Our judiciary has always interpreted the Constitution positively and strengthened it: PM Modi
Be it safeguarding the rights of people or any instance of national interest needed to be prioritised, judiciary has always performed its duty: PM

نئی دہلی۔ 06 فروری     وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گجرات ہائی کورٹ کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے ہائی کورٹ کے قیام کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر قانون و انصاف ، سپریم کورٹ اور گجرات کے ہائی کورٹ کے جج ، اور گجرات کے وزیر اعلی اور قانونی  برداری کے ممبران بھی  موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے 60 سال کے عرصے میں ہندوستانی عدالتی نظام اور ہندوستانی جمہوریت کو مستحکم بنانے میں گجرات ہائی کورٹ کے بینچ اور بار کی خدمات کے بار کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ عدلیہ نے آئین کی زندگی کی قوت  کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔ عدلیہ نے ہمیشہ تخلیقی اور مثبت تشریح کرکے آئین کو مستحکم کیا ہے۔ اس نے شہریوں کے حقوق اور آزادی کے شعبوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کا فریضہ انجام دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کا یہ تصور ہماری تہذیب اور معاشرتی تانے بانے کی اساس رہا ہے۔ یہ گڈ گورننس کی بھی  بنیاد رہی ہے۔ اس نے ہماری آزادی کی جدوجہد میں اخلاقی جرات کو جنم دیا۔ ہندوستان کے آئین سازوں نے بھی اسے بالاتر رکھاتھا ۔ آئین کی تمہید اس عہد کا مظہر ہے۔ عدلیہ نے ہمیشہ ہی اس اہم اصول کو توانائی اور سمت دی ہے۔ وزیر اعظم نے انصاف کے بنیادی اہداف کو پورا کرنے میں بار کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ  اور عدلیہ دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی معیار کا عدالتی نظام قائم کریں جو معاشرے کے سب سے نچلے زینے پر  کھڑے فرد کو بروقت انصاف کی ضمانت فراہم کرے۔

وزیر اعظم نے وبائی مرض کی مشکل گھڑی میں عدلیہ کی لگن کی تعریف کی۔ گجرات ہائی کورٹ نے ویڈیو کانفرنسنگ ، ایس ایم ایس کال آؤٹ ، ای-فائلنگ  مقدمات اور 'ای میل مائی کیس اسٹیٹس' کے ذریعہ سماعت جلد شروع کر کے اپنی موزوں صلاحیت کو ظاہر کیا۔ عدالت نے یوٹیوب پر بھی اپنے ڈسپلے بورڈ کی اسکریننگ شروع کی اور ویب سائٹ پر اپنے فیصلے اور احکامات اپ لوڈ کئے۔ گجرات ہائی کورٹ عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کرنے والی ملک کی پہلی عدالت بن گئی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر  اطمینان کا اظہار کیا کہ وزارت قانون کی ای عدالت مربوط مشن موڈ پروجیکٹ کے ذریعہ قائم  ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو عدالتوں کے ذریعہ بہت تیزی سے اختیار کیا گیا۔ جناب وزیر اعظم نے بتایا کہ آج  18 ہزار سے زیادہ عدالتوں کو کمپیوٹر سےمربوط کردیا گیا ہے اور ٹیلی کانفرنسنگ اور ویڈیو کانفرنسنگ کو سپریم کورٹ کے ذریعہ قانونی منظوری دینے کے بعد عدالتوں میں ای کاروائی میں ایک نئی رفتار دیکھنے میں آرہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ، "یہ بڑی فخر کی بات ہے کہ ہماری سپریم کورٹ نے دنیا کی تمام اعلی عدالتوں  کے مقابلے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سب سے زیادہ مقدمات کی سماعت کی ہے۔"

مقدمات کی ای-فائلنگ  اور مقدمات کی انفرادی شناختی کوڈ  اور کیو آر کورڈ سے 'انصاف کی آسانی' کو ایک نئی جہت حاصل ہوئی ہے جس کے باعث قومی جوڈیشیل ڈاٹا گرد کے قیام کو فروغ ملا ہے۔ یہ گرڈ وکلاء اور مؤکلین کو اپنے مقدمات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ 'انصاف کی آسانی ' نہ صرف زندگی کو آسان بنانے میں مدد کر رہا ہے بلکہ کاروائی کو آسان بنانے میں بھی معاونت کر رہا ہے۔ کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کار اپنے عدالتی حقوق کے تحفظ کے بارے میں زیادہ پر اعتماد محسوس کررہے ہیں۔ عالمی بینک نے بھی  نیشنل جوڈیشل ڈیٹا گرڈ کی تعریف کی ہے۔ سپریم کورٹ اور این آئی سی کی ای کمیٹی  کلاؤڈ پر مبنی بنیادی ڈھانچے تشکیل دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ہمارے نظام کو مستقبل کے لئے تیار کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے امکانات کی تلاش کی جارہی ہے۔ اس سے عدلیہ کی استعداد کار اور رفتار میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خود انحصار ہندوستان مہم عدالتی جدید کاری کی کوششوں میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ اس مہم کے تحت ، بھارت اپنے ویڈیو کانفرنس پلیٹ فارم کو فروغ دے رہا ہے۔ اعلی عدالتوں اور ضلعی عدالتوں میں ای خدمات مراکز ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

ای لوک عدالتوں کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے 30-40 سال پہلے جونا گڑھ میں پہلی ای لوک عدالتوں کا تذکرہ کیا۔ آج ، ای لوک عدالتیں بروقت اور آسان انصاف کا ذریعہ بن چکے ہیں کیونکہ 24 ریاستوں میں لاکھوں مقدمات کی سماعت ان عدالتوں میں کی گئی  ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ رفتار ، اعتماد اور سہولت آج کے عدالتی نظام کی مانگ ہے۔  

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg

Media Coverage

5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister urges the Indian Diaspora to participate in Bharat Ko Janiye Quiz
November 23, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today urged the Indian Diaspora and friends from other countries to participate in Bharat Ko Janiye (Know India) Quiz. He remarked that the quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide and was also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

He posted a message on X:

“Strengthening the bond with our diaspora!

Urge Indian community abroad and friends from other countries  to take part in the #BharatKoJaniye Quiz!

bkjquiz.com

This quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide. It’s also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

The winners will get an opportunity to experience the wonders of #IncredibleIndia.”