We are developing North East India as the gateway to South East Asia: PM
We are working towards achieving goals that used to appear impossible to achieve: PM
India is the world's biggest democracy and this year, during the elections, people blessed even more than last time: PM

نئی دہلی،03 نومبر  / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بینکاک تھائی لینڈ میں ‘سواسدی پی ایم مودی’ کمیونٹی تقریب سے خطاب کیا۔ اس تقریب میں پورے تھائی لینڈ سے آنے والے ہندوستانی برادری کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

تاریخی ہند – تھائی لینڈ تعلقات

وزیراعظم نے کئی ہندوستانی زبانوں میں حاضرین کا استقبال کیا۔ جس سے تھائی لینڈ میں مقیم ہندوستانیوں کے تنوع کا اظہار ہوتا ہے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہند – آسیان سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے اس ملک میں اُن کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ انہوں نے کہا  کہ ہندوستانی ساحلی ریاستوں اور جنوب مشرق ایشیا کے تجارتی تعلقات کے ذریعے ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ہزاروں سال پرانے تاریخی رشتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور زندگی گزارنے کے طور طریقوں کی یکسانیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ وقت گزرنے کےساتھ ساتھ ان کے تعلقات مزید مضبوط ہوتے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ جس ملک کا بھی سفر کرتے ہیں وہاں پر مقیم ہندوستانی برادری کے لوگوں سے ملاقات کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔  انہوں نے ہندوستانی ثقافت اور روایت کے مکمل سفیر کے طور پر موجود لوگوں کی ستائش کی۔

‘ترک کُرل’ کا تھائی ترجمہ اور گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر یادگار سکے جاری کیے گئے

وزیراعظم نے تروولوور کے تمل کلاسک ‘ترک کُرل’ کے تھائی ترجمے کی نقاب کشائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب زندگی گزارنے کے لیے رہنمائی کرتی ہے۔ انہوں نے گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر تیار کیے گئے یادگار سکے بھی جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ گرونانک کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے وراثت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 نومبر سے کرتار پور کاریڈور کے ذریعے کرتارپور صاحب کے لیے براہ راست کنکٹی ویٹی قائم ہو جائے گی، جس میں سبھی کاآنے کےلیے خیرمقدم کیا جائے گا۔

سیاحت کو فروغ اور ایکٹ ایسٹ پالیسی

وزیراعظم نے بتایا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بدھ سرکٹ تیار کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سفر اور  سیاحت کے عالمی اشاریے میں گزشتہ چار برسوں میں 18درجوں کی چھلانگ لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کنکٹی ویٹی کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ وراثت ، روحانی اور میڈیکل سیاحت پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے خد و خال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی توجہ تھائی لینڈ کے ساتھ شمال مشرق کے رابطوں کو گہرا کرنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خطے کو جنوب مشرقی ایشیا کے ایک گیٹ وے کے طور پر تیار کرنے کے لیےی کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہندوستان – میانمار – تھائی لینڈ سہ رخی شاہراہ ان ملکوں کے درمیان مسلسل کنکٹی ویٹی قائم کرے گی جس سے اس پورے خطے کی ترقی کو فروغ ملے گا۔

حکومت عوام کی بہبود کے لیے عہد بند ہے

جمہوریت کے لیے ہندوستان کی عہدبندی پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے تاریخی عام انتخابات 2019 کی کہانی بیان کی، جس نے پہلے سے   بھی زیادہ اکثریت کے ساتھ دوسری مدت کے لیے ان کی حکومت قائم کرائی۔

وزیراعظم نے  دفعہ 370منسوخ کیے جانے سمیت حکومت کے حال ہی کے بڑے فیصلوں اور حصولیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں 8 کروڑ گھروں کو ایل پی جی کنکشن دیئے گئے ہیں – استفادہ کنندگان کی یہ تعداد تھائی لینڈ کی پوری آبادی سے زیادہ ہے۔ آیوشمان بھارت اسکیم 50 کروڑ سے زیادہ ہندوستانیوں کو صحت دیکھ ریکھ کا فائدہ پہنچانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 2022 تک سبھی کے لیے  پانی کی دستیابی اور ایک مکان یقینی بنانے کے لیے عہد بند ہے۔

 

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi