وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں ایک عظیم الشان جلسہ ٔعام سے خطاب کیا۔ ’جن آبھار ریلی‘ کے عنوان سے اس ریلی کا اہتمام ہماچل پردیش کی بی جے پی حکومت کے دور اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔

اس زبردست عوامی جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے ریاست کے مختلف امور پرتفصیل سے روشنی ڈالی اور گذشتہ ایک برس کے دوران ریاست کی بی جے پی حکومت کی کامیابیوں کا تفصیل سے تذکرہ کیا۔ وزیر اعظم نے ماضی میں دیوبھومی اور ویر بھومی کی حیثیت رکھنے والی ریاست ہماچل پردیش کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اس طرح ریاست کی اہمیت پورے ملک کے لئے انتہائی مسلم ہے۔ وزیر اعظم نے ریاست کے وزیر اعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جناب جے رام ٹھاکر پچھلے ایک برس سے ریاست کے عوام کی فلاح کے لئے ان تھک محنتیں کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کی یہ کوششیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

ریاست کی بی جے پی سرکار کے ذریعہ شروع کیے جانے والے مسلسل پیش رفت اور ترقی کے منصوبوں کو بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ، ’’ہم اگلی نسل کے لوگوں کے لئے عوامی ڈھانچہ جاتی سہولیات کی تعمیر و ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کر رہے ہیں، خواہ وہ شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے ہوں یا بجلی پیدا کرنے کے منصوبے۔ ان میں سے متعدد منصوبے ہماچل پردیش میں آج بھی جاری ہیں۔

علاوہ ازیں، وزیر اعظم نے مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ کی جانے والی کوششوں اور اقدامات کے نتیجے میں سیاحت کو حاصل ہونے والے فروغ کا تذکرہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے گذشتہ چار برسوں کے دوران منظور شدہ ہوٹلوں کی تعمیر میں زبردست اضافے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2013 میں ان ہوٹلو ں کی تعداد 1,200 تھی جو اب 2018 میں بڑھ کر 1,800 ہوگئی ہے۔ اس طرح ریاست میں سیاحت کے پھلنے پھولنے کے لاتعداد مواقع فراہم ہوئے ہیں۔

 

 

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
EPFO membership surges with 1.34 million net additions in October

Media Coverage

EPFO membership surges with 1.34 million net additions in October
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"