گرداس پور گورونانک دیو جی کی دھرتی ہے: پنجاب میں وزیر اعظم مودی کی تقریر
وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے ازحد خوشی ہے کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت گورداس پور کی ترقی کے لئے ان تھک محنت کر رہی ہے۔
وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ بی جے پی ار اکالی دل لگاتار پنجاب کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔
این ڈی اے حکومت نے کرتارپور راہداری بنانے کا تاریخی فیصلہ لیا: وزیر اعظم مودی
کانگریس نے ہمیشہ قومی سلامتی سے کھلواڑ کیا ہے اور آج بھی وہ ہماری دفاعی افواج کو کمزور کرنے کے لئے جھوٹی باتیں پھیلا رہے ہیں: وزیر اعظم مودی

پنجاب کے گورداس پور میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گورداس پور کی سرزمین ملک، سماج اور بنی نوع انسانی کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزائی کا سرچشمہ رہی ہے۔ گورداس پور گورونانک دیو جی کی دھرتی ہے۔ اگلے سال گورونانک دیو جی کی 550ویں جینتی ہے۔ اس موقع پر ہر ریاست اور پوری دنیا میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، ہم اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ گورونانک دیو جی سے متعلق کسی بھی مقدس مقام تک پہنچنے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

وزیر اعظم نے مرکزی سرکار کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ازحد خوشی ہے کہ مرکز کی این ڈی اے سرکار پورے پنجاب کے ساتھ گورداس پور کو ترقی دینے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ ہم پنجاب میں اکالی دل کے ساتھ سردار پرکاش سنگھ بادل کی رہنمائی میں کام کرتے ہیں اور ترقی کرنے کی متوازی کوششیں جاری رکھتے ہیں۔

کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پنجاب اور پور ملک کے عوام ان لوگوں کے ساتھ کبھی کوئی تعلق نہیں رکھ سکتے جن کی تاریخ ہماری قومی سلامتی میں ہمیشہ رخنہ اندازی کی رہی ہے۔ کس نے فوج کو کمزور بنانے کے لئے جھوٹی باتیں پھیلائیں۔ کون لوگ ہیں جو محض ایک کنبے کو فائدہ پہنچانے کے بندھوا ہیں۔ کون بھارت ماتا کی جے اور وندے ماترم کے نعرے پر احتجاج کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے ہاتھ ہزاروں سکھوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور آج بھی انہیں وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز کرکے ایسے قاتلوں کو انعامات سے نوازا جا رہا ہے۔

1984 کے سکھ مخالف فسادات کے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ’’محض ایک کنبے کے کہنے پر ملزمین کو سجن کے نام سے پکارا جاتا تھا اور فائلیں دبا دی جاتی تھیں۔ این ڈی اے حکومت نے ان فائلوں کو نکالا، ایس آئی ٹی کی تشکیل کی اور نتیجے آج سب کے سامنے ہیں۔‘‘ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کانگریس غریبی ہٹاؤ کے نعرے سے کئی دہائیوں تک ملک وقوم کو دھوکہ دیتی رہی اور اب اس نے کسانوں کے قرض معاف کیے جانے کے نام پر پورے ملک کو دھوکہ دیا ہے۔

گرداس پور کے ایک عظیم جلسہ عام میں کرتار پور گلیارے پر بولتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب سے ستر برس قبل وطن عزیز کی تقسیم کے دوران ہمیں اس مقدس سرزمین سے جدا کر دیا گیا تھا۔ حالانکہ یہ فاصلہ محض کچھ ہی کلو میٹر کا تھا، لیکن اس وقت کی سرکار اس مقدص مقام کو ہندوستان میں نہیں شامل کر سکی۔ عقیدت گزار برسوں تک گروجی کی دھرتی کو بائنوکیلور دوربینوں سے درشن کرنے کے لئے مجبور رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ’’ہماری سرکار 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے لئے نیک نیت کوششیں کر رہی ہے۔ کسانوں کو بااختیار بنانا این ڈی اے حکومت کا ایک مشن ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے اسکل انڈیا بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، مدرا یوجنا، اُجووَلا یوجنا اور سوائل ہیلتھ کارڈ جیسی متعدد مرکزی سرکار کی اسکیموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ کس طرح مرکزی سرکار پنجاب میں کسانوں کی فلاح کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے اور درمیانہ درجے کے کنبوں کی فلاح کی اسکیمیں شروع کی گئ ہیں۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.