نیو انڈیا اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب

Published By : Admin | July 16, 2018 | 20:10 IST
آج ہم دنیا بھر میں سب سے تیز ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر ا بھر کر سامنے آئے ہیں۔ ملک کے 125 کروڑ عوام کی طاقت سے ہم اس سے بھی زیادہ تیز رفتار ترقی کریں گے: وزیر اعظم
نئے ہندوستان کا خیال ہے کہ ، ’’ سب کچھ ممکن ہے! ہر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔‘‘ ہندوستان کی نمو میں اسی جذبے سے اضافہ ہوگا: وزیر اعظم مودی
ہندوستان کو عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے ڈجیٹل طریقہ اختیار کرنا چاہئے اور جے اے ایم تثلیث نے اس منزل پر پہنچنے میں ہماری مدد کی ہے : وزیر اعظم
ہندوستان کو یکساں اور آسان ٹیکس نظام درکار ہے اور جی ایس ٹی اس کی عملی شکل ہے : وزیر اعظم نریندر مودی
ہم مستقبل کے تمام خدشات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہر طرح کی کوششیں اور اقدامات کر رہے ہیں تاکہ نئے ہندوستان کے خواب کی تعبیر کو عملی جامہ پہنایا جا سکے: وزیر اعظم مودی
جب ترقی ہی ہمارا واحد نشانہ ہو تو ہمیں عوامی خدشات، شکایات اور ان کی آرزؤں کے تئیں حساس رہنا ہوگا۔
جب ملک کے ہر شہری کا مستقبل بہتر ہوگا تو ہندوستا ن کا مستقبل خود بخود بہتر ہو جائے گااور دنیا میں ہندوستا ن کی حیثیت مزید بلند ہو جائے گی: وزیر اعظم

نئی دلّی ،17 جون؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ روز یہا ں نئی دلّی میں وائی4 ڈی نیو انڈیا کانکلیو( اجتماع) سے خطاب کیا ۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ قوم آج تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے ۔ بھارت آج دنیا بھر میں سب سے تیز رفتاراقتصادی ترقی کرنے والا ملک بن گیاہے ۔ وزیر اعظم نے ایک بین الاقوامی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ بھارت میں غربت میں ریکارڈ تخفیف رو نما ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اپنا فعال کردار ادا کر سکتی ہے ، یہ نوجوان ہی ہیں جو نہ صرف دستیاب مواقع کا استعمال کر رہے ہیں ،بلکہ بذات خود نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی طمانیت اور قوت کی مانند بھارت بڑی تبدیلیاں عمل میں لا رہا ہے ۔ اس پس منظر میں انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران تین کروڑ بچوں کی ٹیکہ کاری کی گئی ، 1.75 لاکھ کلو میٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر کی گئی ، ہر ایک گاؤں میں بجلی پہنچائی گئی ، اکتوبر ، 2017 سے 85 لاکھ گھروں کی برق کاری کی گئی ، غریبوں کے گھروں تک 4.65 کروڑ گیس کنکش پہنچائے گئے اورگزشتہ چار برسوں کے دوران ایک کروڑ سے زیادہ مکان غریبوں کے لئے تعمیر کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب اس وجہ سے ممکن ہو سکا کیونکہ بھارت کی 800ملین آبادی کی عمر 35 سال سے کم ہے ۔
وزیر اعظم نے ملک کے متعدد رہنماؤں کی مثال دی جنہوں نے انتہائی کمزور پس منظرسے عروج حاصل کیا ، اانہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ نئے بھارت کا نوجوان کیا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیل شدہ ماحول صرف سیاست تک ہی محدود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹیو سروسیز کے اعلیٰ عہدوں پر فائز متعدد نوجوان دیہی پس منظر یا چھوٹے شہروں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہیما داس ان جیسے اوردیگر نو جوان جو کہ ملک کے لئے کھیلوں کے میڈل لا رہے ہیں ، نئے بھارت کے نمائندہ ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ینگ انڈیا محسوس کرتا ہے کہ’’ کوئی بھی چیز ممکن ہے ! ہرچیز حاصل کی جا سکتی ہے ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اب مسائل سے چشم پوشی کے بجائے ان کا حل تلاش کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب قوم کی ضروریات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے اور لوگوں کی زندگی کو سہل بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی ضروریات کے پیش نظرکس طرح متعدداسکیمیں اور پہل قدمیاں مثلاً بھارت مالا ، ساگر مالا، مدرا ، اسٹینڈ اپ انڈیا اور آیوش مان بھارت وضع کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اختراعات اور تحقیق پر بڑی توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔

وزیر اعظم نے اس بات پر وزر دیا کہ نوجوان ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی اور ہمت نے ملک کی جدو جہد آزادی میں اہم رول ادا کیا ہے اور یہی رول آج کے نوجوانوں کی نسل نئے بھارت کے لئے ادا کرے گی ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نیو انڈیاایک ایسا مقام ہے جہاں خود عمل ترقی کال باعث بنتا ہے نہ کہ عوام متعلقہ عمل پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔

 تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage