The setback in Chandrayaan landing has only made India’s resolve to land on the moon even stronger: PM Modi
Despite setbacks in landing, we must remember that Chandryaan had quite successful journey until now: Prime Minister Modi
We must not be disappointed that Chandrayaan was not able to land on the moon, instead, we need to learn from our mistakes and keep going till we are successful: PM Modi

نئی دہلی،07 ستمبر  اسرو کے ہیڈکوارٹر میں کنٹرول سینٹر سے چندرایان 2 مشن کا رابطہ ٹوٹ جانے پر بھی بنگلورو میں اسرو سائنسدانوں کے ساتھ چندرایان 2 کے اترنے  کا منظر دیکھنے والے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ‘‘ ہندوستان کو اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی پوری کوشش کی ہے اور ہندوستان کو فخر کرنے لائق  بنایا ہے یہ حوصلہ مندی کے لمحیں ہیں اور ہمیں حوصلہ مندی دکھانی ہی ہوگی۔ ’’

سائنسدانوں کے حوصلہ افزائی کی ذاتی کوشش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ملک آپ کے ساتھ ہے، میں آپ کے ساتھ ہوں۔ کوشش بھرپور تھی اور سفر بھی ویسا ہی رہا۔’’

‘‘ آپ وہ لوگ ہیں جو بھارت ماتا کی فتح کے لیے کام کرتے ہیں اور اس کے لیے جدوجہد کرتے ہیں اور آپ  اس کو فخر کرنے لائق بنانے کے لیے عزم و حوصلہ رکھتے ہیں۔ ’’

‘‘گزشتہ رات آپ کی دل شکستگی اور جذبات کو میں نے محسوس کیا۔ جس وقت وھیکل سے رابطہ ٹوٹا اُس وقت میں آپ کے ساتھ ہی تھا۔ کئی  جواب طلب سوالات  ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ اُن کے جوابات کھوج نکالیں گے۔ میں جانتا ہوں کہ اس میں بہت محنت لگی تھی۔ ’’

‘‘ہمیں اپنے سفر میں ایک چھوٹی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس سے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے معاملے میں ہمارے حوصلے اور جوش و جذبے میں کمی نہیں آئے گی۔ ’’

اب ہمارے عزائم کو مضبوطی ملی ہے۔

‘‘پورا ملک ہمارے سائنسداں بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اتحاد کا اظہار کرنے کے لیے گزشتہ رات جاگ رہا تھا۔ ہم چاند کی سطح کے بہت نزدیک پہنچ گئے تھے اور یہ کوشش بہت زیادہ قابل ستائش ہے۔ ’’

‘‘ہمیں اپنے خلائی پروگرام اور سائنسدانوں  پر فخر ہے، اُن کی سخت محنت اور مضبوط ارادے نے نہ صرف ہمارے شہریوں بلکہ دوسرے ممالک کے لیے بھی بہتر زندگی کو یقینی بنایا ہے۔ ایجادات کے لیے یہ اُن کے جوش و جذبے کا ہی نتیجہ ہے کہ بہت سے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے اس میں بہتر صحت دیکھ بھال اور تعلیم بھی شامل ہے۔ ’’

‘‘ہندوستان جانتا ہے کہ آگے فخر کرنے اور خوشی کے بہت سے اور لمحات آئیں گے۔ ’’

‘‘جب خلائی پروگرام کی بات آتی ہے تو اس سلسلے میں بہترین کامیابی تو ابھی حاصل کی جانی ہے۔ ’’

‘‘خوج کرنے کے لیے نئی حدود ہیں اور جانے کے لیے نئے مقامات ۔ ہم اُس موقعے کے لیے کوشش کریں گے اور کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔ ’’

‘‘اپنے سائنسدانوں میں کہنا چاہتا ہوں، ہندوستان آپ کے ساتھ ہے آپ نے اپنی فطرت کے مطابق اُس مقام تک پہنچنے کی کوشش کی ہے جہاں اس سے پہلے کوئی نہیں گیا تھا۔ ’’

‘‘آپ جہاں تک جا سکتے تھے آپ گئے، میں فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ کوشش بھرپور تھی اور اسی طرح سفر بھی۔ ہماری ٹیم نے سخت محنت کی اور دور تک سفر کیا اور اس کے اسباق ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔ ’’

‘‘آج سے سبق حاصل کر کے ہم اور زیادہ مضبوط بنیں گے اور مزید بہتر کل حاصل کریں گے۔ ’’

‘‘میں اپنے خلائی سائنسدانوں کے خاندانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اُن کی خاموش لیکن بیش بہا حمایت ہماری کوششوں میں ایک بڑی طاقت رہی ہے۔ ’’

‘‘بہنوں اور بھائیوں! لچیلا پن اور استحکام ، ہندوستان کے مخصوص مزاج کے مرکز میں ہے۔ اپنی شاندار تاریخ میں ہم نے ایسے لمحات کا سامنا کیا ہے جن میں ہمیں کچلا جا سکتا تھا لیکن ہم نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری تہذیب سر اُٹھائے کھڑی ہے۔ ’’

اپنی شاندار تاریخ میں ہمیں ایسے لمحات کا سامنا کرنا پڑاہے جب ہمیں کچلا جا سکتا تھا لیکن ہم نے کبھی ہار نہیں مانی۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہماری تہذیب سر اُٹھائے کھڑی ہے۔

‘‘ہم نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اسرو بھی اس کامیابی کی اہمیت کو سمجھے گا۔ ’’

‘‘ایک نیا سویرا ہوگا ، ایک بہتر کل آئے گا، نتائج کی فخر کیے بغیر ہم آگے بڑھیں گے اور یہی ہماری تاریخ ہے۔’’

مجھے آپ پر اعتماد ہے، آپ کے خواب میرے خوابوں  سے زیادہ اونچے ہیں اور آ پ کی امیدوں پر مجھے پورا اعتماد ہے۔ میں آپ سے تحریک حاصل کرنے کے لیے ملاقات کرتا ہوں۔ آپ تحریک کا سمندر ہیں اور تحریک کی ایک جیتی جاگتی تصویر بھی۔

میں آپ سبھی کو مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کی تمام کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہو۔

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers

Media Coverage

Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،2 جنوری 2025
January 02, 2025

Citizens Appreciate India's Strategic Transformation under PM Modi: Economic, Technological, and Social Milestones