جھوٹ گڑھنے میں کانگریس روز بہ روز مہارت حاصل کرتی جا رہی ہے: وزیر اعظم مودی
مدھیہ پردیش کے ایک سینئر کانگریسی لیڈر کو ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ انتخابات میں کامیابی کے لئے وہ غنڈوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ چیز قطعی ناقابل قبول ہے: وزیر اعظم
جھوٹے وعدے کرنا کانگریس کی عین فطرت ہے: وزیر اعظم مودی
کانگریس نے چار دہائیوں تک حکومت کی۔ میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ان تمام برسوں میں کیے گئے کام کی رپورٹ پیش کریں: وزیر اعظم
مدھیہ پردیش کے انتخابات ان منفی طاقتوں کو برطرف کرنے کے متعلق ہیں جن کی توجہ ’پھوٹ ڈالو اور راج کرو‘ کے اصول پر مرکوز ہے: وزیر اعظم مودی

چھتیس گڑھ میں منعقد کی گئی ریلیوں جیسی ہی چندواڑہ میں منعقد ایک ریلی میں وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر کا آغاز کانگریس پر پیڑھی در پیڑھی بدانتظامی اور بدعملیوں کے لئے زبردست تنقید کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ، ’’ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ، یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ کانگریس صرف جھوٹ گڑھنے میں ہی ماہر ہو رہی ہے۔ چھندواڑہ کے عوام کانگریس کے ذریعہ کی جارہی گھٹیا سیاست اور پھیلائے جانے والے جھوٹ سے بے زار ہو چکے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کے 15 برس حکمرانی کے نتیجے میں مدھیہ پردیش کے عوام بی جے پی اور اس کی ’وِکاس‘ کی بنیاد پر کی جانے والی سیاست میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھٹیا سیاست کی بجائے بی جے پی اور اس کی ’وِکاس‘ کی سیاست کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ دیں۔

وزیر اعظم مودی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کے 15 برس حکمرانی کے نتیجے میں مدھیہ پردیش کے عوام بی جے پی اور اس کی ’وِکاس‘ کی بنیاد پر کی جانے والی سیاست میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھٹیا سیاست کی بجائے بی جے پی اور اس کی ’وِکاس‘ کی سیاست کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ دیں۔

وزیر اعظم مودی نے مدھیہ پردیش کے ایک سینئر کانگریسی لیڈر کی وائرل ہوئی ویڈیو کا بھی ذکر کیا جو کہ انٹرنیٹ پر کافی چرچہ میں ہے۔ اس ویڈیو میں کانگریسی لیڈر کو مدھیہ پردیش میں جیت کے لئے غیر سماجی عناصر کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کانگریسی لیڈر کے اس تبصرے پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسے ’قطعی نامنظور‘ قرار دیا۔

وزیر اعظم مودی نے کانگریس کے چار پیڑھیوں تک حکومت کرنے پر سوال کھڑا کیا اور چیلنج کیا کہ وہ اس مدت کے دوران عوام کے لئے اس کے ذریعہ کیے گئے فلاحی کاموں کا رپورٹ کارڈ پیش کرے۔ اس پس منظر میں وزیر اعظم مودی نے کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیوگاندی کے اس بیان کا بھی ذکر کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت ہند کے ذریعہ جاری کیے جانے والے ہر ایک روپئے میں سے عوام تک محض 15 پیسے ہی پہنچتے ہیں۔

اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے زبردست بدعنوانی کی اس صورت حال کا اپنی حالیہ حکومت سے موازنہ کیااور کہا کہ آدھار جیسی شفافیت پر مبنی پہل قدمیوں کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ بدعنوانی پر غیر معمولی حد تک لگام لگ گئی ہے بلکہ رساؤ کو روک کر تقریباً 90,000کروڑ روپئے کی بچت بھی عمل میں آئی ہے۔

مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں اپنی دوسری ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے آغاز میں اندور کی، سووَچھ بھارت ابھیان کے تحت ’بھارت کے سب سے صاف ستھرے شہر‘ کا خطاب دیے جانے کے لئے ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارنامہ اس شہر کے عوام کی صفائی ستھرائی کے تئیں عہدبندگی کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ شوراج سنگھ چوہان کی زیر قیادت مدھیہ پردیش حکومت کی بھی فعالیت اور شفافیت پر مبنی حکمرانی کی تعریف کی۔

بعد ازاں وزیر اعظم مودی نے اپنے حمایتوں کی توجہ کانگریس پارٹی کے اندر سینئر لیڈروں کے درمیان جاری لڑائی کی جانب مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا، ’’ایک سینئر کانگریسی لیڈر کو انتخابی مہم سے دور رکھا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کانگریس کو ڈر ہے کہ اگر انہوں نے مہم چلائی تو کانگریس ہار جائے گی کیونکہ عوام کو اس کانگریسی لیڈر کی بدانتظامی کا دور یاد آجائے گا۔‘‘

دیگر ریلیوں کی طرح اس ریلی میں بھی وزیر اعظم مودی نے کانگریس کو عام ہندوستانیوں کے مسائل کو نظرانداز کرنے اور محض ایک کنبے کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

ریلی کے اختتام میں وزیر اعظم مودی نے ریاست کی عوام سے آنے والے انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

  Day by day the Congress is bettering itself when it comes to manufacturing lies: PM @narendramodi in Chhindwara https://t.co/suV9SFpsuJ

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December

Media Coverage

Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government