ہم ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس‘ میں یقین رکھتے ہیں۔ ہم ووٹ بینک کی سیاست میں یقین نہیں رکھتے: وزیر اعظم مودی
کانگریس اور ٹی آر ایس دونوں ہی جماعتیں کنبہ پروری پر مبنی سیاست میں یقین رکھتی ہیں، یہ اقلیتوں کی خوشام کرتی ہیں، ووٹ بینک کی سیاست میں یقین رکھتی ہیں اور ان پارٹیوں میں داخلی طور پر جمہوریت ندارد ہے: وزیر اعظم
’ٹیلی فون بینکنگ‘ بینکنگ کے ذریعہ کانگریس نے اپنے قریبی ساتھیوں کے قرضے معاف کروائے: وزیر اعظم مودی
کانگریس کی مرکز میں ستر برسوں کی اور ٹی آر ایس کی تلنگانا میں پانچ برسوں کی بدانتظامی ہی کاشتکاروں کے ذریعہ جھیلی جا رہی مصیبتوں کی اصل وجہ ہے: وزیر اعظم
کانگریس کاشتکاروں کے مفاد کے بارے میں نہیں سوچتی، تاہم گھڑیالی آنسو بہاتی ہے۔ سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کے باوجود انہوں نے ایم ایس پی کا نفاذ نہیں کیا: وزیر اعظم مودی
تلنگانا کے وزیر اعلیٰ نے غریبوں کو مکانات فراہم کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ کیا ہوا اُس وعدے کا؟ کہاں ہیں وہ مکانات؟ کیا ان کے وعدے جھوٹے نہیں تھے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تلنگانا کے نظام آباد اور مہابابونگر میں دو بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ ریلیوں میں وزیر اعظم مودی نے عنقریب انتخابات کے عمل سے گزرنے والی ریاستوں کے بی جے پی حمایتیوں کا ان کی حکومت کے تئیں بھروسہ و یقین بنائے رکھنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

سب سے پہلے نظام آباد میں اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم مودی نے کے چندر شیکھر راؤ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، ’’اس ریاست کے وزیر اعلیٰ کانگریس کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ ان کو لگتا ہے کہ اگر کانگریس بغیر کچھ کیے انتخابات جیت سکتی ہی تو یہ بھی جیت سکتے ہیں! لیکن انہیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ تلنگانا کے نوجوان زمینی حقائق سے آگاہ ہیں۔‘‘

انہوں نے ٹی آر ایس حکومت کو خالص سیاسی وجوہات کی بنا پر تغیراتی اسکیم آیوشمان بھارت یوجنا پر عمل درآمد نہ کرنے پر مزید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے نادار افراد کو معیاری اور واجبی لاگت پر حفظان صحت فراہم کرانے کے لئے آیوشمان بھارت یوجنا کا آغاز یا۔ تاہم اس ریاست کے وزیر اعلیٰ نے اس اسکیم کو ریاست میں نافذ کرا نے میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اور اس کو مسترد کر دیا کیونکہ اس کا آغاز مرکزی حکومت کے ذریعہ کیا گیا تھا۔‘‘ انہوں نے ملک میں پھیلی بدعنوانی کے لئے کانگریس کو نشانہ بنایا اور کہا، ’’ ’ٹیلی فون بینکنگ‘ کے ذریعہ کانگریس نے اپنے قریبی ساتھیوں کے قرض معاف کرائے۔ ‘‘

محبوب نگر میں اپنی دوسری ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ایک مرتبہ پھر ریاستی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ تلنگانا کی حکمراں پارٹی کانگریس کی ہی طرح ہے کیونکہ دونوں ہی پارٹیوں کے لیڈر کنبہ پروری، ذات پات اور ووٹ بینک کی سیاست کی پشت پناہی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، ’’ٹی آر ایس حکومت نے تلنگانا کو برباد کر دیا۔ اس کی وجہ سیدھی ہے، چندر بابو نائیڈو کے تحت جب یہ ریاست آندھرا پردیش اور یو پی اے حکومت کا حصہ تھی، تب یہ لوگ چندر بابو نائیڈو کی زیر قیاد حکومت میں اُن کے شاگرد تھے۔‘‘

اس موقع پر وزیر اعظم موصوف نے تفصیل کے ساتھ بتایا کہ کس طرح کانگریس کے زیرنگرانی آندھرا پردیش کی تقسیم کے نتیجے میں آندھرا اور تلنگانا دونوں ہی ریاستوں کو مصیبتوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس تقسیم کا موازنہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی زیر قیادت حکومت کی نگرانی میں ہوئے مدھیہ پردیش اور بہار کی تقسیم سے کیا اور کہا، ’’جب اٹل جی نے تین ریاستوں مدھیہ پردیش، اترپردیش اور بہار کو تقسیم کیں تو اس میں سے کل چھ ریاستیں وجود میں آئیں اور دیکھئے آج یہ ریاستیں کیسے ترقی کر رہی ہیں۔‘‘

ریلی کے اختتام کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے اپنے حمایتیوں سے تلنگانا میں عنقریب ہونے والے انتخابات میں بڑی تعداد میں بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل اور کہا کہ ریاست میں ویسی ہی ترقی کی یقین دہانی کرائی جیسی بی جے پی کی زیر قیادت دیگر ریاستوں میں رونما ہوئی ہے۔

 

 

 

 

نجم آباد میں پی ایم کی تقریر کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister meets with Crown Prince of Kuwait
December 22, 2024

​Prime Minister Shri Narendra Modi met today with His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah, Crown Prince of the State of Kuwait. Prime Minister fondly recalled his recent meeting with His Highness the Crown Prince on the margins of the UNGA session in September 2024.

Prime Minister conveyed that India attaches utmost importance to its bilateral relations with Kuwait. The leaders acknowledged that bilateral relations were progressing well and welcomed their elevation to a Strategic Partnership. They emphasized on close coordination between both sides in the UN and other multilateral fora. Prime Minister expressed confidence that India-GCC relations will be further strengthened under the Presidency of Kuwait.

⁠Prime Minister invited His Highness the Crown Prince of Kuwait to visit India at a mutually convenient date.

His Highness the Crown Prince of Kuwait hosted a banquet in honour of Prime Minister.