Constructive criticism is something I greatly look forward to: PM
New India is not about the voice of a select few. It is about the voice of each and every of the 130 crore Indians: PM
PM Modi calls for using language as a tool to unite India

نئی دہلی،30/اگست۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کوچی میں ملیالا منورما نیوز کونکلیو 2019 سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نے ملیالا منورما کی اس بات کے لئے ستائش کی کہ اس نے کیرالہ کے شہریوں کو زیادہ باخبر بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے اور ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں اس کے اہم رول کے لئے بھی وزیر اعظم نے ستائش کی۔

کونکلیو نیو انڈیا کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انفرادی امنگیں، اجتماعی کوششیں اور قومی ترقی کے لئے اپنائیت کا جذبہ نئے ہندوستان کی تہہ میں ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیا ہندوستان شرکت پر مبنی جمہوریت، عوام دوست حکومت اور سرگرم شہری طبقے کے بارے میں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نیا ہندوستان جواب دہ عوام اور جواب دہ حکومت کا دور ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اب نئے ہندوستان کا جذبہ مختلف شعبوں میں ہے، چاہے یہ شعبہ کھیل کا ہو، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا ہو، انھوں نے کہا کہ چھوٹے شہروں اور گاؤوں کے حوصلہ رکھنے والے نوجوان اپنی امنگوں کو مہارت میں تبدیل کررہے ہیں اور ہندوستان کا نام روشن کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اس تناظر میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ میرے لئے نئے ہندوستان کا جذبہ ہے۔ یہ ایسا ہندوستان ہے، جہاں نوجوانوں کے سرنیم سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ خاص فرق ان کے اپنے نام کمانے سے پڑتا ہے۔  یہ ایک ایسا ہندوستان ہے جہاں کوئی بھی شخص ہو، بدعنوانی اس کے لئے کوئی متبادل نہیں ہوگی، صرف کارکردگی ہی اس کا ضابطہ ہے۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نیا ہندوستان ہر ایک کی آواز ہے۔ یہ ہندوستان کے 130 کروڑ عوام کی آواز ہے۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا پلیٹ فارموں کے لئے ضروری ہے کہ وہ عوام کی اس آواز کو سنیں۔

حکومت کی طرف سے کئے گئے کام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے ان بہت سی کوششوں کی تفصیلات بتائیں جو حکومت نے کی ہیں، جن میں رہن سن میں آسانی، قیمتوں پر کنٹرول، 1.25 کروڑ مکانوں کی 5 سال میں تعمیر، تمام گاؤوں میں بجلی پہنچانا، ہر ایک گھر کو پانی کی سپلائی فراہم کرانا، صحت کے ساتھ ساتھ تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا شامل ہے۔ انھوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ 36 کروڑ بینک کھاتے کھولے گئے ہیں اور 20 کروڑ قرضے چھوٹی صنعتوں کو دیے گئے ہیں۔ 8 کروڑ سے زیادہ گیس کے کنکشن دیے گئے ہیں تاکہ باورچی خانے کو دھوئیں سے پاک رکھا جاسکے۔ سڑکیں تعمیر کرنے کی رفتار بھی دگنی ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں لوگوں کے جذبے میں کس طرح تبدیلی آئی ہے اسے صرف دو لفظوں میں بیان کیا جاسکتا ہے۔ 5 سال پہلے لوگ پوچھتے تھے کہ کیا ہم کرسکیں گے؟ کیا ہم کبھی گندگی سے نجات حاصل کرسکیں گے؟ کیا ہم کبھی پالیسی انجماد کو ختم کرسکیں گے؟ کیا ہم کبھی بدعنوانی کا خاتمہ کرسکیں گے؟ آج لوگ کہتے ہیں، ہم کریں گے۔ ہم سوچھ بھارت بنائیں گے۔ ہم بدعنوانی سے ملک کو چھٹکارا دلائیں گے۔ ہم اچھی حکمرانی کو ایک عوامی تحریک بنائیں گے۔ لفظ کریں گے، جو پہلے مایوسی کے سوال کے لئے سمجھا جاتا تھا، آج نوجوان ملک کے پرامید جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ایک نیا ہندوستان بنانے کے لئے انتھک کام کررہی ہے۔ اس تناظر میں انھوں نے غریبوں کے لئے 1.5 کروڑ مکانات کی تعمیر میں حکومت کے رسائی کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انھوں نے ایک جامع طریقہ کار اپنایا ہے۔ زیادہ سہولیات فراہم کی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ اقدار پیش کئے ہیں اور کم وقت میں زیادہ کارکردگی کی ہے۔ زیادہ قیمت پر سہولتیں فراہم نہیں کی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی ضرورتوں کو سنا گیا ہے۔ مقامی دست کاروں کو شامل کیا گیا ہے اور ٹیکنالوجی کو اس عمل کا اہم جزو بنایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نئے ہندوستان کے لئے ہماری سوچ میں نہ صرف ملک میں رہنے والے ان لوگوں کے لئے دیکھ بھال شامل ہے، بلکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال شامل ہے جو باہر رہتے ہیں۔ غیر ملکوں میں رہنے والے ہمارے غیر مقیم ہندوستانی بھائی ہمارے لئے باعث افتخار ہیں جو ہندوستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

بحرین کے اپنے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ایسے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں جنھیں وہاں اعزاز عطا کیا گیا۔ انھوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بحرین کے ان کے دورے کی خاص بات وہاں کے شاہی خاندان کا وہ فیصلہ ہے جس کے تحت 250 ہندوستانیوں کی سزا کو معاف کردیا گیا، جو وہاں جیلوں میں تھے۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات میں روپے کارڈ کے آغاز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا، جو خلیج میں کام کررہے ہیں اور جو اپنے گھروں میں پیسہ بھیجتے ہیں۔

وزیر اعظم نے مختلف تحریکوں مثلاً سوچھ بھارت، پلاسٹک کے ایک بار کے استعمال کے بعد اسے ختم کرنے، پانی کے تحفظ، فٹ انڈیا اور اسی طرح کی دیگر تحریکوں میں میڈیا کی طرف سے ادا کئے گئے مثبت رول کا بھی اجاگر کیا۔

ہندوستان کو متحد کرنے کے لئے زبان کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے میڈیا سے کہا کہ وہ مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کو قریب لانے میں ایک پل کا کام کرسکتے ہیں۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ میڈیا 10 سے 12 مختلف زبانوں میں ایک لفظ شائع کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح ایک سال میں ایک شخص مختلف زبانوں میں 300 سے زیادہ نئے الفاظ سیکھ سکتا ہے۔  اور جب ایک شخص دوسری ہندوستانی زبان سیکھ لے گا تو وہ مشترکہ ڈوری میں بندھ جائے گا اور صحیح معنی میں ہندوستانی کلچر کی یکسوئی کی تعریف کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بانیان کے خواب کو پورا کریں اور ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کریں جس سے ان کا سر فخر سے بلند ہو۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's manufacturing sector showed robust job creation, December PMI at 56.4

Media Coverage

India's manufacturing sector showed robust job creation, December PMI at 56.4
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.