وزیر اعظم نریندر مودی نے آج حیدر آباد، تلنگانا میں ایک وسیع عوامی جلسے سے خطاب کیا، جہاں انہوں نے تلنگانا میں ٹی ڈی پی اور کانگریس سمیت مختلف النوع سیاسی پارٹیوں کی کنبہ پروری پر مبنی سیاست کو زبردست نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے تلنگانا کے عوام سے کہا کہ وہ ازخود اس بات کو محسو س کریں کہ بی جے پی تلنگانا کی واحد پارٹی ہے جو چھوٹے قسم کی کنبہ پروری کی سیاست کی بجائے جمہوری اصولوں کے مطابق چلائی جاتی ہے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ 7 دسمبر کو تلنگانا میں لیا جانے والا فیصلہ ریاست کے عوام کوایک سنہرا موقع فراہم کرے گا جب وہ برسراقتدار پارٹی کے ذریعہ لگاتار پیمانے پر برتی جانے والی ذات پات پر مبنی سیاست کو رد کر سکیں گے۔
وزیر اعظم مودی نے بعد ازاں کانگریس کے رہنما کو اس طرح کا دعویٰ کرنے کے لئے نشانہ تنقید بنایا کہ ٹی آر ایس تلنگانا میں بی جے پی کی ٹیم بی ہے۔ انہوں نے ہر کس و ناکس سے کہا کہ وہ اس بات کو یاد کریں کہ کس طریقے سے اسی نامدار نے جے ڈی (ایس) کے لئے بھی یہی بات کہی تھی اور اسے کرناٹک انتخاب کے دوران بی جے پی کی بی ٹیم بتایا تھا۔ تاہم اس وقت کانگریس اور جے ڈی (ایس) دونوں نے پہلی فرصت میں کرناٹک میں حکومت سازی کے لئے ہاتھ ملا لیا تھا۔ ’’حقیقت یہ ہے کہ ٹی آر ایس اور کانگریس ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی ہی اے اور بی ٹیمیں ہیں۔ ‘‘
اس ریلی میں وزیر اعظم مودی نے مرکزی حکومت کی متعدد پہل قدمیوں کا بھی ذکر کیا جن میں آیوشمان بھارت یوجنا اور پردھان منتری آواس یوجنا شامل تھیں جو ملک میں عوام کی زندگی بدلتی رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے اس امر پر اظہار افسوس کیا کہ تلنگانا کی حکومت ان اقدامات کے نفاذ میں روڑے اٹکا رہی ہیں اور تلنگانا کے عوام ملک کا ایک حصہ ہونے کے باوجود، حکومت کی بہبودی اسکیموں سے مستفید ہونے سے محروم ہیں۔
اس کے نتیجے میں،انہوں نے تلنگانا میں حمایتیوں سے کہا کہ ریاست میں واحد جمہوری پارٹی بی جے پی کے حق میں بڑی تعداد میں ووٹ دیں اور انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ تلنگانا کو اسی طرح سے یکسر بدل دیں گے جیسے انہوں نے اور ان کی حکومت نے ملک کو بدل دیا ہے۔
In Telangana, what we are seeing is dyanastic politics. Out of all the parties, which are contesting these elections, only one party, the BJP values the democratic ideals: PM @narendramodi https://t.co/OewAtrWT0r
— narendramodi_in (@narendramodi_in) December 3, 2018
The elections on 7th December in Telangana are an opportunity for the people of the state to reject the discrimination on the grounds of caste and dynstic politics: PM @narendramodi https://t.co/OewAtrWT0r
— narendramodi_in (@narendramodi_in) December 3, 2018
Atal Ji created three states, all of which are rapidly progressing today. What is the reason that upon division of Andhra Pradesh, Telangana could not prosper? We are committed to take the state to newer heights guided by the mantra of 'Sabka Saath, Sabka Vikas': PM @narendramodi
— narendramodi_in (@narendramodi_in) December 3, 2018
Through initiatives like Startup India, Stand Up India and Mudra Yojana, we are empowering the youth, we are giving wings to their aspirations: PM @narendramodi https://t.co/OewAtrWT0r
— narendramodi_in (@narendramodi_in) December 3, 2018
Congress' Namdar said that TRS is B-team of the BJP.
— narendramodi_in (@narendramodi_in) December 3, 2018
The same Namdar, during the Karnataka elections had said JD(S) is B-team of the BJP!
But the fact is that TRS and Congress are two sides of same coin. They are the A and B teams: PM @narendramodi https://t.co/OewAtrWT0r