2014 میں ملک کے محض 55 فیصد کنبوں میں رسوئی گیس کے کنکشن تھے لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 90 فیصد ہوگئی ہے: وزیر اعظم
گذشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران مرکز کی قومی جمہوری اتحاد سرکار نے ہندوستان میں حکمرانی اور انتظامیہ کے طریقوں میں زبردست تبدیلی پیدا کر دی ہے: وزیر اعظم مودی
خواہ کانگریس ہو یا کمیونسٹ، یہ لوگ کسی ادارے کا احترام نہیں کرتے۔ ان کے لئے، مسلح افواج ہو، پولیس ہو سی بی آئی ہو یا سی اے جی، یہ سب غلط ہیں، بس یہی صحیح ہیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورۂ کیرلا کے موقع پر ریاست کے شہر تھریسور میں ایک زبردست عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ اپنے اس سفر کیرل کے دوران وزیر اعظم نے حال ہی میں توسیع شدہ کوچی ریفائنری اور پیٹرو کیمکلس شعبے کے متعدد دیگر بنیادی پروجیکٹس ملک کی عوام کے نام وقف کیے۔

ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ اور ان چیلنجوں کے سدباب کے لئے سرکار کے ذریعہ کیے جانے والے اقدامات بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اجوولا یوجنا جیسی اسکیمیں بیان کیں، جن کے تحت زبردست پیمانے پر عوام کو گیس سلینڈر تقسیم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان میں توانائی کی ضرورت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے ملک میں تیل و گیس ڈھانچہ جاتی سہولیات کے فروغ کے کام تیز رفتاری سے کرنے شروع کر دیے ہیں۔‘‘

اس موقع پر وزیر اعظم نے مختلف شعبوں میں ہندوستان کی نمو کے امکانات میں اضافہ کرنے والی اپنی سرکار کی حکمرانی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا، ’’گذشتہ ساڑھے چار برس کی مدت کے دوران مرکز کی این ڈی اے حکومت نے ہندوستان میں حکمرانی اور انتظام کے طریقے اور طرز تبدیل کر دیے ہیں۔ آج ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ پانچ برس قبل دنیا ہندوستان سے دستبردار ہوگئی تھی، لیکن آج پوری دنیا یہاں آنا چاہتی ہے اور یہاں سرمایہ کرنا چاہتی ہے۔ ہمارے تصورت میں بہتر تبدیلی پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ہماری کارگزاری میں بہتری پیدا ہو گئی ہے۔‘‘

کیر ل میں برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم) کی سرکار پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کیرل کی سرکار عوام کی ثقافتی اقدار کا قطعی احترام نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا’’سبری مالا مندر کے معاملے پر پورے ملک کی توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔ ملک کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح کیرل کی کمیونسٹ سرکار کیرل کی ثقافت کی بے حرمتی کر رہی ہے۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر کمیونسٹ کیوں صدیو کے وقت کی کسوٹی پر کھری اترنے والی ہماری ثقافت اور ہماری تہذیب کی بے وقعتی کر رہے ہیں۔ ‘‘

اس موقع پر وزیر اعظم نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی کی زیر قیادت سرکار کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے ’مہا گٹھ بندھن‘ پر بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ جب ملک کی ترقی ترقی کا مثبت اور تعمیری ایجنڈا سامنے آتا ہے تو میرے اپوزیشن کے دوست دیوالیہ ہو جاتے ہیں۔ وہ تو بس مودی سے نفرت کرتے ہیں۔ ان کا دن برا بھلا کہنے سے شروع ہوتا ہے اور مودی کو برا بھلا کہنے کے ساتھ ہی ان کا دن تمام ہوتا ہے۔ میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ مجھے جس قدر بھی گالیاں دینا چاہیں، دے لیں لیکن ہندوستان کی ترقی کے راستے نہ روکیں۔مجھے جتنی بھی گالیاں دے لیں لیکن ہمارے ملک کو برا نہ کہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے حال ہی میں اپوزیشن پارٹیوں بالخصوص کانگریس کے ذریعہ الیکشن کمیشن آف انڈیا پر کیے جانے والے شکوک و شبہات پر تنقید کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا ’’پورے ملک نے دیکھا کہ کس طرح لندن کی ایک پریس کانفرنس میں ہندوستان کی جمہوری قدروں پر سوالات کھڑے کیے گئے، اور اس پریس کانفرنس میں کسے دیکھا گیا، وہ ایک کانگریس کے بڑے لیڈر تھے۔ کیا یہی ہمارے اداروں اور جمہوریت کے لئے آپ کا عزت و احترام ہے؟ کیا ہماری سیاست یہاں تک آ چکی ہے کہ آپ ہندوستانی عوام کے فیصلے کی بے حرمتی کرنے کے لئے بیرونی ملکوں کی سرزمین کو استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے؟‘‘

اس زبردست عوامی جلسے میں وزیر اعظم کی طویل تقریر اسرو کے سابق سائنسداں نمبی نرائن کو حال ہی میں سرکار کے ذریعہ پدم اعزاز سے نوازے جانے پر تمام ہوئی۔ انہوں نے کہا ’’ہمارے لئے یہ بات انتہائی باعث افتخار ہے کہ ہمیں جناب نمبی نرائنن کو پدم ایوارڈ پیش کرنے کا موقع حاصل ہوا۔ ہم ہندوستان کو طاقت ور بنانے والے ہر شخص کی اہمیت تسلیم کرتے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے اس موقع پر اپنے حامیوں اور ملک کے عوام کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ وہ جب تک برسراقتدار رہیں گے، بدعنوانی کی قطعی اجازت نہیں دی گے، انہوں نے کیرل کے اپنے حامیوں سے زور دے کر کہا کہ وہ مل جل کر ایک نئے اور مثبت ہندوستان کی تعمیر کے لئے کیرل کی ثقافت کی حفاظت کریں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'

Media Coverage

'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station
February 16, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station. Shri Modi also wished a speedy recovery for the injured.

In a X post, the Prime Minister said;

“Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. I pray that the injured have a speedy recovery. The authorities are assisting all those who have been affected by this stampede.”