نئی دہلی،16؍جنوری،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ آئی آئی ایم کوزی کوڈ میں سوامی وویکا نند کے قدآور مجسمے کی نقاب کشائی کی۔
جناب مودی گلوبل انڈین تھاٹ پر ایک بین الاقوامی کانکلیو (کانفرنس) میں شرکت کر رہے تھے۔ اس کا اہتمام آئی آئی ایم کوزی کوڈ کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی خیالات گونا گوں اور درخشاں ہیں۔ یہ مسلسل جاری ہیں اور ان میں ترقی بھی ہو رہی ہے۔ اس کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ اس کا احاطہ کسی ایک لیکچر یا ایک سیمینار یا کتابوں میں نہیں کیا جا سکتا، لیکن وسیع انداز میں ایسے کچھ نظریات اور خیالات ہیں، جو کہ ہندوستانی اقدار کے لئے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بنیاد ہم آہنگی، درد مندی، انصاف، خدمت اور کھلے پن سے جڑی ہے۔
امن، ہم آہنگی اور بھائی چارہ
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان کی کون سی چیزیں یا باتیں دنیا کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سب سے پہلے اور سب سے اہم بات جو ذہن میں آتی ہے، وہ امن، اتحاد اور بھائی چارے کی خوبیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم آہنگی اور امن کی وجہ سے ہماری تہذیب خوشحال ہوئی ہے اور وہ اس کی بقاء ممکن ہو پائی ہے، جبکہ بہت سی تہذیبیں ناکام ہو گئی ہیں۔
اتنی زیادہ اسٹیٹس، اتنی زیادہ زبانیں، اتنی ساری بولیاں، اتنے سارے اعتقاداور اتنے سارے رواج اور اتنی زیادہ کھانے کے عادتیں اور اتنی زیادہ طرز زندگی، اس کے علاوہ اتنی زیادہ پہناوے، اس کے باوجود صدیوں سے ہم امن سے رہے ہیں۔ صدیوں سے ہم نے اپنی سرزمین پر دنیا کا خیر مقدم کیا ہے۔ہماری تہذیب خوشحال ہوئی ہے، جبکہ کچھ ملکوں کی تہذیب خوشحال نہیں ہو پائی ہے، کیوں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں وہ امن اور ہم آہنگی پاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت یہ ہے کہ ہماری سوچ زندہ روایت بن چکی ہے، جسے سادہ اور قابل بھروسہ طور طریقوں کی رہنمائی حاصل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ طورطریقے نہ تو سخت ہیں اور نا ہی ایک جہت ولاے ہیں۔ ان کی خوبصورتی اس حقیقت میں چھپی ہے کہ ان پر مختلف طریقوں سے عمل کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسی سرزمین ہے، جہاں ہندو ازم، بودھ ازم، جین ازم اور سکھ ازم جیسے درخشاں اعتقاد کے لوگ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سرزمیں پر صوفی ازم بھی پھلا پھولا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدم تشدد ان سب کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی ان نظریات کے چمپئن تھے، جس کی وجہ سے ہندوستان کی آزادی کی راہ ہموار ہوئی۔
ماحولیات کے لئے محبت:
وزیراعظم نے کہا کہ جب میں یہ کہتا ہوں کہ ہندوستان امن اور ہم آہنگی میں یقین رکھتا ہے، تو اس میں مدر نیچر اور ہمارا ماحول کے ساتھ ہم آہنگی بھی شامل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان نے بین الاقوامی شمسی اتحاد کی تشکیل میں دنیا کی رہنمائی کی ہے تاکہ ایک واضح اور صاف ستھرے کل کے لئے شمسی توانائی کو وسیلہ بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں 36 کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے اور ایک کروڑ سے زیادہ اسٹریٹ لائٹ کی جگہ ایل ای ڈی لگائے گئے، جس سے 25 ہزار کروڑ روپے کی بچت ہوئی اور 4 کروڑ ٹن تک سی او ٹو اخراج کمی آئی ہے۔
شیروں اور ببر شیر کا تحفظ:
وزیراعظم نے کہا کہ 2006 کے بعد سے ہندوستان کے شیروں کی آبادی دوگنی ہو گئی ہے۔ آج ہندوستان میں تقریباً 2009 سے 70 شیر ہیں۔ دنیا میں شیروں کی آبادی کا کُل تین چوتھائی حصہ بھارت میں رہتا ہے۔ ہمارے ملک میں شیروں کی سب سے محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ 2010 میں دنیا نے 2022 تک شیروں کی آبادی کو دو گنا کرنے سے اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ نشانہ پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ببر شیر کی آبادی میں 2010 سے 2015 کے درمیان 30فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
جنگل کے رقبے میں اضافہ:
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ملک کا جنگل کا رقبہ بڑھ رہا ہے۔ 2014 میں جنگل کے رقبے کی تعداد 692 تھی، اس میں 2019 میں 860سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ 2014 میں 43 کمیونٹی ریزرو تھے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 100 سے زیادہ ہے۔ ان سے اس بات کی حقیقت اُجاگر ہوتی ہے کہ ہندوستان میں جنگلی جانوروں اور ماحولیات سے بہت زیادہ لگاؤ ہے۔
خواتین کی فلاح و بہبود:
وزیراعظم نے کہا کہ اس سرزمین کا سب سے قابل تعریف پہلو یہ ہے کہ ہم نے عورتوں کوعزت و احترام سے نواز ا ہے اور ان کی عظمت کو سراہا ہے۔ انہوں نے اس سمت میں بھکتی سادھو سنتوں، راجہ رام موہن رائے، ایشورچند وِدیا ساگر، مہاتنا پھولے اور ساوتری بائی پھولےکی کوششوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی آئین نے پہلے ہی دن سے خواتین کو ووٹ کا حق دیا ہے، جبکہ مغربی ملکوں نے انہیں ووٹ کا حق دینے کے لئے صدیاں لیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج مُدرا قرض مستفیدین کی 70 فیصد سے زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ خواتین ہماری مسلح افواج میں سرگرم تعاون دے رہی ہیں۔ خواتین بحری افسروں کے ایک گروپ نے سمندر کے ذریعہ پوری دنیا کا چکر لگایا تھا اور یہ ایک تاریخی لمحہ تھا۔ ہندوستان میں آج خواتین ممبران پارلیمنٹ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 2019 کے لوک سبھا چناؤ میں خواتین کی شرکت سب سے زیادہ تھی۔
کھلے پن کا جشن:
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کھلے پن کا جشن منا رہا ہے، جہاں کھلا پن ہے، وہاں مختلف رائے ، اختراع کے لئے احترام فطری ہے۔ یہ ہندوستانیوں کا اختراعی شوق دنیا کو ہندوستانی کی طرف کھینچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سوچ نے دنیا کو بہت کچھ دیا ہے اور اس کے پاس اس سے بھی زیادہ تعاون دینے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ اس کے پاس اس کرۂ ارض کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت ہے۔
It is no coincidence that we are talking about globalising Indian thought at a time when a life-sized statue of Swami Vivekananda finds a special place on this campus.
— PMO India (@PMOIndia) January 16, 2020
Who can forget the contribution of Swami Vivekananda in globalising Indian thought: PM @narendramodi
Indian thought is vibrant and diverse. It is constant and evolving: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 16, 2020
Broadly, there are certain ideals that have remained central to Indian values.
— PMO India (@PMOIndia) January 16, 2020
They are- compassion, harmony, justice, service and openness: PM @narendramodi
For centuries we have welcomed the world to our land.
— PMO India (@PMOIndia) January 16, 2020
Our civilisation has prospered when many could not.
Why? Because one finds peace and harmony here: PM @narendramodi
In the 20th century, Mahatma Gandhi championed these ideals and this contributed to India’s freedom.
— PMO India (@PMOIndia) January 16, 2020
At the same time, they gave strength to millions outside: PM @narendramodi
In a world seeking to break free from mindless hate, violence, conflict and terrorism, the Indian way of life offers rays of hope.
— PMO India (@PMOIndia) January 16, 2020
The Indian way of conflict avoidance is not by brute force but the power of dialogue: PM @narendramodi
The IIM community is one of the brightest but one of the most busy group of people.
— PMO India (@PMOIndia) January 16, 2020
The excellent work prospects also bring with it stressful routines. I would urge them all to devote time to Yoga.
You will see the positive difference it brings: PM @narendramodi
Even while most western countries took decades to give voting rights to women, the makers of our Constitution ensured women had voting rights from the very first day: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 16, 2020
Where there is openness, respect for different opinions, innovation is natural.
— PMO India (@PMOIndia) January 16, 2020
The innovative zeal of Indians is drawing the world to India: PM @narendramodi
Indian thought has given a lot to the world and has the potential to contribute even more. It has the potential to solve some of the most leading challenges our planet faces: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 16, 2020