ہمار سرکار پارلیمنٹ میں سٹیزن امینڈمنٹ بل کو منظور کرانے پر کام کر رہی ہے: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ میں ہر ایک کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی ہندوستانی نیشنل رجسٹر آف سٹیزن میں اندراج سے محروم نہیں رہ سکے گا۔
وزیر اعظم نے سلچر میں کہا کہ مشرق رخ اور مشرق پر تیز رفتار اقدام پر ہمارا تصور بالکل واضح ہے
ہم آسام اور شمال مشرقی خطے میں عوام کی زندگی میں بہتری پیدا کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی کا کہناہے کہ آج ایمانداری کے نظام پر زور دیا جا رہا ہے اور بچولیوں کو اس نظام سے باہر کیا جا رہا ہے۔

آسام کے سلچر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پنچایتی انتخابات میں حمایت کے لئے آسام کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ’’اب سے کچھ ہی روز قبل ہونے والے پنچایتی انتخابات میں آپ نے بی جے پی اور ہمار اتحادی پارٹیوں کی حمایت کی تھی۔‘‘

این سی آر کے معاملے پر بولتے ہوئے وزیر اعظم مودی نےکہا ’’میں یہاں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہر ہندوستانی شہری کو این سی آر میں شامل کیا جائے گا اور میں سرب نندا سونووال کی سرکار کو مبارکباد دیتا ہوں کہ وہ تمام چیلنجوں کے باوجود این آر سی کی مہم پر سرگرمی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ہماری سرکار اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے کہ عام آدمی کو پریشانی نہ ہو اور سبھی کے مسئلے سنے جائیں۔‘‘

سٹی زن امینڈمنٹ بل پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’ہماری سرکار سٹیزن امینڈمنٹ بل یا شہری ترمیمی بل پر سرگرمی کے ساتھ کام کر رہی ہے، کہ یہ بل ہمارے جذبات اور ہماری زندگیوں سے وابستہ ہے۔ یہ بل اس امر کو یقینی بنائے گا کہ ہندوستان کا کوئی بیٹا یا بیٹی پریشان نہ ہو۔ اگر ان کے دن خراب ہوں تو خون کے رشتے یا پاسپورٹ کے رنگ پر سوال کرنے کے بجائے یہ بل ہر متعلقہ مسئلے کا تدارک کرے گا اور انہیں انفرادی طور پر محفوظ کرے گا۔ مجھے اس بل سے بہت سی مثبت توقعات ہیں اور مید ہے کہ پاس ہونے پر یہ بھارت ماتا کے ہر عقیدت گزار کی حفاظت کرے گا۔‘‘

شمال مشرقی خطے کے لئے مرکز کی امداد و اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آسام معاہدے کی چھٹویں شق میں اس امر کی تصدیق کر دی گئی ہےکہ مرکزی سرکار مرکزی سرکار اس معاملے میں کاروائی کرے گی جس سے آسام کی سماجی، ثقافتی اور لسانی وراثت کی حفاظت ہو سکے گی اور اس کو بااختیار بنایا جا سکے گا۔

’’ہم آسام اور شمال مشرقی خطے میں لوگوں کی طرز زندگی سہل بنانے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہم اپنی اسی سوچ کی بدولت دریائے برہم پتر پر ایک پل تعمیر کر رہے ہیں تاکہ انتہائی دور دراز علاقوں کو بھی شہری علاقوں سے جوڑا جا سکے اور انہیں وسائل کے فوائد حاصل ہو سکیں۔‘‘

سلچر میں ایک زبردست جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ووٹوں کے لئے ملک کی خودمختاری، سلامتی وسائل اور ثقافتی وراثت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اس بات پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔

کانگریس پر زبردست حملہ بولتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس سرکار نے بچولیوں کو ہر سودے کا حصہ بنا دیا تھا، ہر کاروبار کے نظام میں ایک بچولیا موجود تھا، لیکن آج ایمانداری کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ بچولیوں کو پورے نظام سے ہٹا دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہا کہ خواہ وہ شاہراہ ہو یا ریلوے، خواہ ہوائی راستے ہوں یا آبی راستے یا آئی وے، رابطہ کاری کو ہر سطح پر مستحکم بنایا جا رہا ہے۔

مشرق پر ہمارا خواب مشرق رخ اور تیز رفتاری سے کام کرنے کا رہا ہے، مشرقی اور جنوبی ایشیا میں نئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے، ہمارے کاروبار کو استحکام حاصل ہوگا۔ اس سے رابطہ عامہ کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ ہم اس سمت میں تیز رفتاری سے کام کر رہے ہیں۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s coffee exports zoom 45% to record $1.68 billion in 2024 on high global prices, demand

Media Coverage

India’s coffee exports zoom 45% to record $1.68 billion in 2024 on high global prices, demand
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،4 جنوری 2025
January 04, 2025

Empowering by Transforming Lives: PM Modi’s Commitment to Delivery on Promises