کانگریس پارٹی ’’جھوٹ کی یونیورسٹی‘‘ بن چکی ہے : وزیر اعظم مودی
نامدار کا کہنا ہے کہ میں ’ہندوازم‘ سے واقف نہیں ہوں۔ میں ان سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ وہی موضوع ہے جس پر ہم راجستھان میں انتخابات لڑنے جا رہے ہیں: وزیر اعظم مودی
کانگریس مہاتما گاندھی کے صفائی ستھرائی کے آئڈیلوں پر قائم نہیں رہی۔ نامدار گاندھی کو مرکز توجہ میں رکھنے کے لئے انہوں نے فقیر گاندھی کے آئیڈیلس بھلا دیے: وزیر اعظم مودی

راجستھان کے جودھپور میں ایک وسیع عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جھوٹ کو پھیلانے کے لئے کانگریس کو نشانہ تنقید بنایا اور اس پارٹی کو ’’جھوٹ کی یونیورسٹی ‘‘قرار دیا۔ وزیر اعظم نے ہندو ریمارکس کے لئے بھی کانگریس کے صدر کو ہدف ملامت بنایا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب کے آغاز میں کانگریس پارٹی کو ’’جھوٹ کی یونیورسٹی‘‘ چلانے کے لئے مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے ان کے ہندو ریمارک کے لئے کانگریس کے صدر کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا ، ’’نامدار کا کہنا ہے کہ میں ہندو ازم سے واقف نہیں ہوں۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہی وہ موضوع ہے جس پر ہم راجستھان میں انتخابات لڑنے جا رہے ہیں؟ کانگریس کے قائدین اہم موضوعات پر گفتگو کیوں نہیں کرتے؟ وہ اپنی ریلیوں میں عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیالات کیوں نہیں کرتے؟ ‘‘وزیر اعظم نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جب سردار پٹیل نے گجرات میں سومناتھ مندر کی از سر نو تعمیر کا عہد کیا تھا تو ان کے تئیں کانگریس کا برتاؤ ہر کسی کے لئے دیکھنے لائق تھا۔

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ راجستھان میں سیاحت کے وسیع مضمرات پنہاں ہیں اور حکومت نے اسے مزید فروغ دینے کا عہد کر رکھا ہے۔ اس پس منظر میں وزیر اعظم نے سیاحت کے شعبے کو مستحکم بنانے کے معاملے میں کانگریس کی قیادت والی حکومتوں کی عدم دلچسپی کو بھی نمایاں کرکے پیش کیا۔ وزیر اعظم نے وہ تفصیلات بھی پیش کیں کہ کس طریقے سے این ڈی اے حکومت کے اقدامات نے اس شعبے کو مستحکم بنایا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ریلی میں صفائی ستھرائی کے متعلق تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ کس طریقے سے حکومت اور عوام کی کوششوں کے نتیجے میں محض چار برسوں کی مدت کے اندر نو کروڑ سے زائد بیت الخلاء تعمیر ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کانگریس کو اس پس منظر میں بھی نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس صفائی ستھرائی کے سلسلے میں مہاتما گاندھی کے آئیڈیلس کو عملی شکل دینے میں ناکام رہی ہے۔نامدار گاندھی کو مرکز توجہ میں رکھنے کے لئے انہوں نے فقیر گاندھی کے آئیڈیلس بھلا دیے۔‘‘

ریلی میں وزیر اعظم نے کانگریس کے ذریعہ کاشتکاروں سے کیے جانے والے جھوٹے وعدوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کانگریس کو کاشتکاروں کے لئے گھڑیالی آنسوں بہا نے کے لئے مورد الزام ٹھہرایا۔ جناب مودی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت مرکز اور ریاست میں کاشتکاروں کی فلاح و بہود کے لئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے یوریا کی صد فیصد نیم کی پرت چڑھانے جیسے متعدد سرکاری اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ بدعنوانی کی روک تھام ممکن ہوئی ہے بلکہ کاشتکاروں کو بھی زبردست فائدہ حاصل ہو اہے۔

وزیر اعظم مودی نے ریلی میں اپنے خطاب کا اختتام راجستھان کے عوام سے اس اپیل کے ساتھ کیا کہ وہ بڑی تعداد میں آئیں اور ایک مستحکم اور ترقی پسند بی جے پی حکومت کو عنقریب 7 دسمبر کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں منتخب کریں۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.