وزیر اعظم نے بھارتی فیسٹیول – 2020 سے خطاب کیا

Published By : Admin | December 11, 2020 | 16:22 IST

نئی لّی ، 11 دسمبر/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بین الاقوامی بھارتی فیسٹیول – 2020 سے خطاب کیا اور بھارتیار کو، اُن کی جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ۔  اِس فیسٹیول کا انعقاد مہا کوی سبرامنیا بھارتی کی 138 ویں  سالگرہ کا جشن منانے کے لئے وناوِل  کلچرل سینٹر کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔  وزیر اعظم نے  اِس سال بھارتی ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے دانشور جناب سینی وسوا ناتھن   کو مبارکباد دی ، جنہیں اِس تقریب کے دوران ایوارڈ پیش کیا گیا ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  سبرا منیا بھارتی  کے بارے میں کچھ کہنا بہت مشکل ہے ۔ بھارتیار کو کسی بھی واحد پیشے یا  وسعت سے مربوط نہیں کیا جا سکتا۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ ایک  شاعر ، مصنف  ، مدیر  ، صحافی ، سماجی مصلح ، مجاہدِ آزادی ،انسان دوست اور بھی بہت کچھ تھے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ عظیم شاعر کے کام ، اُن کی نظموں ، اُن کے فلسفے اور اُن کی زندگی  سے ہر شخص متحیر ہو سکتا ہے  ۔  جناب مودی نے مہا کوی کے وارانسی  سے قریبی  تعلق کو یاد کیا ۔  بھارتی کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 39 سال کی مختصر زندگی میں  ، انہوں نے اتنا کچھ لکھا ، اتنا کچھ کیا  اور اتنی چیزوں میں مہارت حاصل کی  ۔ اُن کی تصانیف  ایک تابناک مستقبل کی جانب  ہمارے لئے ایک رہنما  روشنی کے مینار ہیں  ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  ایسا بہت کچھ ہے ، جو آج ہمارے نو جوان سبرا منیا بھارتی سے سیکھ سکتے ہیں ۔ سب سے اہم بات جرأت مند ہونا ہے ۔ سبرا منیا بھارتی  کبھی خوفزدہ  نہیں ہوتے تھے ۔  بھارتی کے اِن مصرعوں کا حوالہ دیتے ہوئے  ، ‘‘ مجھے کوئی خوف نہیں ہے ، مجھے کوئی خوف نہیں ہے ، اگر چہ کہ پوری دنیا  میری مخالفت کرے ’’ ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  انہیں یہ جذبہ آج کے نو جوان بھارت  میں نظر آتا ہے ، جب وہ اختراعات اور بہترین کارکردگی کے صف اوّل میں ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے اسٹارٹ اَپ  بے خوف نو جوانوں سے پُر ہیں ، جو انسانیت کو کچھ نیا  دے رہے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ اس طرح  کا ‘‘ ہم کر سکتے ہیں ’’   جذبہ   ہمارے ملک اور ہمارے کرۂ ارض کے لئے  عجائبات پیدا کر سکتا ہے ۔  

          وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتیار قدیم اور جدید  کے درمیان صحت مند  اختلاط پر یقین رکھتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی  نے  اپنی جڑوں سے مربوط رہنے کے ساتھ ساتھ  مستقبل کی جانب  دیکھنے  کو اہمیت دی اور  تمل زبان اور مادرِ وطن بھارت کو اپنی   دو آنکھوں کی طرح تصور کیا ۔  بھارتی نے قدیم بھارت  کی عظمت ، ویدوں اور اُپنیشد کی عظمت ، اپنے کلچر ، روایات اور شاندار ماضی  کے گیت گائے  لیکن اس کے ساتھ ہی  انہوں نے  ہمیں خبردار کیا کہ ماضی کی عظمت میں ہی کھوئے رہنا کافی نہیں ہے ۔ جناب مودی نے  ایک سائنسی جذبے  ، جستجو کی فطرت اور ترقی کی جانب  مارچ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  مہا کوی بھارتیار کی ترقی کی تشریح میں   خواتین  کے لئے ایک مرکزی رول تھا ۔  سب سے اہم ویژن خواتین کی آزادی اور انہیں با اختیار بنانا تھا ۔ مہا کوی بھارتیار نے لکھا ہے کہ خواتین کو  اپنا سَر اٹھا کر چلنا چاہیئے اور لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا چاہیئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت  کو ،ا ُن کے ویژن سے  تحریک ملی ہے اور خواتین کے قیادت والے  تفویضِ اختیارات کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے ۔  حکومت کے  ہر ایک شعبے میں   خواتین کے وقار کو اہمیت دی گئی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ آج  15 کروڑ سے زیادہ خواتین صنعت کاروں کو مُدرا یوجنا جیسی اسکیموں کے ذریعے فنڈ فراہم کئے گئے  ہیں ۔ آج خواتین   مستقل کمیشن حاصل کرنے کے ساتھ ہماری مسلح افواج  کا حصہ بن رہی ہیں  ۔ آج غریب سے غریب تر خواتین، جنہیں محفوظ صفائی ستھرائی کی کمی کا سامنا تھا ،  10 کروڑ سے زیادہ محٖفوظ  اور صاف ستھرے بیت الخلاء کے ذریعے  ، اُنہیں فائدہ پہنچا ہے ۔ انہیں اب مزید مسائل کا  سامنا  نہیں  کرنا پڑتا ۔  جناب مودی نے  کہا کہ  ‘‘ یہ  نئے بھارت کی  ناری شَکتی کا دور ہے  ۔ وہ  رکاوٹوں کو    پار کر رہی ہیں اور اثر انداز ہو رہی ہیں ۔ یہ سبرا منیا بھارتی کے لئے نئے بھارت کا خراجِ عقیدت ہے  ’’ ۔

          وزیر اعظم نے  کہا کہ  مہا کوی بھارتیار سمجھتے تھے  کہ کوئی بھی سماج ، جو  منقسم ہو ، کامیاب  نہیں ہو سکتا ۔ اس کےساتھ ہی انہوں نے ایسی سیاسی آزادی  کے بارے میں بھی لکھا ، جو سماجی نا برابری کو دور نہیں کرتیں اور سماجی برائیوں سے نہیں نمٹتیں ۔ بھارتی کے ، اِن کلمات کا  حوالہ دیتے ہوئے  ، ‘‘ اب ہم ایک قانون بنائیں گے اور اِسے ہمیشہ کے لئے نافذ کریں گے ، اگر کوئی شخص  بھوکا ہے  تو دنیا کو  تباہی   کے درد کی تلافی کرنی ہو گی ’’ وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی تعلیمات  ہمیں یہ  یاد دلانے کے لئے ہیں کہ متحد رہیں اور  ہر ایک فرد ، خاص طور سے غریب اور محروم افراد کو با اختیار بنانے کے لئے عہد بستہ رہیں ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے نو جوانوں کو  بھارتی سے  بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے اور اِس بات کی خواہش ظاہر کی کہ  ملک میں ہر شخص ، اُن کی تصانیف کو پڑھے اور  اُس سے تحریک حاصل کرے ۔ انہوں نے  بھارتیار کے پیغام کو عام کرنے کے لئے  وَناول کلچرل سینٹر  کے  شاندار کام کی ستائش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فیسٹیول  مفید  مباحثے کرے گا ، جن سے بھارت کو ایک نئے مستقبل میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ 

 

Click here to read PM's speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian Toy Sector Sees 239% Rise In Exports In FY23 Over FY15: Study

Media Coverage

Indian Toy Sector Sees 239% Rise In Exports In FY23 Over FY15: Study
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi highlights extensive work done in boosting metro connectivity, strengthening urban transport
January 05, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has highlighted the remarkable progress in expanding Metro connectivity across India and its pivotal role in transforming urban transport and improving the ‘Ease of Living’ for millions of citizens.

MyGov posted on X threads about India’s Metro revolution on which PM Modi replied and said;

“Over the last decade, extensive work has been done in boosting metro connectivity, thus strengthening urban transport and enhancing ‘Ease of Living.’ #MetroRevolutionInIndia”