چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے انتخابات میں عوام نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے۔ انہوں نے ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کرنے والوں کو منھ توڑ جواب دیا: وزیر اعظم
ہمارا اصول ہے ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس‘ اور ہم اس امر کو لے کر عہد بستہ ہیں ترقی کے فوائد ہر شہری تک پہنچے: وزیر اعظم مودی
اٹل جی نے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ ریاستیں پیدا کیں۔ یہ ایک پر امن تقسیم تھی اور آج دونوں ہی ریاستیں تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہیں: وزیر اعظم مودی
کانگریس ’چائے والا‘ وزیر اعظم منتخب کرنے کا سہرا عوام کو نہیں دینا چاہتی: جناب مودی
جناب مودی کا کہناہے کہ کانگریس چائے والے کے وزیر اعظم بننے کا سہرا اس ملک کے 1.25 کروڑ عوام کو نہیں دینا چاہتی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ریاست چھتیس گڑھ، جہاں انتخابی سرگرمیاں زوروں پر ہیں، میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا۔ امبیکاپور، چھتیس گڑھ میں پرجوش حمایتیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے انتخابات عوام کی پرجوش شرکت حوصلہ افزا ہے اور اس ان لوگوں کو کرارا جواب ملا ہے جو چاہتےہیں کہ چھتیس گڑھ کے عوام ان سے ڈر کر رہیں۔

وزیر اعظم مودی نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت محض چند لوگوں کے مفادات کے لئے کام نہیں کر رہی ہے اور ان کی حکومت ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس‘ کو لے کر پوری طرح عہدبستہ ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ افسوسناک امر ہے کہ آزادی ملنے کے دہائیوں بعد بھی ملک میں رونما ہونے والی ترقی کے فوائد ہر شہری تک نہیں پہنچے ہیں۔ سابقہ کانگریس حکومت پر محض اپنے مفادات کا خیال رکھنے اور ملک کے عوام کے مفادات کو نظر انداز کرنے پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے وضاحت کی کہ کس طرح سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے ذریعہ مدھیہ پردیش کی تقسیم اور چھتیس گڑھ کا قیام ایک پر امن عمل تھا ، دونوں ہی ریاستیں پھل پھول رہی ہیں۔ وہیں دوسری جانب کانگریس حکومت کے ذریعہ آندھرا پردیش کی تقسیم اور تیلنگانا کے قیام کے عمل کے نتیجے میں بے اطمینانی اور دونوں ریاستوں کے درمیان تناؤ پیدا ہوا۔

بعد ازاں وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریسی لیڈروں کی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کے زیر قیادت چھتیس گڑھ حکومت کے متعلق غلط معلومات فراہم کرانے پر نکتہ چینی کی۔ ریاستی حکومت پر کانگریس کے اس الزام کے لئے کہ رمن سنگھ حکومت نے یہ نہیں کیا وہ نہیں کیا،کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے خود ان سے ہی سوال پوچھ ڈالا۔ انہوں نے پوچھا کہ ، ’’اگر رمن سنگھ حکومت چھتیس گڑھ میں کچھ نہیں کر رہی ہے، تو کانگریس پارٹی کو ان فلاحی اسکیموں کا کریڈٹ لینے سے کس نے روکا جب ان کے کنبے نے چار پیڑھیوں تک اس ملک پر حکومت کی تھی؟کانگریس لیڈروں سے پوچھا جائے کہ وہ اب تک کیا کر رہے تھے؟‘‘

 

 

 

وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب کا خاتمہ عوام سے 20 نومبر کو چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کیا۔

I am glad to be among the people of Ambikapur today. I remember when I had campaigned here during Lok Sabha elections, people here had made the background resembling the Red Fort. But a few people got annoyed at this: PM @narendramodi https://t.co/3MrqM6YXeK

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.