اپنی  شراکت داری پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا ہے۔ اور کچھ ہی وقفے میں میں عزت مآب بادشاہ چہارم سے بھی ملاقات کروں گا۔ بھوٹان کے بادشاہ کی ذہانت اور دور اندیشی نے طویل عرصے سے ہمارے دو طرفہ تعلقات کی رہنمائی کی ہے۔ یہی نہیں، ان کے ویژن نے بھوٹان کو پوری دنیا کے سامنے ایک انوکھی مثالی کے طور پر پیش کیا ہے، جہاں ترقی کو اعداد و شمار سے نہیں بلکہ خوشی سے ناپا جاتا ہے۔ جہاں معاشی ترقی روایات اور ماحولیات کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتی ہے۔ ایسا دوست، اور ایسا پڑوسی کون نہیں چاہے گا۔

ساتھیوں،

یہ ہندوستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہم بھوٹان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہیں۔ بھوٹان کی پنج سالہ منصوبوں میں ہندوستان کا تعاون  آپ کی خواہشات اور ترجیحات کی بنیاد پر آگے بھی جاری رہے گا۔

ساتھیوں،

پن بجلی ہمارے دونوںملکوں کے درمیان تعاون کا اہم شعبہ ہے۔ دونوں ملکوں  نے مل کر بھوٹان کی ندیوں کی قوت کو بجلی میں ہی نہیں، بلکہ باہمی خوشحالی میں بھی تبدیل کر دیا ہے۔ آج ہم نے مانگ دیچھو منصوبہ کے افتتاح کے ساتھ ہی اس  سفر کا ایک اور تاریخی سنگ میل حاصل کرچکے ہیں۔  دونوں ملکوں کے تعاون سے بھوٹان میں ہائیڈرو-پاور  کی پیداواری صلاحیت 2000 میگاواٹ کو عبور کر چکی ہے۔  مجھے یقین ہے کہ ہم دوسرے منصوبوں کو بھی بہت تیزی سے آگے لے جائیں گے۔ بھوٹان کے عام لوگوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، بھارت سے ایل پی جی کی فراہمی کو 700 سے بڑھا کر 1000 میٹرک ٹن  ماہانہ کیا جارہا ہے۔  اس سے دیہاتوں میں صاف ایندھن لانے میں مدد ملے گی۔

ساتھیوں،

ڈاکٹر شیرنگ نے ہماری پہلی ملاقات میں مجھے بتایا تھا کہ سیاست میں آنے کے لیے ان  کا بنیادی محرک عام آدمی کو صحت کی اچھی خدمات کی فراہمی ہے۔  میں ان کے وژن سے بہت متاثر ہوا تھا۔  ہندوستان  بھوٹان میں ملٹی ڈسپلنری سپر اسپیشلیٹی ہسپتال کے ان کے  خواب کو حقیقت میں بدلنے  میں ہرممکن مدد کرے گا۔

عزت مآب،

سارک کرنسی تبادلہ فریم ورک کے تحت، بھوٹان کے لئے کرنسی تبادلوں کی حد میں اضافہ کرنے کے لئے ہمارا نظریہ مثبت ہے۔ دریں اثنا، زرمبادلہ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اسٹینڈ بائی سویپ انتظامات کے تحت بھوٹان کو  100 ملین ڈالر کا اضافہ دستیاب ہوگا۔

ساتھیوں،

ہندوستان خلائی ٹکنالوجی کے استعمال سے بھوٹان کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ہم نے آج جنوبی ایشیاء سیٹلائٹ کے ارتھ اسٹیشن کا افتتاح کیا ہے۔  اس سے بھوٹان میں مواصلات، عوامی براڈکاسٹنگ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کوریج میں اضافہ ہوگا۔  ان مقاصد کے لئے بھوٹان کی ضرورت کے مطابق اضافی بینڈوڈتھ اور ٹرانسپونڈرز بھی دستیاب کرائے جائیں گے۔  دونوں ممالک چھوٹے سیٹیلائٹ کی تعمیر اور خلائی ٹکنالوجی کے استعمال میں بھی تعاون کریں گے۔ ہندوستان کے قومی نالج نیٹ ورک کے ساتھ رابطہ بھوٹان کے طلباء اورمحققین کو ہندوستانی یونیورسٹیوں کے نئے وسائل سے مربوط کرے گا۔ یہ دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ نالج سوسائٹی کے قیام کے لئے ایک اہم قدم ہے، جس سے خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔ بھوٹان کی رائل یونیورسٹی اور ہندوستان کی آئی آئی ٹیز اور کچھ دوسرے اعلی تعلیمی اداروں کے مابین باہمی تعاون اور تعلقات، تعلیم اور ٹکنالوجی کے لئے آج کی ضروریات کے مطابق ہیں۔  کل بھوٹان کی رائل یونیورسٹی میں اس ملک کے ہونہار نوجوانوں سے ملنے کا بے تابی سے منتظر ہوں۔

ساتھیوں،

مجھے بہت خوشی ہے کہ آج ہم نے بھوٹان میں روپے کارڈ لانچ کیا ہے۔ اس سے ڈیجیٹل ادائیگی، اور تجارت اور سیاحت میں ہمارے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔  ہمارے مشترکہ روحانی ورثہ اور لوگوں سے مضبوط تعلقات ہمارے تعلقات کی زندگی ہیں۔اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، نالندہ یونیورسٹی میں بھوٹان کے لئے پوسٹ گریجویٹ اسکالر شپ کو دو سے بڑھا کر پانچ کیا جا رہا ہے میں نے آج یہاں  شب-ڈورونگ کی سعادت حاصل کی ہے۔  مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ اس انوکھے مجسمے کی بھوٹان میں موجودگی کو مزید پانچ سال تک بڑھانے کے لیے  ہندوستان راضی ہے۔

عزت مآب ،

ہندوستان-بھوٹان تعلقات کی تاریخ اتنی ہی شاندار ہے جتنی اس کا امید افزا مستقبل ہے۔  مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اور بھوٹان دنیا کے دو ملکوں کے مابین تعلقات کا ایک انوکھا ماڈل  رہیں گے۔

اس خوبصورت ڈروک یول میں  دوبارہ آنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے،

آپ کے استقبال اور محبت کے لئے ایک بار پھر آپ کا شکریہ۔

تاشی دیلک!

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi