خوش قسمت ہوں کہ میں ، ملک کی خدمت کے لئے وقف، بھارتیہ جنتا پارٹی کا رکن ہوں : وزیر اعظم مودی
یہ ایک فخر کی بات ہے کہ 19 ریاستوں میں ہماری حکومت ہے اور اس سے بھی بڑی فخر کی بات یہ ہے کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہیں : وزیر اعظم مودی
شیوراج جی کی زیر قیات،شیوراج جی کی زیر قیات، مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت، ریاست کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے: وزیر اعظم مودی
ہمارے لئے، ملک کے 125 کروڑ ہندوستانی ہمارا کنبہ ہیں، ہمارے لئے ملک ہمیشہ سب سے پہلے آتا ہے: وزیر اعظم نریندر مودی
پنڈت دین دیال اپادھیائے کے خیال سے ترغیب حاصل کرکے، ہم نے اپنے آپ کو ملک کی خدمت کرنے کے لئے وقف کر دیا ہے: وزیر اعظم
ہم خوش قسمت ہیں ۔ ہماری شناخت گاندھی جی، لوہیا جی اور پنڈت دین دیال اپادھیائے جی سے ہے کیونکہ ہم اشتراک میں یقین رکھتے ہیں : وزیراعظم
10 سال کانگریس نے لوگوں کو دھوکہ دیا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ انہیں منھ توڑ جواب دیا جائے: وزیر اعظم مودی بھوپال میں
ہمارا تصور صاف ہے ۔ ’میرا بوتھ، سب سے مضبوط‘ : وزیر اعظم
مدھیہ پردیش کے عوام کو ترقی کی سیاست اور ووٹ کے لئے سیاست میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے : وزیر اعظم مودی
ہمارا عزم مسلم خواتین کو خودمختار بنانا ہے۔ ایک طرف ہم ’طلاق ثلاثہ‘ کو ختم کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، لیکن کانگریس اسے ووٹ بینک کا مسئلہ بنا رہی ہے : وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے مدھیہ پردیش کی ترقی کے لئے کشابھاؤ ٹھاکرے، راج ماتا سندیاکے تعاون کو یاد کیا۔
حزب مخالف جتنی کیچڑ پھینکے گا، کمل (بی جے پی کا نشان) اتنا زیادہ کھلے گا : وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوپال، مدھیہ پردیش میں ’کاریہ کرتا مہاکنبھ‘ سے خطاب کیا۔ 5 لاکھ سے زائد پارٹی کارکنان کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر اور سابق وزیر اعظم آنجہانی جناب اٹل بہاری واجپئی کو یاد کرتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ، ’’ہمیں فخر ہے کہ ہم کارکن کے طور پر بھارتی جنتا پارٹی کی خدمت کرنے کے لئے پیدا ہوئے۔‘‘

’’ یہ ایک فخر کی بات ہے کہ ملک کی 19 ریاستوں میں ہماری حکومت ہے ، تاہم اس سے بھی بڑی فخر کی بات یہ ہے کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہیں : وزیر اعظم مودی ‘‘

وزیر اعظم نے کشابھاؤ ٹھاکرے اور راج ماتا وجے راجے سندیا جی جیسے رہنمایان کے، مدھیہ پردیش میں پارٹی کی موجودہ مضبوط پوزیشن کے لئے پارٹی کی تنظیمی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لئے کیے گئے تعاون کو بھی تسلیم کیا ۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان کی زیر قیادت مدھیہ پردیش حکومت کی بھی یہ کہتے ہوئے ستائش کی کہ ان کی حکومت مدھیہ پردیش کے عوام کی سماجی خودمختاری کے لئے مسلسل کام کرتی رہی ہے۔

ملک کے لئے اپنے تصور کو بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ایک مرتبہ پھر اپنی حکومت کے اصول ’’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس‘‘ کو دوہرایا۔وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے بھی اپنے نقطہ نظر اور عزم پر زور دیا کہ، ’’ہم ہندوستان کے 125 کروڑ عوام کو ایک کنبہ مانتے ہیں اور ہمارے لئے ملک ہمیشہ سب سے پہلے آتا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے پارٹی کارکنان سے بی جے پی کے تصور، پیغام اور اس کی حصولیابیوں کو مدھیہ پردیش کے عوام تک پہنچا کر پارٹی کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے پارٹی کے ہر ایک رکن کو اس کے بوتھ پر بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کی تلقین کی اور انہیں بوتھ کی سطح پر بی جے پی کی ریاستی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے ’’میرا بوتھ، سب سے مضبوط‘‘ کا نعرہ دیا۔

وزیر اعظم نے حزب اختلاف، خصوصاً انڈین نیشنل کانگریس کی، ریاست مدھیہ پردیش میں ایک لمبے عرصے تک حکومت کرنے کے باوجود ریاست میں اقتصادی و سماجی ترقی لانے میں ناکامی کے لئے نکتہ چینی کی۔ موصوف نے مدھیہ پردیش کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے ریاستی اور قومی انتخابات میں ’وِکاس (ترقی)‘ کی سیاست اور ووٹ بینک کی سیاست میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

وزیر اعظم مودی نے مزید وضاحت کرتےہوئے کہا کہ کس طرح ’طلاق ثلاثہ‘ کے چلن پر دنیا کے کئی مسلم ممالک میں پابندی لگی اور ہندوستان میں اس پر پابندی سے مسلم خواتین کے لئے مساوی حقوق اور وقار کی یقین دہانی میں بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے کانگریس کے ذریعہ اس مسئلے پر کھیلی جانے والی خوش کرنے اور ووٹ بینک کی سیاست پر حیرت اور غصے کا اظہار کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں، تمام خواتین کو، ان کے مذہب سے قطع نظر یکساں حقوق ملنے چاہئیں۔

وزیر اعظم مودی نے اختتامی سیشن میں ، اُن پر اور ان کی حکومت پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ، ’’لوگ ہم پر جتنی چاہیں اتنی کیچڑ اچھال لیں، لیکن انہیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ جتنا زیادہ وہ ہم پر کیچڑ پھینکیں گے، کمل (کمل کا پھول، جو بی جے پی کا نشان ہے) اتنا زیادہ کھلے گا۔‘‘

بی جےپی کے صدر جناب امت شاہ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان اور دیگر پارٹی کاریہ کرتا اس تقریب میں موجود تھے۔

 

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.