Quoteملک تبدیلی کے عمل کا مشاہدہ کر رہا ہے اور 125 کروڑ ہندوستانی نیو انڈیا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں: وزیر اعظم مودی
Quoteبی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے خریف کی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کو 1.5 گنا بڑھانے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے: وزیر اعظم
Quoteکاشتکار ہمارے ’اند داتا ‘ہیں ، ان کی فلاح و بہبود ملک کی ترقی کو یقینی بنائے گی : وزیر اعظم مودی
Quoteمغربی بنگال میں ٹی ایم سی حکومت کاشتکاروں کی کلفتوں کو دور کرنے، ناداروں کو اوپر اٹھانے اور ریاست کے نوجوانوں کے لئے روزگار فراہم کرنے کے معاملے میں نااہل ثابت ہوئی ہے: وزیر اعظم مودی
Quote‘مغربی بنگال میں سنڈی کیٹ سیاست ٹی ایم سی سرپرستی میں پروان چڑھ رہی ہے جو ریاست کی نمو میں ہارج ہو رہی ہے: وزیر اعظم مودی
Quoteمغربی بنگال میں سیاسی فوائد کے لئے بی جے پی کارکنان پر ہوا حملہ حقیقتاً جمہوریت پر حملہ ہے : وزیر اعظم نریندر مودی

مغربی بنگال کے پشچمی مدناپور میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں زبردست تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں اور 125 کروڑ ہندوستانی نئے ہندوستان کے خواب کی عملی تعبیر کے لئے مل جل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

|

جناب نریندر مودی نے اپنی تقریر میں مہاتما گاندھی، سبھاش چندر بوس، اوروبندو، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی، دیش بندھو چترنجن داس، ایوشور چندر ودیاساگر، خودی رام بوس، ماتنگنی حاضرہ اور رانی شرومنی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

|

وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد سرکار میں کسانوں کی فلاح پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور اس لئے سرکاری نے کم از کم امدادی قیمت میں ڈیڑھ گنا اضافہ کرکے اپنےوعدے کو پورا کیا ہے۔کسانوں کو ’ان داتا‘قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کسانوں کی فلاح کے ذریعہ ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھتا رہے گا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کیے جانے کے قومی جمہوری اتحاد کے تصور پر بھی روشنی ڈالی۔

|
|

 

|

وزیر اعظم موصوف نے اپنی تقریر میں امید ظاہر کی کہ ماہی پروری کو منفعت بخش بنانے اور اس میں توسیع کے زبردست امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں نیلگوں انقلاب پر مرکزی سرکار کی گہری توجہ کا بھی ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے ٹی ایم سی قیادت والی ریاستی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سرکار کسانوں کے مسائل اور شکایات کا تدارک کرنے میں ناکام رہی ہے۔ غریبوں کی معیار زندگی کو بلند نہیں کر سکی ہے اور نہ ہی ریاست کے نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کر سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے دور اقتدار میں سنڈیکیٹ سیاست کو فروغ حاصل ہو رہا ہے جس سے ریاست کی ترقی و نمو کو زبردست نقصان ہو رہا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹیوں کا سنڈیکیٹ صرف اور صرف ووٹ بینک اور اقتدار میں قائم رہنے کے لئے کام کر رہا ہے۔

|

وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں بائیں محاذ کو نشانہ بناتے ہوئے تری پورہ کے عوام کی مثال پیش کی اور کہا کہ مغربی بنگال کے عوام بھی بائیں بازوں کو مسترد کر دیں گے۔

ریاست میں سیاسی فائدے کے لئے بی جے پی کے کارکنان پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ حملے دراصل جمہوریت پر حملے ہیں۔ انہوں نے مغربی بنگال کے بی جے پی کارکنان کی سخت محنت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ شدید دشواریوں کے باوجود یہ لوگ مستقبل مزاجی سے اور ڈٹ کر کام کر رہے ہیں۔

 تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

  • Babla sengupta December 23, 2023

    Babla sengupta
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves $2.7 billion outlay to locally make electronics components

Media Coverage

Cabinet approves $2.7 billion outlay to locally make electronics components
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM speaks with Senior General H.E. Min Aung Hlaing of Myanmar amid earthquake tragedy
March 29, 2025

he Prime Minister Shri Narendra Modi spoke with Senior General H.E. Min Aung Hlaing of Myanmar today amid the earthquake tragedy. Prime Minister reaffirmed India’s steadfast commitment as a close friend and neighbor to stand in solidarity with Myanmar during this challenging time. In response to this calamity, the Government of India has launched Operation Brahma, an initiative to provide immediate relief and assistance to the affected regions.

In a post on X, he wrote:

“Spoke with Senior General H.E. Min Aung Hlaing of Myanmar. Conveyed our deep condolences at the loss of lives in the devastating earthquake. As a close friend and neighbour, India stands in solidarity with the people of Myanmar in this difficult hour. Disaster relief material, humanitarian assistance, search & rescue teams are being expeditiously dispatched to the affected areas as part of #OperationBrahma.”