سووَچھ بھارت آج عوامی تحریک بن چکا ہے۔ دیہی صفائی ستھرائی 2014 کے 38 فیصد سے بڑھ کر آج 98 فیصد ہوگئی: وزیر اعظم مودی
ہم غریبوں اور درمیانہ درجے کے لوگوں کی زندگی آسان بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ترق کے فوائد سماج کے تمام طبقات تک پہنچائے جا سکیں: وزیر اعظم
خوا وہ کتنا بھی بڑا گروپ (مہاگٹھ بندھن ) بنا لیں، یہ خوف اور منفی طرز فکر کی دین ہے، نریندر مودی ہمیشہ غریبوں کے ساتھ کھڑا رہے گا: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تامل ناڈو کے شہر مدورائی میں ایک زبردست جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اپنے حامیوں کے ایک زبردست اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے کہ سووَچھ بھارت آج عوامی تحریک بن چکا ہے ، بتایا کہ کس طرح سووَچھ بھارت ابھیان نے پورے ملک اور تامل ناڈو میں مثبت تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج دیہی صفائی ستھرائی کا دائرہ 2014 کے 38 فیصد سے بڑھ کر 98 فیصد ہو گیا ہے۔ ہم نے اس مدت میں نو کروڑ سے زائد بیت الخلاء تعمیر کرائے ہیں، ان میں سے 47 لاکھ بیت الخلاء اکیلے تامل ناڈو میں تعمیر کرائے گئے ہیں۔

اپنی سرکار کے تحت ڈھانچہ جاتی سہولیات کو اہمیت دیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ آج ڈھانچہ جاتی سہولیات کو جدید، ترقی پذیر اور 21ویں صدی کے ہندوستان کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھ کر فروغ دیا جا رہا ہے۔ یہ کام رابطہ کاری اور عام لوگوں کی زندگی کو آسان بنائے جانے کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں تامل ناڈو پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’’ہر شخص رامیشورم اور پیمبن سے واقف ہے جس کی تعمیر 1964 میں روک دی گئی تھی۔ گذشتہ 50 برسوں سے اسے دوبارہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ہم نے اس پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔ ہندوستان کی صنعتی ترقی میں تامل ناڈوکی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تامل ناڈو ہندوستان کی سب سے ترقی یافتہ صنعتی ریاست رہی ہے اور آج اسے ہمارے میک ان انڈیا پروگرام میں اہم ترین حیثیت حاصل ہے۔ ہم تامل ناڈو کو ہندوستان میں فضائی اور دفاعی صنعت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

سماج کے ہر فرد کو ملازمتوں کے شمولیتی اور مساوی مواقع کی فراہمی پر سرکار کی توجہ کے ارتکاز پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’مرکزی سرکار سماج کے تمام طبقوں کو ملازمت اور تعلیم کے مواقع فراہم کرانے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ اسی جذبے کے تحت عام زمروں کے معاشی طور سےکمزور طبقوں کے لئے تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں 10 فیصد ریزرویشن مختص کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ آج تامل ناڈو میں کچھ لوگ محض اپنے ذاتی مفادات کے لئے شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں۔ ‘‘

وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر کے آخر میں اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ قائم کیے جانے والے مہاگٹھ بندھن پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام لوگ جو اب سے پہلے سرکاری ٹھیکوں، دفاعی سودوں اور فلاحی اسکیموں میں سودے بازی کیا کرتے تھے، اب انہیں سنگین نتائج کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سب لوگ یکجا ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق تمام معاملات کو پس پشت ڈالتے ہوئے انہیں اس چوکیدار کو ہٹانا ہے۔ تاہم انہوں نے تامل ناڈو میں اپنے حامیوں سے زور دے کر کہا کہ عوام اس منفی طرز فکر اور مطلب پرست اتحاد کو سرے خارج کر دیں گے اور نریندر مودی ہمیشہ غریبوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister visited the Indian Arrival monument at Monument Gardens in Georgetown today. He was accompanied by PM of Guyana Brig (Retd) Mark Phillips. An ensemble of Tassa Drums welcomed Prime Minister as he paid floral tribute at the Arrival Monument. Paying homage at the monument, Prime Minister recalled the struggle and sacrifices of Indian diaspora and their pivotal contribution to preserving and promoting Indian culture and tradition in Guyana. He planted a Bel Patra sapling at the monument.

The monument is a replica of the first ship which arrived in Guyana in 1838 bringing indentured migrants from India. It was gifted by India to the people of Guyana in 1991.