وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے جھبوا اور ریوا میں دو بڑے عوامی اجلاس سے خطاب کیا۔ یہ اجلاس ریاست مدھیہ پردیش ، جہاں جلد ہی انتخابات ہونے ہیں، میں وزیر اعظم کے ذریعہ خطاب کیے گئے دیگر اجلاس کا ہی حصہ ہیں۔

وزیر اعظم نے ،پہلی ریلی جو جھبوا میں منعقد ہوئی، میں قدیم ایکولوجکل ورثے اور جھبوا جیسے علاقوں میں بھارت کے قبائلی گروپوں کی کنزرویشن روایات کی ستائش کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کے قبائلی گروپ سینکڑوں برسوں سے ماحولیات کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھے ہوئے ہیں اور جب تبدیلی ماحولیات سے لڑنے کی بات آتی ہے تو دنیا کو ان قبائلی گروپوں سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے کانگریس کی ، مدھیہ پردیش اور ملک میں دہائیوں تک ناقص حکمرانی کرنے کے لئے تنقید کی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح مدھیہ پردیش میں کانگریس کی زیرقیادت حکومت نے بڑے پیمانے پر بدعنوانی، کاشتکاروں کی بدحالی، بے روزگاری اور جرم کو بڑھاوا دیا۔ موصوف نے کہا کہ انہیں پورا یقین تھا کہ مدھیہ پردیش کے عوام ایسی نااہل حکومت کو دوبارہ نہیں چنیں گے۔

وزیر اعظم مودی نے حکومت کی کلیدی پالیسیوں جیسے پی ایم جی ایس وائی، مُدرا، 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے اور 2022 تک سب کے لئے گھر، کا ذکر کیا اور انہیں اپنی حکمرانی کی حکمت عملی کے ستون بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سب کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی ہے نہ کہ چند لوگوں کی، اور عوام کو اس بات کی آزادی ہے کہ وہ ہماری حکومت کی حصولیابیوں کا موازنہ سابقہ کانگریس حکومت کے ساتھ کریں اور تب حقائق کی بنیاد پر خود فیصلہ کریں کہ کون سی حکومت حقیقی طور پر اہل ہے۔

دن کی دوسری بڑی عوامی میٹنگ ریوا میں منعقد کی گئی جہاں وزیر اعظم مودی نے تانسین، بیربل اور گجرات کے دو لوک گلوکار تانا اور ریری کے متعلق ایک تاریخی حکایت پیش کی اور گجرات اور ریوا کے درمیان موجود ایک تاریخی رشتے کے بارے میں بتایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کس طرح عوام کے جوش و جذبے، حمایت اور نیک تمناؤں نے انہیں ملک کی ترقی کے لئے دن رات کام کرنے کی ترغیب دی۔

جلسے کی کاروائی آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کانگریس کی ’ریموٹ کنٹرول‘ حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ کئی پیڑھیوں تک ملک پر حکومت کرنے کے باوجود بھی کانگریس ملک کے شہریوں کو یکساں طور پر ترقی دلانے میں ناکام رہی۔

 انہوں نے بہت سی ایسی ریاستوں کی مثالیں دیں جن ریاستوں نے دو یا تین دہائیوں سے کانگریس کو حکومت بنانے سے باز رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اس لئے ہوا کہ کیونکہ ان ریاستوں کو کانگریسی لیڈروں کی فریب دہی پر مبنی غیرمؤثر سیاست کے بارے میں معلوم ہے جو اپنے ذاتی مفاد کے لئے ترقی کے ساتھ سمجھوتہ کرلیتے ہیں۔

 

 

 

 

عوامی جلسے کے آخر میں وزیر اعظم مودی نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ مدھیہ پردیش میں بڑی تعداد میں سامنے آکر کھل کر شوراج سنگھ چوہان کی زیرقیادت بی جے پی حکومت کی حمایت کریں۔

جوابوا، مدھ پردیش میں مکمل متن کی تقریر کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi