The decision to remove Article 370 may seem politically difficult, but it has given a new ray of hope for development in Jammu, Kashmir and Ladakh: PM Modi
For Better Tomorrow, our government is working on to solve the current challenges: PM Modi
112 districts are being developed as Aspirational Districts, with a focus on every parameter of development and governance: PM

 دسمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج نئی دلی میں 17ویں  ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ  سے افتتاحی خطاب کیا ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کے لئے ، کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے بات چیت ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھتی ہے۔وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ حکومت  ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس  سب کا وشواس ‘‘کے منتر کے ساتھ موجودہ چیلنجوںاور مسائل پر کام کررہی ہے ۔

          حکومت کے متعددفیصلوںکا ذکرکرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ  آرٹیکل370  کو منسوخ کرنے سے جموںوکشمیر اور لداخ کے عوام کوامید کی ایک نئی کرن ملی ۔ مسلم خواتین اب  تین طلاق   کی پریکٹس سے آزادہیں،غیر قانونی کالونیوں  سے متعلق فیصلے سے 40  لاکھ لوگوں کو فائدہ  پہنچا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے کئی فیصلے ایک بہتر کل کے لئے ایک نئے ہندوستان کے لئے  کئے گئے تھے۔

 وزیر اعظم  نے کہا کہ حکومت   اب ان اضلاع پرتوجہ دے  رہی ہے جو صحت ،صفائی ستھرائی اور بنیادی ڈھانچے کے بہت سے اشاریو ں میں  پیچھے  رہ گئے تھے ۔انہوں  نے کہا کہ 112 اضلاع کی  توقعاتی اضلاع کی حیثیت سے ترقی دی جارہی ہے ، جس میں  ترقی اور اچھی حکمرانی کے ہر ایک پیرامیٹر پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت ان اضلاع میں   نقص تغذیہ ،    بینکنگ سہولیات تک رسائی  ،  انشورنس ، بجلی وغیرہ  میں  مختلف معیارات کے اعتبارسے ریئل  ٹائم  نگرانی کررہی ہے ۔وزیر اعظم  نے مزید کہا کہ ان 112  اضلاع  کا بہتر مستقبل  ملک کے بہتر مستقبل کو یقینی بنائے گا۔

انہوں  نے جل جیون  مشن کا تذکرہ کیا اور کہا کہ حکومت  پائپ والی واٹر سپلائی سے 15  کروڑگھرانوں کو  جوڑرہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے تئیں  عہد بستہ ہے اور اس  ہدف کے حصول کے لئے وہ ایک  سہولت کا ر اور پروموٹر کی حیثیت سے کام کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ متعدددمعاشی اصلاحات جیسے کہ تاریخی بینک انضمام  ،  مزدوری قوانین کی تشکیل ، بینکوں  کے ری کیپٹلائزیشن   اور کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف جیسے کام  انجا م دئے گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ ہندوستان تجارت میں آسانی  پیدا کرنے   کی درجہ بندی میں  کارکردگی کا بہترین مظاہرہ کرنے والوں میں شامل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہندوستان پچھلے  پانچ سالوںمیں  69 ویں  درجہ بندی میں  بہتری کی ہے ۔وزیراعظم نے خاص  طورپرتعطل کا شکار رہائشی پروجیکٹوں کی فنڈنگ کے لئے تیار کئے گئے   25 ہزار کروڑروپے  کے خصوصی فنڈ کا تذکرہ کیا۔  انہوں  نے کہا کہ حکومت 100 لاکھ کروڑ کی لاگت والے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ بھی  شروع   کرنے جارہی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان سفر اور سیاحت کے مسابقتی اشاریہ میں   34ویں مقام پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں ملازمت کے مواقع خصوصی طور پر غریبوں کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں  نے انسانی وسائل کو تبدیل کرنے کے لئے  اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کا بھی تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نتائج پر مبنی ، نتائج رخی نقطہ  نظر کے ساتھ کام کررہی ہے اور کام کی

بروقت  ڈلیوری پر توجہ دے رہی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا روڈ میپ ہے ’’  درست نیت ، بہترین ٹکنالوجی اور 130 کروڑہندوستانیوں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi

Media Coverage

Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government