ووٹ بینک کی سیاست کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس طرح کی سیاست ملک کی ترقی کو تباہ کر دیتی ہے: وزیر اعظم مودی
کانگریس کو ترقی کی سیاست کبھی منظور نہیں ہوئی : وزیر اعظم مودی اجمیر میں
ووٹ بینک کی سیاست محض الیکشن تک ہی محدود نہیں ہوتی بلکہ یہ پورے نظام کو تباہ کر دیتی ہے اور انتظامیہ پر اس کے تباہکار اثرات مرتب ہوتے ہیں: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے عوام سے اپیل کی کہ ووٹ بینک کی سیاست کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
کانگریس کیوں حقائق پر چناؤ نہیں لڑ رہی ہے۔ وہ کیوں جھوٹ پھیلا رہے ہیں اور برا بھلا کہہ رہے ہیں، وزیر اعظم کا سوال
کانگریس کو سرحد پر سپاہیوں کی جانوں کی قربانی پر فخر نہیں ہے، کانگریس نے سرجیکل اسٹرائیکس کو خوار کرکے رکھ دیا ہے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے آج راجستھان کے شہر اجمیر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کہا، ’’میں ملک و قوم کے لئے وزیر اعظم ہوں، لیکن میں نے خود کو بی جے پی کے کارکن کے طور پر بھی وقف کر دیا ہے۔ جب بھی مجھے دعوت دی جاتی ہے، خواہ وہ بوتھ کی سطح کے جلسے میں ہی کیوں نہ ہو، میں موجود رہتا ہوں۔‘‘

وزیر اعظم جناب مودی نے کانگریس پر طنز کے تازیانے برساتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے سبھی کے فائدے اور ترقی کے لئے کام کیا ہے۔ ’’ایک طرف ووٹ بینک کی سیاست ہے اور دوسری طرف آپ کی وہ سرکار ہے جو سب کا ساتھ سب کا وکاس میں یقین کے ساتھ کام کرتی ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے مزید کہا ، ’’جہاں کچھ لوگ سماج کو توڑنے اور تقسیم کرنے میں وشواس رکھتے ہیں وہیں ہم سماج کو متحد کرنے اور سبھی کے فائدے کے لئے سب کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔‘‘

جناب مودی نے راجستھان میں متعدد کنبوں کو بجلی فراہم کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بجلی دستیاب کرانے کے لئے راجستھان کی ریاستی سرکار کی ستائش کرتے ہوئے کہا ’’جنہیں اب تک بجلی حاصل نہیں ہو سکی ہے، راجستھان سرکار اور مرکزی سرکار ان کے لئے کام کر رہی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے ایک صحت مند جمہوریت کے لئے مضبوط اپوزیشن کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے بدقسمتی سے ایسے لوگ ہیں جو نہ صرف پچھلے 60  برسوں کے دوران اپنی سرکاروں میں ناکام ہوئے ہیں بلکہ اپوزیشن پارٹی کی حیثیت سے بھی ناکام رہے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کانگریس کے ذریعہ ہندوستانی فوج کا مذاق اڑانے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ، ’’ایسا کوئی بھی ہندوستانی نہ ہوگا جسے اپنے ہندوستانی فوجی جوانوں پر فخر نہ ہو اور ان کے ذریعہ انجام دی گئی سرجیکل اسٹرائیک پر فخر نہ ہو۔ لیکن کانگریس کو دیکھئے، وہ جوانوں کا مذاق اڑا رہی ہے۔‘‘

اجمیر کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’ہم ان سے کہتے ہیں، آیئے ہم آپ کے کام اور ہمارے ذریعہ کیے گئے کام پر بحث کریں۔ لیکن وہ ایسی کسی بھی بحث سے بھاگ جاتے ہیں۔ وہ صرف جھوٹ بولنے،شک اور خطرہ پیدا کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔‘‘

اپنی سرکار کی کامیابیوں کی فہرست پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ہم خواتین اور برسرملازمت ماؤں کی فلاح کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بستہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے خواتین کو 26  ہفتے کی رخصت زچگی دی جائے۔ دنیا کے دولت مند ترین ملک نے بھی ایسا نہیں کیا ہے۔ ‘‘اس موقع پر وزیر اعظم نے کم از کم امدادی قیمت اور ریاست کے مختلف علاقوں میں پانی فراہم کرانے کے ترقیاتی منصوبوں جیسے کسان دوست اقدامات کا بھی تذکرہ کیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر جناب ارجن رام میگھوال، جناب پرکاش جاؤڈیکر، راجستھان کی وزیر اعلیٰ محترمہ وسندھرا راجے اور بی جے پی دیگر لیڈر و کارکنان موجود تھے۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Employment increases 36 pc to 64.33 cr in last ten years: Mansukh Mandaviya

Media Coverage

Employment increases 36 pc to 64.33 cr in last ten years: Mansukh Mandaviya
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.