وزیر اعظم نریندر مودی نے عنقریب انتخابات کے عمل سے گزرنے والی ریاست راجستھان کے ہنومان گڑھ، سکر اور جے پور میں زبردست عوامی جلسوں کو خطاب کیا۔ ان جلسوں میں برسراقتدار پارٹی کے حامیوں کی زبردست تعداد انتخابات کے آخری میں مرحلے وزیر اعظم کی تقریر سننے کے لئے اُمڈ آئی تھی۔ راجستھان میں آخری مرحلے کے چناؤ کی تشہیر کا عمل 7 دسمبر کو مکمل ہوگا۔

 

وزیر اعظم نے ہنومان گڑھ میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس 1947 میں تقسیم ہند کے وقت کرتارپور راہداری کو ہندوستان میں رکھنے میں ناکام رہی۔ اسی ناکامی کے نتیجے میں باوجود اس کے کہ کانگریس کئی دہائیوں تک برسراقتدار رہی، ہندوستان کے عقیدت مند سکھ تیرتھ یاتری پاکستان کے کرتارپور صاحب میں ماتھا ٹیکنے کی سعادت سے محروم رہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کانگریس کو ہندوستان کی ثقافت کی اہمیت کا قطعاً کوئی احساس نہیں ہے اور وہ اسے نظر اندار کرتی رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر زبردست تعداد میں موجود سامعین کو ایک بار پھر یاد دلایا کہ حال کے دنوں میں کرتارپور راہداری کا کامیاب افتتاح ملک کے ہر شہری کے ووٹ کی طاقت سے ممکن ہو سکا ہے، ان تمام ووٹر وں کی طاقت سے جنہوں نے راجستھان اور مرکز میں بی جے پی کو برسراقتدار بنایا تھا۔

 

وزیر اعظم نے سکر کے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کانگریس لیڈروں پر زبردست حملہ کیا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ’بھارت ماتا کی جے‘کہتے ہوئے اپنی ریلیاں نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ، ’’انہیں مادرِ وطن کی بے حرمتی کرنے والی ایسی باتیں کرنے پر اپنے آپ پر شرم آنی چاہئے۔‘‘

 

 کانگریس کے لیڈر جناب اشوک گہلوت کے اس بیان پر طنز کرتے ہوئے کہ راجستھان کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا، وزیر اعظم نے کہا کہ، ’’گہلوت جی سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ راجستھان کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ کیسا سوال ہے؟ کیا کوئی جانتا ہے کہ کون بنے گا کروڑ پتی؟کانگریس کے لیڈروں کو بتانا چاہئے کہ کیا وہ کروڑپتی بن کر وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔‘‘

 

وزیر اعظم نے اس موقع پر ہندوستان کے مسلح افراد کے سربراہ کو ’غنڈہ‘ کہے جانے پر کانگریس کے لیڈروں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی سربراہ کے خلاف اس طرح کے بیانات اور تاثرات قطعاً ناقابل قبول ہیں اور راجستھان میں ایسی پارٹی کو ووٹ نہیں دیا جانا چاہئے۔

ریاست کی راجدھانی جے پور میں ایک زبردست عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وسندھرا راجے کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی سرکار نے محض چار پانچ سال کی مدت میں گیارہ میڈیکل کالج قائم کیے ہیں، جبکہ کانگریس کو راجستھان میں گیارہ میڈیکل کالج تعمیر کرانے کے کام میں 65برس لگ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بی جے پی اور کانگریس سرکار کی سرگرمیوں کا موازنہ کرکے حقائق کی بنیاد پر ووٹ دینا چاہئے۔ 

وزیر اعظم نے اپنی تقریر کے آخر میں اپنے حامیوں سے زور دے کر کہا کہ آئندہ انتخابات میں سامنے آکر ریاست بی جے پی کو ریاست میں شانداری کامیابی سے سرخرو کریں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore

Media Coverage

PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.