مرکز کی قومی جمہوری اتحاد سرکار اور اترپردیش کی بی جے پی سرکار کسانوں کی فلاح کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے: وزیر اعظم مودی
مرکز میں بی جے پی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد سرکار کی کوششوں کے نتیجے میں ریاست اترپردیش کے کسانوں کو ان کی فصلوں کی  امدادی قیمت صاف ستھرے اور شفاف طریقوں سے بروقت حاصل ہو رہی ہے: وزیر اعظم مودی
ملک کے طول و عرض میں آباد تمام لوگوں کو ہم پر بھروسہ ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کر دی ہے: وزیر اعظم
اپوزیشن کی جانب سے یہ تحریک پیش کیے جانے کے دوران ہم نے مسلسل سوالات کیے لیکن وہ ملک و قوم کو اس کا جواب نہیں دے سکے: وزیر اعظم مودی
آج ایک ایسا جواں سال نیو انڈیا ابھر رہا ہے جسے دبایا نہیں جا سکتا۔ وہ اپوزیشن کے ہتھکنڈوں سے بخوبی واقف ہیں: وزیر اعظم مودی

اتر پردیش کے شاہجہاں پور میں ایک عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندد مودی نے کسانوں کی فلاح کے تئیں قومی جمہوری اتحاد سرکار کی عہد بستگی کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔ انہوں نے ملک کے عوام کی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلیاں پیدا کرنے کی غرض سے کیے جانے والے مرکزی سرکار کے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔

جناب مودی نے کہا کہ مرکز کی قومی جمہوری اتحاد سرکار اور اترپردیش کی بھارتی جنتا پارٹی سرکار نے کسانوں کی فلاح کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ہے اور ان کی زندگی کو بلند اور بہتر بنانے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔اس سے قبل سابقہ سرکاروں کی پیچیدہ پالیسیوں کے نتیجے میں گنا کسانوں کو درپیش دشواریوں کا اعتراف کرتے وزیر اعظم نے کسانوں کی فلاح کے لئے کیے جانے والے بی جے پی کی زیر قیادت سرکارکے اقدامات کی تفصیلات بیان کیں۔

اس موقع پر انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح بی جے پی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد سرکار کی کوششوں کے نتیجے میں ریاست کے کسانوں کو ان کی فصلوں کی امدادی قیمت صاف و شفاف طریقے سے بروقت حاصل ہو رہی ہے۔

کانگریس اور اس کی حلیف پارٹیوں کے ذریعہ پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں اعتماد کا ووٹ ہونے پر کانگریس اور اس کی حلیف پارٹیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پورے ملک کے عوام کو ہم پر بھروسہ ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ پارٹیوں نے پارلیمنٹ میں یہ تحریک عدم اعتماد پیش کر دی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ، ’’ہم نے پارلیمنٹ میں مسلسل یہ سوال کیا کہ یہ تحریک عدم اعتماد کیوں پیش کی جا رہی ہے لیکن وہ ملک و قوم کو اس کا جواب نہیں دے سکے۔ ہم نے ان سے کہا کہ جمہوریت میں عوام کے فیصلے کو ہی اہمیت حاصل ہوتی ہے لیکن ملک و قوم نے اقتدار کے لئے ان کی بھوک کا بخوبی مشاہدہ کیا۔  ان کا واحد مقصد مودی کو ہٹانا ہے۔ وہ اس لئے ہماری مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ کنبہ نواز سیاست کے خلاف لڑائی لڑ رہے ہیں اور ہم نے وی آئی پی ثقافت کو ختم کر دیا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ، ’’میں ہندوستان کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مودی تو محض ایک وسیلہ ہے، اصل طاقت تو ہندوستان کے 125  کروڑ عوام کی ہے۔ اصل استحکام تو آنجہانی بابا صاحب امبیڈکر کے مرتب کردہ آئین کا ہے جس نے ہمیں ملک و قوم کی خدمت کا موقع دیا ہے اور ہم پر عوام کے اعتماد کے نتیجے میں ملک کی ترقی و نمو کے لئے ہماری کوششیں بدستور جاری رہیں گی۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایک ایسا نیا ہندوستان ابھر کر سامنے آ رہا ہے جو دوسری پارٹیوں کے تمام ہتھ کنڈوں سے بخوبی واقف ہے۔  انہوں نے کہا کہ، ’’آج ایک جواں سال نیو انڈیا ابھر رہا ہے۔ اب انہیں مزید دبایا نہیں جا سکتا کیونکہ دوسری پارٹیوں کے تمام ہتھ کنڈوں سے بخوبی واقف ہیں۔ ‘‘ اس موقع پر وزیر اعظم نے اترپردیش کے کسانوں کے لئے کسانوں کی فلاح کے لئے ریاست کی بی جے پی سرکار کے ذریعہ کیے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

اس عظیم الشان کسان کلیان ریلی میں متعدد مرکزی وزراء، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور پارٹی کے دیگر کاریہ کرتاؤں نے شرکت کی۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22دسمبر 2024
December 22, 2024

PM Modi in Kuwait: First Indian PM to Visit in Decades

Citizens Appreciation for PM Modi’s Holistic Transformation of India