Quoteروٹیری ارکان ، کامیابی اورخدمت کاایک حقیقی مرقع ہیں
Quoteہم مہاتمابدھ اورمہاتماگاندھی کی سرزمین ہیں ، جنھوں نے عملاً دکھادیاہے کہ دوسرے کے لئے زندہ رہنا کیاہوتاہے
Quoteفطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے سے متعلق ہمارےصدیوں پرانے اقدارسے متاثرہوکر، 1.4ارب ہندوستانی ، ہمارے کرۂ ارض کو آلودگی سے مبّرا ، اورسرسبز بنانے کی غرض سے ہرممکن کوشش کررہے ہیں

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ایک ویڈیوپیغام کے ذریعہ ، روٹیری انٹرنیشنل ورلڈکنونشن سے خطاب کیا۔ روٹیری کلب کے ارکان کو کامیابی اورخدمات کاایک حقیقی مرقع قراردیتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہاکہ ،ا س پیمانے کا ہرروٹیری  اجتماع ، ایک چھوٹی  عالمی اسمبلی کی طرح ہے اوریہ متنوع اوردرخشاں ہے ۔

روٹیری کے مقولوں ‘‘بے لوث خدمت ’’ اور ‘‘جو بہترین خدمت کرتاہے وہ سب سے زیادہ منافع کماتاہے ۔’’ کو اجاگرکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پورے بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کے لئے یہ اہم اصول ہیں اوران سے ہمارے مہنتوں اور سادھوں سنتوں کی تعلیمات کی گونج سنائی دیتی ہے ۔ انھوں نے کہا :‘‘ ہم مہاتمابدھ اورمہاتما گاندھی کی سرزمین ہیں ۔ جنھوں نے عملی کارروائی کرکے دکھا دیاہے کہ دوسرے کے لئے زندہ رہنا کیساہوتاہے ۔’’

سوامی وویکانند کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب ایک آزاد ، ایک دوسرے سے متعلق اورباہم مربوط دنیا میں زندگی بسرکررہے ہیں ۔ یہی  وجہ ہے کہ اس بات کی بہت اہمیت ہے کہ افراد ، تنظیمیں اورحکومتیں ہمارے کرۂ ارض کو زیادہ خوشحال ، اور پائیدار بنانے کی غرض سے مل کرکام کریں ۔ انھوں نے مختلف النوع مقاصد جن کا کرۂ ارض پرمثبت اثر پڑتاہے ، پرسخت محنت کرنے کے لئے روٹیری انٹرنیشنل کی ستائش کی۔

انھوں نے کہاکہ بھارت ، ماحولیاتی تحفظ کی غرض سے کی جانے والی کوششوں کی قیادت کررہاہے ۔ وزیراعظم نے کہا:‘‘دیرپا اورپائیدارترقی وقت کی ضرورت ہے۔ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے سے متعلق ہمارے صدیوں پرانے اقدار سے ترغیب حاصل کرکے ، 1.4ارب ہندوستانی ہمارے کرۂ ارض کو مقابلتاًزیادہ آلودگی سے پاک اورسرسبزبنانے کے مقصد سے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔’’ انھوں نے اس سلسلے میں بھارت کی پہل قدمیوں جیسے بین الاقوامی شمسی اتحاد ، ‘‘ایک سورج ایک دنیا ، ایک گرڈ’’ اورلائف –ماحولیات کے لئے طرز زندگی ، کواجاگر کیا۔ انھوں نے یہ بھی بتایاکہ سال 2070تک نیٹ زیرو سے متعلق بھارت کی عہدبندی کی عالمی برادری نے بھی ستائش کی ہے ۔

وزیراعظم نے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے ، صفائی ستھرائی وغیرہ کے سلسلے میں روٹیری انٹرنیشنل کے کام کی ستائش کی ہے اورپانچ برسوں میں صفائی ستھرائی کا مکمل طورپر احاطہ کئے جانے ، جیسے سووچھ بھارت مشن کے فائدوں کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے پانی کاذخیرہ کرکے اسے بروئے کار لانے اورآتم نربھر بھارت جیسی تحریکوں کا بھی ذکرکیا۔ جوازسرنو بیداری پیداہونے کی وجہ سے ممکن ہوسکی ہیں ۔ انھوں نے بھارت میں درخشاں اور تابناک اسٹارٹ اپ شعبے کے بارے میں بھی بات کی ۔

 انھوں نے کہا کہ بھارت تمام بنی نوع انسان کے ساتویں حصے کا مسکن ہے ، اتنے بڑے پیمانے پربھارت کی کسی بھی حصولیابی کا دنیا پرایک مثبت اثرپڑے گا۔ انھوں نے مثال کے طورپر کووڈ -19ویکسین داستان اورتپ دق کی بیماری کو بالکل ختم کرنےکے ، سال 2030کے عالمی نشانے سے پانچ سال پہلے ہی سال 2025تک اس بیماری کو  بالکل ختم کردینے سے متعلق کوششوں کا ذکرکیا۔

جناب مودی نے روٹیری خاندان کو دعوت دی کہ کہ زمینی سطح  پران کوششوں میں معاونت کریں ۔ وزیراعظم نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ یوگ کے دن کو پوری دنیا میں بڑی تعداد میں منائیں ۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  • G.shankar Srivastav August 09, 2022

    नमस्ते
  • Ashvin Patel August 02, 2022

    Good
  • Vivek Kumar Gupta July 23, 2022

    जय जयश्रीराम
  • Vivek Kumar Gupta July 23, 2022

    नमो नमो .
  • Vivek Kumar Gupta July 23, 2022

    जयश्रीराम
  • Vivek Kumar Gupta July 23, 2022

    नमो नमो
  • Vivek Kumar Gupta July 23, 2022

    नमो
  • Sanjay Kumar Singh June 28, 2022

    Jai Jai Shree Ram
  • Chowkidar Margang Tapo June 21, 2022

    bharat mata ki, jai
  • ranjeet kumar June 19, 2022

    nmo🙏
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Average Electricity Supply Rises: 22.6 Hours In Rural Areas, 23.4 Hours in Urban Areas

Media Coverage

India’s Average Electricity Supply Rises: 22.6 Hours In Rural Areas, 23.4 Hours in Urban Areas
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM pays tributes to revered Shri Kushabhau Thackeray in Bhopal
February 23, 2025

Prime Minister Shri Narendra Modi paid tributes to the statue of revered Shri Kushabhau Thackeray in Bhopal today.

In a post on X, he wrote:

“भोपाल में श्रद्धेय कुशाभाऊ ठाकरे जी की प्रतिमा पर श्रद्धा-सुमन अर्पित किए। उनका जीवन देशभर के भाजपा कार्यकर्ताओं को प्रेरित करता रहा है। सार्वजनिक जीवन में भी उनका योगदान सदैव स्मरणीय रहेगा।”