Quoteمیں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے ملک و قوم کو بے وقوف بنانے والے لوگوں کا اصلی چہرہ دکھایا: وزیر اعظم مودی
Quoteچور ہمیشہ چاہتا ہے کہ چوکیدار اپنی جگہ سے ہٹ جائے: بریپدا کے ایک عوامی جلسے میں وزیر اعظم کا راہل گاندھی کے چوکیدار والے طنزیہ جملے پر اظہار خیال
Quoteمیں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ تفتیش کار ایجنسیوں اور ملک کے عوام ان تمام لوگوں کی جانچ کریں گے جنہوں نے بچولیوں کی حمایت کی تھی: کرشچن کے معاملے پر وزیر اعظم کا تبصرہ
Quoteوزیر اعظم مودی نے اڈیشہ کے بریپیدا میں تین بڑے شاہراہی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور بالاسور۔ ہلدیہ ۔ درگاپور آئی او سی ایل ایل پی جی پائپ لائن ملک و قوم کے نام وقف کی۔
Quoteآج سارا ملک جانتا ہے کہ 2004 سے 2014تک کس طرح ایک پارٹی نے ملک کی فوج کو کمزور کرنے کی سازشیں کی تھیں: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ کے بریپدا میں ایک زبردست جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے لئے یہ بات انتہائی باعث افتخار ہے کہ آنجہانی اٹل بہاری باجپئی جی کی سرکار نے ہی سنتھالی زبان کو آئین کے آٹھویں جدول میں شامل کیا تھا۔‘‘


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ کے بریپدا میں ایک زبردست جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے لئے یہ بات انتہائی باعث افتخار ہے کہ آنجہانی اٹل بہاری باجپئی جی کی سرکار نے ہی سنتھالی زبان کو آئین کے آٹھویں جدول میں شامل کیا تھا۔‘‘


اس موقع پر وزیر اعظم نے اڈیشہ میں 4,500 کروڑ روپئے کی لاگت کے مختلف پروجیکٹ لانچ کیے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے تین بڑے شاہراہی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ بریپدا یں بالاسور۔ ہلدیہ۔درگاپور آئی او سی ایل ایل پی جی پائپ لائن ملک و قوم کے نام وقف کی ہے۔

|

کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی کا لیڈر مجھ سے پوچھتا ہے کہ مودی بھارت ماتا کی جے کے ساتھ عوام کو سلام کیوں کرتے ہیں۔ موقع پر موجود زبردس مجمعہ پر بھارت ماتا کی جے اور وندے ماترم کے لئے زور دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے مدھیہ پردیش میں کانگریس کے زیر اقتدار سرکار کے ذریعہ وندے ماترم پر پابندی لگائے جانے پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے ایمرجنسی کے دوران سابق فوجیوں کے لئے پنشن کی اسکیم ختم کرنے کے فیصلے پر بھی نکتہ چینی کی۔

|

جناب مودی نے کہا، ’’آج ملک یہ بات بہت اچھی طرح جانتا ہے کہ کس طرح ایک پارٹی نے 2004 سے 2014 تک فوج کو کمزور کرنے کی سازش کی تھی۔‘‘

کانگریس کی کرتوتوں پر اظہار تاسف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے میں بچولیے کے معاملے کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سرکار یو پی اے سرکار کے دور اقتدار میں مختلف سیاست دانوں کی خدمت کرنے والے اور متعدد خفیہ باتوں کے رازدار مشیل کو ہندوستان لے آئی ہے۔

برسراقتدار پارٹی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی سرکار نے خواتین کی حفاظت اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے متعدد اسکیمیں شروع کی تھیں۔ جس کے فوائد اڈیشہ کو بھی حاصل ہونے چاہئے تھے، لیکن یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ یہاں کی سرکار خشک سالی سے متعلق اسکیموں کے بارے میں بھی سنجیدہ نہیں ہے۔

|

اڈیشہ سرکار پر اپنی نکتہ چینی کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے الزام لگایا کہ تاخیر سے فیصلے لینا اڈیشہ سرکار کی شناخت بن چکی ہے جس کے نتیجے میں اڈیشہ میں ترقی کی رفتار تھم سی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے اس بات پر بھی شدید نکتنہ چینی کی کہ ریاستی سرکار نے غریبوں کو صحت بیمہ اسکیم کا فائدہ پہنچانے والے مرکزی سرکار کی آیوشمان بھارت اسکیم کو بھی خارج کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے گذشتہ چار برسوں کے دوران جو بھی اسکیم شروع کی ہیں ان کی بنیاد میں مساوات اور سماجی انصاف موجود ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سماج کو اونچا اٹھانے والی بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، سووَچھ بھارت، جن دھن یوجنا اور پردھان منتری آواس یوجنا پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
In Mann Ki Baat, PM Stresses On Obesity, Urges People To Cut Oil Consumption

Media Coverage

In Mann Ki Baat, PM Stresses On Obesity, Urges People To Cut Oil Consumption
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
We are proud of our Annadatas and committed to improve their lives: PM Modi
February 24, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi remarked that the Government was proud of India’s Annadatas and was commitment to improve their lives. Responding to a thread post by MyGovIndia on X, he said:

“We are proud of our Annadatas and our commitment to improve their lives is reflected in the efforts highlighted in the thread below. #PMKisan”